خطبات بہاولپور جلد دوم

خطبات بہاولپور جلد دوم

 

مصنف : ڈاکٹر محمود احمد غازی

 

صفحات: 547

 

فقہ اسلامی کا  عظیم  الشان ذخیرہ صدیوں پر محیط ہے ۔ انسان  کی اقتصادی ،سیاسی معاشرتی ، ثقافتی اور تمدنی  زندگی کا شاید ہی کوئی  شبعہ ہو جس کے بارے میں قرآن وحدیث سےاستفادہ واستنباط رکرتے  ہوئے  فقہائے اسلام نے ان شعبوں میں اسلامی منہج کو منضبط نہ کیا ہو۔ فقہ اسلامی  کی عظیم  میراث میں اسلام کے قانون بین الممالک کے   یا بین الاقوامی قانون کو’’سِیَر‘‘ کے عنوان کے تحت مدون کیا گیا ہے ’’سِیَر‘‘ سے  مراد مسلمانوں کا  وہ طرزِ عمل یا رویہ  ہے جوانہیں غیر مسلموں سے تعلقات ،جنگ وصلح ، دوسروں ریاستوں سے   میل جو ل اور دیگر بین  الاقوامی یا بین الممالک اداروں اورافراد سے معاملہ کرنے میں  اپنانا چاہیے۔ماضی میں  کئی  اہل  علم نےاس کو  اپنا موضوع بحث بنایا۔ اور ماضی  قریب میں  ڈاکٹر  محمد حمید  کی اس  موضوع پر مفید مباحث اور ڈاکٹر ابو سلیمان   انگریزی کتاب   قابل ذکر  ہے ۔زیر  نظر کتاب ’’خطبات بہاولپور ۔2(اسلام  کا قانو ن بین الممالک) اس  موضوع عالم ِاسلام  کی معروف شخصیت  ڈاکٹر محمود احمد غازی کے ان 12 خطبات  ومحاضرات کامجموعہ ہے جسے  انہوں نے 1995ء میں   اسلامیہ یونیورسٹی  بہاولپور میں پیش کیا ۔یونیورسٹی کے  ذمہ دران نے اسے  بعد میں   خطبات بہاولپور ۔2 کے نام  سے  کتابی صورت میں شائع کیا ۔زیر تبصرہ ایڈیشن سات سال قبل شریعہ اکیڈمی ،اسلام آباد کی طرف سے شائع کیا گیا ۔ڈاکٹر محمود احمد غازی  ادراہ  تحقیقات اسلامی اور بین الاقوامی اسلامی  یونورسٹی  میں طویل عرصہ  تحقیقی  وتدریسی  خدمات  سرانجام دیتے رہے ۔ اور  کئی کتب کے مصنف ہیں ۔حکومت پاکستان کے وزیر مذہبی امور اور بین  الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد کے رئیس الجامعہ جیسے مناصب پر بھی فائزرہے ۔اللہ تعالی ٰ دین اسلام کے لیےان کی کاوشوں  کوقبول فرمائے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
حرف تصدیر 1
پیش لفظ 1
پہلا خطبہ اسلامی قانون 1
دوسرا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک 57
تیسرا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک ایک تقابلی جائزہ 111
چوتھا خطبہ اسلام کا قانون بین الممالک ایک تاریخی جائزہ 145
پانچواں خطبہ اسلام کا تصور ریاست بین الاقوامی تناظر میں 185
چھٹا خطبہ ہجرت اور اس کا فلسفہ بین الاقوامی تعلقات کے تناظر میں 233
ساتواں خطبہ اسلامی ریاست اور غیر مسلموں سے اس کے تعلقات 296
آٹھواں خطبہ اسلام کا تصور جنگ اور قانون جنگ 315
نواں خطبہ اسلام میں غیر جانبداری کا تصور 357
دسواں خطبہ اسلام میں پرائیویٹ انٹرنیشنل لا 389
گیارہواں خطبہ موجودہ دور میں قانون بین الممالک کی معنویت 427
باہواں خطبہ مسلم اقلیت جدید لادینی ریاستوں میں 481
اشاریہ 527

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like