خیرالبشر کے چالیس جانثار

خیرالبشر کے چالیس جانثار

 

مصنف : طالب ہاشمی

 

صفحات: 428

 

صحابہ کرام  ؓ اجمعین  وہ نفوس قدسی ہیں جن کو خاتم الانبیاﷺکےجمال جہاں آراسے اپنی آنکھیں روشن کرنے اور آپ کی مجلس نشینی کی سعادت نصیب ہوئی۔محسن انسانیت کے فیض صحبت نے ان کے شرف انسانیت کو جیتی جاگتی تصویر بنادیا۔ ان کاہر فرد خشیت الہی ،حق گوئی،ایثار،قربانی ،تقوی ،دیانت ،عدل اوراحسان کاپیکرجمیل تھا۔تمام علمائے حق کا اس بات پرکامل اتفاق ہےکہ صحبت رسول ﷺسے بڑھ کرکوئی شرف اور بزرگی نہیں۔اس صحبت سےمتمتع ہونےوالےپاک  نفس ہستیوں کی عظمت اور حسن کردار پراللہ تعالی نے قرآن حکیم میں جابجامہر ثبت فرمائی ہے۔ان عظیم ہستیوں کی سیرت کا ایک بہترین مرقع تیار کرکے جناب طالب ہاشمی صاحب نے ہمارے ہاتھوں میں تھمادیاہے۔تاکہ ہم اس ان نقوش سے راہ ہدایت پاسکیں۔اور اپنی دنیا وآخرت کو بہتر بناسکیں۔اس سلسلے میں واضح رہے کہ صحابہ کرام ؓ اجمعین کی سیرت کے حوالے سے ایک نہایت اہم باب  مشاجرات صحابہ ہے جوکہ ایک انتہائی نازک باب ہے ہاشمی صاحب  نےاس میں اہل سنت کےطریقےپرچلتےہوئے کف لسان کامؤقف  اختیار کیا ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
دیباچہ 15
جانثاران  خیرالبشر 20
سیدالشہداء حضرت حمزہ بن عبدالمطلب 21
حضرت بلال بن رباح 43
حضرت سعید بن زید 59
حضرت شرحبیل بن حسنہ 77
حضرت عبداللہ بن جحش 97
حضرت ابوسلمہ بن عبدالاسد 107
حضرت ابن ام مکتوم 117
حضرت ارقم بن ابی ارقم 125
حضرت عبیدہ بن حارث 133
حضرت حاطب بن ابی بلتعہ 141
حضرت عکاشہ بن محصن 155
حضرت عبداللہ بن مخرمہ 163
حضرت ثمامہ بن اثال 169
حضرت سلمہ بن اکوع 177
حضرت عمرو بن عبسہ 197
حضرت عبداللہ بن ابی بکر 207
حضرت ابورہم غفاری 213
حضرت ضمام بن ثعلبہ 217
حضرت کعب بن مالک انصاری 225
حضرت ابی بن کعب انصاری 239
حضرت زید بن ارقم انصاری 255
حضرت براء بن مالک انصاری 265
حضرت عبداللہ بن عمرو بن حرام 277
حضرت سماک بن خرشہ 289
حضرت عبداللہ بن رواحہ انصاری 297
حضرت عمر و بن جموح 321
حضرت معاذ بن جبل انصاری 331
حضرت قتادہ بن نعمان انصاری 365
حضرت ابولبابہ رفاعہ بن عبدالمنذر انصاری 373
حضرت عبداللہ بن سلام 381
حضرت سعد بن  ربیع انصاری 395
حضرت حبیب بن زید انصاری 403
حضرت بشیر بن سعد انصاری 407
حضرت خزیمہ بن ثابت خطمی 415
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق 421
حضرت ضحاک بن سفیان 435
حضرت عتاب بن اسید 441
حضرت عبدالرحمن بن سمرہ 449
حضرت قیس بن عاصم منقری 461
حضرت تمیم بن اوس داری 469
کتابیات 477

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like