خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر جلد دوم

خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر جلد دوم

 

مصنف : عمر فاروق قدوسی

 

صفحات: 450

 

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات  اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے       اسلامی خطبات  پر مشتمل دسیوں کتب  منظر عام پر آچکی ہیں جن   سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص  بھی  درس  وتقریر اور  خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء  ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے  زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے  اور واعظین  ومبلغین کا بطریق احسن  علمی تعاون  ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی،  زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ  خطبات اور بعض اہل علم  کے  ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات  قابلِ ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب  ’’  خطبات علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید جلد2‘‘ خطیب ملت  علامہ احسان الٰہی ظہیرشہید  کے مختلف مواقعوں پر دئیے گئے24 خطبات  اہم  خطبات کا مجموعہ ہے۔یہ خطبات جہاں لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے کا سبب بنیں گے وہیں ان خطبات سے اصحاب رسول کی تنقیص کرنے والوں کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو ایسے حقائق کا علم ہوگا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ کتاب خطبا مقررین اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے۔علامہ  شہید کے ساتھ جام شہادت نوش  کرنے والے ان  کےرفیق خا ص جنا ب مولانا عبد الخالق قدوسی شہید کے فرزند ارجمند جناب  عمرفاروق قدوسی ﷾ نےعلامہ مرحوم کے خطبات کو 2 جلدوں میں مرتب کر کے حسن ِطباعت سے آراستہ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ قدوسی برادران  کےعلم وعمل میں  اضافہ فرمائے اور ان کی جہود  کو قبول فرمائے ۔آمین

عناوین صفحہ نمبر
معمولی سا شرک تمام نیک اعمال برباد کر دیتا ہے 7
توحید الٰہ العالمین اور رد شرک 29
دل میں صرف اللہ وحدہ لا شریک کا خوف ہو 49
شجاعت مصطفیٰﷺ 69
معراج مصطفیﷺ سے ہمیں کیا درس ملتا ہے؟ 93
نبی کریمﷺ کو معراج سے پہلے کن مصائب ومشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ 112
جب سیدنا ابوبکر﷜ کو صدیق کا لقب عطا ہوا 132
صحابہ﷢ کے بارے میں ایک مسلمان کا عقیدہ ہونا چاہیے؟ 136
حضرات صحابہ کا جذبہ اطاعت رسول ﷺ 152
نبی رحمتﷺ کے بعد افضل ترین ہستی کون؟ 172
حجیت حدیث 200
کیا ہدایت کے لیے قرآن کافی ہے؟ 216
انکار رجم یا انکار حدیث؟ 238
دین میں قبولیت کا معیار 259
سنت اور بدعت 262
’’عید میلا النبی‘‘ کی شرعی حیثیت 278
زکوۃ کے کچھ مسائل 304
اختلاف امت اور دعوت اہل حدیث 325
پچاس ہزار سال کا دن اور اس کے لیے ہماری تیاری 344
حضرت علی اور حضرت حسن کے حضرت معاویہ﷢ سے اختلاف کو نوعیت 369
مدینہ سے کوفہ تک 390
علمائے امت مخافظین شریعت محمدیہ 411
جب عیسٰ ﷤ کی تشریف آوری ہو گ﷫ 421
اعتکاف کے مسائل 428
شیخ العرب والعجم حضرت حافظ محمد گوندلوی کی وفات 431
لیلۃ القدر 432
مرکز اہل حدیث کے لیے دعا 432
ایمان، اکل حلال اور سود 434

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like