خواب کی حقیقت تحقیق کی روشنی میں

خواب کی حقیقت تحقیق کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر غلام قادر لون

 

صفحات: 299

 

انسان کبھی نیند کی حالت میں بہت سی ایسی چیزیں دیکھتا ہے جو بیداری اورجاگنے کی حالت میں نہیں دیکھ سکتا۔ عرف عام میں اس کو خواب کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ خواب میں روح جسم سے نکل کر عالم علوی اور عالم سفلی میں سیرکرتی ہے جو جاگنے میں نہیں دیکھ سکتی وہ دیکھتی ہے۔ اسے حِسِّ روحانی کہنا چاہیے، حس جسمانی صرف حاضر پر حاوی ہوسکتی ہے اور حِس روحانی حاضر وغائب دونوں کا ادراک و احساس کرتی ہے، اس لئے خواب میں ایسے احوال وکیفیات مشاہدہ میںآ تی ہیں جن سے خود خواب دیکھنے والے کو بڑی حیرت ہوتی ہے، کبھی مسرت انگیز اورکبھی خوفناک تصویریں ذہن میں ابھرتی ہیں اور بیداری کے ساتھ ہی یہ تمام کہانی یکلخت مٹ جاتی ہے۔ قرآن کے متعدد مقامات میں مختلف نوعیتوں سے خواب کا تذکرہ کیا گیا ہے اوراحادیث میں بھی رسول اکرم ﷺ نے اس کی قدرے تفصیل بیان فرمائی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خواب کا وجود حق ہے۔ انبیاء کرام کے علاوہ دیگر افراد کا خواب اگرچہ حجت شرعی نہیں تاہم یہ فیضان الوہیت اور برکات نبوت سے ہے۔ حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اچھا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے۔ اس سے مراد علم نبوت ہے یعنی رویاء صالحہ علم نبوت کے اجزاء اور حصوں میں سے ایک جزو حصہ ہے۔ (صحیح بخاری ومسلم) غور کیاجائے تو اس حدیث میں آپ ﷺ نے اچھے اور بہتر خواب کی فضیلت و منقبت بیان فرمائی ہے اوراسے نبوت کا پرتو قرار دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” خواب کی حقیقت، تحقیق کی روشنی میں”محترم ڈاکٹر غلام قادر لون صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے خواب کی حقیقت کے بارے میں گفتگو کی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف  کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ا ن کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
خواب 11
رؤیا  کی حقیقت 13
معبر  ین  اورتعبیر  ی  تصنیفات 23
خواب  : اقوام  عالم کی نگا ہوں  میں 53
بابل  کی تہذیب میں  خواب  کا تصور 54
مصر ی تہذیب  میں  خواب  کا مقام 56
جاپانی تہذیب میں  خواب  کی اہمیت 60
ٹیوٹن  تہذیب  میں  خواب   کا مقام 62
امر یکی  تہذیب  میں  خوا ب  کاتصو ر 63
ایرانی  تہذیب  میں  خواب   کی اہمیت 64
بنی  اسرائیل  میں  خوا ب  کا تصو ر 65
خواب کا  اسلامی تصو ر 73
خواب  : علما ئے  اسلام  کا  نگا ہو ں میں 111
جہان  روح 131
رو ح  : قر آ ن و سنت  کی رو شنی  میں 135
رو ح اور عا لم  ارو اح 145
نیند 153
خوابوں کا تنا سب 157
خواب کی صحت   اور درستی 161
مشتر ک خواب 167
حالو میات 175
خواب  اور تعبیر  کے اصو ل و آداب 179
قر آن : تعبیر خواب  کا اوالین  ما خذ 182
حدیث اور کلام  انبیا ء تعبیر  خواب  کامستند ذریعہ 186
زبان  دانی  : تعبیر  فہمی کے لئے  خضرراہ 189
مردم  شنا سی 191
اصول  تعبیر 195
خو اب کی اصلیت 195
خو اب مقلوب 202
خواب میں زیادتی  و کمی 204
زجر و فال 206
او قات  خواب 207
فر اموش شدہ  خو اب کی یاد دہانی 210
تعبیر 213
مکا لعہ  خواب  : عصر جدید میں 213
ایذی پس الجھاؤ 235
باز دید (الف) 255
باز دید(ب) 265
سچا  خواب 271
رو یائے صاد قہ 273
خواب و تعبیر 277
کتا بیات 281
اشار یہ  شخصیات 287
اشاریہ اماکن 296

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like