خواتین کی ملازمت اور اسلامی تعلیمات

خواتین کی ملازمت اور اسلامی تعلیمات

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 596

 

شریعت کی تعلیمات کے مطابق مردوعورت کو اس طرح زندگی گزارنی چاہئے کہ گھر کے باہر کی دوڑ دھوپ مرد کے ذمہ رہے، اسی لئے بیوی اور بچوں کے تمام جائز اخراجات مرد کے اوپر فرض کئے گئے ہیں، شریعت اسلامیہ نے صنف نازک پر کوئی خرچہ لازم نہیں قرار دیا، شادی سے قبل اس کے تمام اخراجات باپ کے ذمہ اور شادی کے بعد رہائش، کپڑے، کھانے اور ضروریات وغیرہ کے تمام مصارف شوہر کے ذمہ رکھے ہیں۔ عورتوں سے کہا گیا کہ وہ گھر کی ملکہ ہیں۔ (صحیح بخاری ) لہٰذا ان کو اپنی سرگرمیوں کا مرکز گھر کو بنانا چاہئے جیسا اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: وَقَرْنَ فِی بُيوْتِکُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهلية الْاُوْلٰی (سورۃ الاحزاب ۳۳)۔ مرد وعورت کی ذمہ داری کی یہ تقسیم نہ صرف اسلام کا مزاج ہے بلکہ یہ ایک فطری اور متوازن نظام ہے جو مردو عورت دونوں کے لئے سکون وراحت کا باعث ہے۔ لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ عورت کا ملازمت یا کاروبار کرنا حرام ہے، بلکہ قرآن وحدیث چند شرائط کے ساتھ اس کی اجازت بھی دیتا ہے۔ جو کام مردوں کے لئے جائز ہیں، اگر قرآن وحدیث میں عورتوں کو ان سے منع نہیں کیا گیا ہے تو عورتوں کے لئے شرعی حدود وقیود کے ساتھ انہیں انجام دینا جائز ہے۔ بعض اوقات خواتین کی ملازمت کرنا معاشرہ کی اجتماعی ضرورت بھی ہوتی ہے مثلاً امراض نساء وولادت کی ڈاکٹر، معلمات جو لڑکیوں کے لئے بہترین تعلیم کا نظم کرسکیں۔ غرضیکہ عورت شرعی حدود وقیود کے ساتھ ملازمت یا کاروبار کرسکتی ہے۔ ان شرعی حدود کے لئے چار امور اہم ہیں: ۱) پردہ کے احکام کی رعایت ہو۔ ۲) اجنبی مردوں کے اختلاط سے دور رہا جائے۔ ۳) گھر سے کام کی جگہ تک آنے جانے کا معقول بند وبست ہو ۴) ولی وسرپرست کی اجازت ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خواتین کی ملازمت اور اسلامی تعلیمات‘‘ ایفا پبلیکشنز (121۔ ایف جوگائی، جامعہ نگر، نئی دہلی110025) نے شائع کی ہے۔ یہ کتاب ’’سماج میں خواتین کا دائرہ، ملازمت اور کسب معاش کے سلسلہ میں ان کے احکام اور حدود و شرائط، کتاب و سنت اور فقہ اسلامی کی روشنی میں تفصیلی وضاحت پر مشتمل مقالات علماء ہند کے فیصلوں اور مباحثات کا مجموعہ بہ موقع 18 واں سمینار منعقدہ مدو رائی بتاریخ 2۔4/ ربیع الاول 1430ھ م28/ فروری تا 2/مارچ 2009ء‘‘پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ معاشرہ کی اصلاح فرمائے اور کتاب کو تمام خواتین کے لئے نافع بنائے۔ آمین۔

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 9
پہلاباب:تمہیدوامور
اکیڈمی کافیصلہ 15
سوالنامہ 19
تلخیص مقالات 22
عرض مسئلہ 46
عرض تعریف 67
دوسراباب:ماہرین
عورتوں کی تعلیم اورملازمت کےمشترک پیداواری بہودپراثرات ایک فکری مقالہ 77
خواتین کی ملازمت صورت حال، مسائل اوراسلامی موقف 89
تیسراباب:تفصیلی مقالات
خواتین کی ملازمت۔شریعت اسلامی کی روشنی میں 113
خواتین کی ملازمت کامسئلہ 148
خواتین کی ملازمت 156
خواتین کی ملازمت 163
خواتین کی ملازمت 172
عورتوں کی ملازمت اورازدواجی اختلافات میں اس کااثر 179
عورتوں کی ملازمت ایک مطالعہ فقہ اسلامی کی روشنی میں 232
خواتین کی ملازمت۔شرعی نقطہ نظرسے 256
خواتین کی ملازمت کاشرعی حکم 264
خواتین کی ملازمت 277
خواتین کی ملازمت 290
خواتین کےکےلیے کسب معاش۔شرعی نقطہ نظر 299
خواتین کی ملازمت۔شرعی نقطہ نظرسے 312
خواتین کی ملازمت 327
خواتین کی ملازمت 336
خواتین کی ملازمت 343
خواتین کی ملازمت 351
خواتین کی ملازمت کےشرعی احکام 360
خواتین کی ملازمت 371
خواتین کی ملازمت 379
خواتین کی ملازمت 388
خواتین کی ملازمت 402
خواتین کی ملازمت کےچندشرعی اورغورطلب امور 418
خواتین کی ملازمت اورعدل 427
خواتین کی ملازمت اورکسب معاش کامسئلہ 433
خواتین کی ملازمت اورشرعی حدود 440
چوتھاباب:مختصرتحریریر
بےسہاراخواتین کاملازمت کرنا 449
خواتین کی ذمہ دارایں اورملازمت 451
خواتین کی ملازمت 454
خواتین کاحصول معاش میں حصہ لینا 456
خواتین کی ملازمت اورشرعی اصول وضوابط 458
خواتین کی ملازمت اورموجودہ حالات کاتقاضہ 464
خواتین کی ملازمت شریعت کی نظرسے 468
خواتین کی ملازمت 474
خواتین کی ملازمت 479
خواتین کی ملازمت 484
خواتین کی ملازمت 490
خواتین کی ملازمت 496
نفقہ کی ذمہ داری اورخواتین کی ملازمت 496
خواتین کی ملازمت 502
خواتین کی ملازمت ۔صورتیں اوراحکام 507
خواتین کی ملازمت 511
خواتین کی ملازمت 517
خواتین کی ملازمت 517
خواتین کی ملازمت 523
خواتین کی ملازمت 525
خواتین کی ملازمت 528
خواتین کی ملازمت 532
خواتین کی ملازمت کامسئلہ۔اسلامی شریعت کےتناظرمیں 536
خواتین کی ملازمت 541
خواتین کی ملازمت 547
خواتین کی ملازمت۔اسلامی نقطہ نظر 551
ضرورت شدیدہ میں عورتوں کاملازمت کرنا 555
خواتین کی ملازمت 561
خواتین کی ملازمت 565
خواتین کی ملازمت 569
خواتین کی ملازمت 571
خواتین کی ملازمت 574
خواتین کی ملازمت 580
خواتین کی ملازمت 584
خواتین کی ملازمت 586
خواتین کی ملازمت 590
خواتین کی ملازمت 592

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like