خلفائے راشدین ؓ

خلفائے راشدین ؓ

 

مصنف : شاہ معین الدین احمد ندوی

 

صفحات: 296

 

خلفائے راشدین حضرت ابوبکر، عمر، عثمان اور علی ؓ کے فضائل و مناقب سے متعلق بہت ساری احادیث مروی ہیں۔ حضرت ابوبکر ؓکی نسبت آپﷺ نے فرمایاکیا تم پہلے شخص نہیں جو میری امت میں سے جنت میں داخل ہوگے۔ حضرت عمر ؓکے متعلق ارشاد فرمایا: گزشتہ امتوں میں محدثین تھے اگر میری امت میں کوئی محدث ہو گا تو وہ عمر ہوں گے۔ حضرت عثمان ؓکے بارے میں فرمایا کہ ہر پیغمبر کے رفیق ہوتے ہیں اور جنت میں میرے رفیق عثمان ہوں گے۔ حضرت علی ؓکی نسبت ارشاد ہوا کہ کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ میرے ساتھ تم کووہی نسبت حاصل ہو جو ہارون ؑ کو موسیٰ ؑ کے ساتھ تھی۔ آخر کیا وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان برگزیدہ شخصیات کو اس قدر مقام و مرتبہ عطا فرمایا۔ اس کے لیے ہمیں ان حضرات کی سیرت کی ورق گردانی کرنا ہوگی۔ زیر تبصرہ کتاب انہی شخصیات کی سیرت پر ایک جامع دستاویز ہے جس میں کسی لگی لپٹی کے بغیر خلفائے راشدین کی زندگی کے تمام گوشوں پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف مولانا معین الدین ندوی سب سے پہلے خلیفہ راشد کے حالات زندگی اور ایمان لانے کے واقعات قلمبند کرتے ہیں اس کے بعد ان کے اخلاق و عادات، فضائل و مناقب اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مصنف نے مذکور حضرات کے خلیفہ راشد بننے کے بعد کے حالات کو خصوصی طور پر موضوع سخن بنایا ہے اور اس سلسلہ میں پائے جانے والے اشکالات کو حتی المقدور دور کرنے کی کوشش کی ہے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 9
تمہید 11
امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق ؓ 17
نام ، نسب خاندان 17
قبل اسلام 19
اشاعت اسلام 19
مکی زندگی 20
غزوات 27
خلافت 37
فتوحات 42
مرض الموت اور استخلاف 46
کارنامہائے زندگی 48
فضائل ومناقب 61
اخلاق وعادات 71
امیر المومنین حضرت عمرفاروق ؓ 80
نام ، نسب اور خاندان 80
اسلام حضرت عمر ؓ 82
غزوات ودیگر حالات 91
خلافت اور فتوحات 97
فتوحات شام 105
فتوحات مصر 108
فاروقی کارنامے 110
علم وفضل 128
اخلاق وعادات 132
امیر المومنین حضرت عثمان ؓ 148
نام ، نسب وخاندان 148
حبشہ کی ہجرت 150
غزوات اور دیگر حالات 152
سفارت کی خدمت 154
خلافت اور فتوحات 157
انقلاب اور حضرت عثمان ؓکی شہادت 163
عثمانی کارنامے 188
فضل وکمال 196
اخلاق وعادات 201
ذاتی حالات 206
امیر المومنین حضرت علی ؓ 208
نام ، نسب اور خاندان 208
غزوات  اور دیگر حالات 214
کارنامے 252
فضل وکمال 261
اخلاق وعادات 277
ازواج  واولاد 294

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like