کاروان ادب

کاروان ادب

 

مصنف : ڈاکٹر اے وحید

 

صفحات: 548

 

اردو کی بنیاددکن کے قدیم صوفی شعراء اور مذہبی مبلغین نے رکھی ۔ اردو   ابتدائی لڑیچر تمام تر مذہبی  ہے اور 1350ء سے لے کر 1590ء تک ڈھائی سوسال کے دوران دکن  میں اردو کےبے شمار مذہبی رسالے لکھے گئے ۔دکن میں اردو ادب  کا پہلا دور 1590ء میں شروع ہوا ۔ 1590ء  سے 1730ء تک دکن میں کئی اچھے شاعر اور نثر نگار پیدا ہوئے  سچ پوچھیئے تو باقاعدہ اردو ادب کی بنیاد اسی زمانہ میں  رکھی گئی۔اس دور کی  سب سےا  ہم اور مشہور شخصیت شمس الدین ولی اللہ تھے اسے  بابائے ریختہ اور اردو شاعری کاباوا آدم کہا جاتا ہے۔اردو ادب  کی تاریخ او رارتقاء کےمتعلق متعدد کتب موجود ہیں ۔زیر تبصرہ کتاب ’’کاروان ادب ‘‘ ڈاکٹر اے وحیدکی  تصنیف ہے ۔ اس کتاب کی ترتیب میں نہایت جانفشانی سلیقے اور خوش ذوقی سے کام لیا گیا  ہے  فورٹ ولیم کے نثر نگاروں سے لے کر  کتاب کے تصنیف   تک کے  تمام ادیبوں کا تذکرہ اس کتاب میں موجود ہے باب  اول  ادب او ر اس کے اصناف  کے متعلق ہے  جس میں جملہ ادبی مسائل پر تفصیل سےعالمانہ بحث کی گئی ہے۔اس کے بعد  اصل کتاب شروع ہوتی ہے۔کتاب کے حصہ اول میں انیسویں صدی کے انشاء پر داز سر سید اور ان کےرفقا شبلی ، حالی، آزاد اور مہدی  کےکارناموں کا مختصر  تذکرہ  واقتباسات شامل ہیں ۔ دوسرا   حصہ اردو افسانہ ؍ناول اور ڈرامے پر مشتمل ہے ۔یہ  کتاب اردو  میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے ۔جس میں اردو ادب کےارتقاء کی تاریخی داستان  موجو د  ہے ۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1943ء میں شائع ہوا اور دوسرا ایڈیشن ترمیم نو کےساتھ 1969ء میں  شائع ہوا ۔

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 1
دیباچہ 4
ادب اور اس کامطالعہ 7
ہماری زبان وادب اوراس کا ارتقاء 36
انیسویں صدی میں فورٹ ولیم کالج کے ارباب نثر 43
باغ وبہار 51
گل بکاؤلی 65
سروروغالب اور معاصرین 77
فسانہ عجائبل 85
خطوط غالب 95
اردونثر کے ارکان خمسہ 109
خطبات احمدیہ 117
نیرنگ خیال 129
حیات سعدی 139
الفاروقؓ 153
افادات مہدی 175
بیسویں صدی کاجدید تنقیدی ادب 187
نئی اورپرانی قدریں 193
حقیقت اور فنی حقیقت 203
غالب اپنی نظر میں 211
افسانوی ادب 219
توبۃ النصوح 245
فسانہ ءآزاد 255
فردوس بریں 267
امراؤ ہمابن اوا 283
طوفان حیات 299
میدان عمل 309
جدید مختصر افسانہ 323
چوتھی کاجوڑ 331
صفدر ٹھیلا 347
سایہ 359
ڈراما 375
اندرسبھا 415
ڈراما اکبر 427
خواب ہستی 441
رستم وسہراب 455
جدید ڈراما 467
انارکلی 470
ایکانکی ناٹک 477
لہواورقالین 480
ریڈیو ڈراما 491
ہیلو 496
طنزومزاح 511
میں ایک میاں ہوں 515
دوسری شادی 523
ڈرپوک 533

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like