سب سے پہلے

سب سے پہلے

 

مصنف : ابو صالح محمد سلیمان نورستانی

 

صفحات: 339

 

اوائل’’اوّل‘‘ کی جمع ہے، اوّل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی’’ پہلا‘‘ ہے۔ یہ لفظ قرآن مجید میں مختلف انداز کے ساتھ تقریباً89 مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے شخص کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اوّل(پہلی) پوزیشن حاصل کرتا ہے۔ اور یقینا ہر ایک کے نصیب میں یہ چیز نہیں ہوتی۔ آج ہمارے والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہماری اولاد سکول و کالج سے پہلی پوزیشن حاصل کرے اس کے لیے وہ سکول، ہوم ٹیوشن اور ہر ممکن تگ و دو کرتے ہیں۔ ہم دنیاوی امتحانات کی فکر میں ساری ساری رات تیاری میں گزار دیتے ہیں اور یہ بھول گئے ہیں کہ خالق کائنات نے بھی ایک یوم الحساب مقرر کیا ہے۔ جس دن حقیقی عدل و انصاف کی بناء پر کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ ہوگا، کامیاب ہونے والے کےلیے دائمی جنت کا سرٹیفکیٹ ہو گا اور کانام ہونے والے کو جہنم سے دو چار ہونا پڑے گا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ سب سے پہلے ‘‘ امام ابوبکر احمد بن عمروبن ابی عاصم شیبانی ﷫کی کتاب الاوائل کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں فاضل مصنف نے کتب حدیث وسیرت وتاریخ وتفسیر کی روشنی دنیا میں سب سے پہلے وقوع پذیر ہونے والے واقعات کو جمع کیا ہے کہ کونسا کام ہےجو سب سے پہلے ہوا اور کس نے کیا ۔جیسے سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے کس چیز کو بنایا؟، سب سے پہلے اسلام میں اللہ کے لیے کس نے تیر چلایا؟ ، سب سے پہلے اسلام کس نے قبول کیا ؟، سب سے پہلے صلیب کس شخص نے بنائی، سب سے پہلے جنت میں کون داخل ہوگا ؟ ، سب سے پہلے مدینہ منورہ کون تشریف لایا؟ وغیرہ ۔ اور اسی طرح کی دیگر دلچسپ باتوں کو فاضل مصنف نےکتاب کا حصہ بنایا ہے یعنی حو کام کسی حوالے سے سب سے پہلے ہوا ہے ۔ اپنے موضوع پر یہ بڑی دلچسپ کتاب ہے ۔فضیلۃ الشیخ ابو صالح سلیمان نورستانی نے اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اورنوید احمد ربانی صاحب نے نے کتاب ہذاپر شیخ محمد بن ناصر عجمی کی تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیق وتخریج کا اہتمام کیا ہے اور احادیث کے راویوں کامختصر مگر جامع تعارف تحریر کرنےکے ساتھ ساتھ کتاب میں موجود احادیث پر سوالات بناکر کتاب کو مزید دلچسپ بنادیا ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمۃ التحقیق 17
عرض مترجم 21
مصنف کےحالات زندگی 23
سب سے پہلے اللہ نےکس چیز کوبنایا؟ 31
سب سے پہلے کو کیالکھنے کاحکم دیاگیا؟ 34
سب سے پہلے بھول کن سےہوئی ؟ 42
سب سے پہلے سیدنا آدم ﷤ نےاپنی پیدائش کےبعد کیادیکھا ؟ 43
سب سے پہلے جنت کےدروازے پر کون دستک دےگا؟ 47
سب سے پہلے کس کی قبر کوشق کیاجائےگا؟ 52
سب سے پہلے جنت کےلیے کون سفارش کرےگا؟ 52
سب سے پہلے جنتی دروازے کےپاس کون آئے گا؟ 54
سب سے پہلے رسول کون ہیں؟ 55
سب سے پہلے کس کی سفارش کوقبول کیاجائے گا؟ 56
سب سے پہلے روز قیامت کون اٹھےگا؟ 61
سب سے پہلے مہمان نوازی کس نے کی ؟ 62
سب سے پہلے ختنہ کس کاہوا؟ 63
سب سے پہلے روز قیامت لباس کس کوپہنایاجائے گا؟ 64
سب سے پہلے روزقیامت حساب کس کاہوگا؟ 74
سب سے پہلے کس کےبال سفید ہوئے ؟ 75
سب سے پہلے نماز کتنی رکعات فرض ہوئیں؟ 76
سب سے پہلے مصافحہ والی سنت کوکس نے شروع کیا؟ 77
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کی پرورش کرنےوالی کاتعلق کس قبیلے سےتھا؟ 78
سب سے پہلے نبوت کی کیاچیز تھی؟ 89
سب سے پہلے کس مکمل سورۃ کانزول ہوا؟ 81
سب سے پہلے غزوہ احد کےدن کس کاوعدہ پورا ہوا؟ 83
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کےنام مبارک پر کس کانام رکھا گیا ؟ 83
سب سے پہلے حقوق العباد میں کس کافیصلہ ہوگا؟ 84
سب سے پہلے حقوق اللہ میں سےروز قیامت کس کافیصلہ ہوگا؟ 90
سب سے پہلے نبی کون ہیں؟ 91
سب سے پہلے اسلام میں کسی آدمی کاحصہ مقررہوا؟ 95
سب سے پہلے انسانی قتل کس نےکیا؟ 96
سب سے پہلے سیدنا جبریل ﷤ نے نبی کریم ﷺ کوکس بات کی تعلیم دی ؟ 97
سب سے پہلے قبلہ رخ پیشاب نہ کرنے  والی حدیث کوکس نےسماعت کیا؟ 100
سب سے پہلے غزوہ احد کےدن نبی کریم ﷺ کو کس نے پہنچانا ؟ 101
سب سے پہلے جمعہ کس سرزمین میں اداہوا؟ 104
سب سے پہلے مدینہ منورہ کےبعد بحرین کس کس بستی میں جمعہ اداہوا؟ 104
سب سے پہلے اللہ  کی راہ میں تیرکس نےچلایا؟ 105
سب سے پہلے غیراللہ کےنام پر اونٹوں کو کس نےچھوڑا. 107
سب سے پہلے روز قیامت کن دوآدمیوں کےدرمیان جھگڑاہوگا؟ 108
سب سے پہلے کس قبیلے سےصدقہ آیا.؟ 111
سب سے پہلے مدینہ منورہ منورہ کون تشریف لائے ؟ 114
سب سے پہلے ہودج میں بیٹھ کر مدینہ منورہ کون عورت آئی ؟ 115
سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ کی زبان مبارک  سےچھری کاکیا نام سناگیا؟ 116
سب سے پہلے روزقیامت انسان کےکون سےاعضا کلام کریں گے.؟ 117
سب سے پہلے جہاد کےبارے میں کونسی آیت نازل ہوئی ؟ 121
سب سے پہلے جنت میں کون لوگ جائیں گے؟ 122
سب سے پہلے اسلام میں کون ساشرک ہوگا؟ 122
سب سے پہلے نماز ظہر کاکون ساوقت ہے؟ 133
سب سے پہلے قبرمیں انسان کاکون ساعضو بدبودار ہوگا؟ 134
سب سے پہلے قیامت کی  علامات کبری میں سے کون سی علامت ظاہر ہوگی؟ 136
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کی سنت کو کس نے بدلا؟ 137
سب سے پہلے اسلامی احکام کوکیسے تبدیل کیاجائے گا؟ 138
سب سے پہلے وارثت کونسا حصہ دیاگیا؟ 139
سب سے پہلے پتھروں سے بیت اللہ کو کس نے تعمیر کیا؟ 141
سب سے پہلے حوض کوثر کےمقام پر نبی کریم ﷺ کی خدمت میں کون حاضرہوں گے؟ 145
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کےساتھ نماز کس ادا کی ؟ 148
سب سے پہلے اسلام کس نےقبول کیا؟ 150
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ نے کس غزوے کاجہاد کیا؟ 161
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ کےاہل بیت میں کون آپ ﷺ سےملاقات کرےگا؟ 162
سب سے پہلے روزقیامت کون سفارش کرےگا؟ 163
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ نےمدینہ آمد پر کیاارشاد فرمایا ؟ 167
سب سے پہلے اہل جنت کوکھانے میں کیا دیا جائے گا؟ 168
سب سے پہلے کس کودائیں اوربائیں ہاتھ میں نامہ اعمال دیا جائے گا؟ 171
سب سے پہلے دین ابراہیم کوکس نے تبدیل کیا؟ 174
سب سے پہلے روز قیامت کس نعمت کاحساب ہوگا؟ 174
سب سے پہلے لعان کس نےکیا؟ 187
سب سے پہلے قبر میں کس چیز کاحساب ہوگا؟ 187
سب سے پہلے کس کاخاندان ختم ہوگا؟ 191
سب سے پہلے حجراسود  کےنص کرنےپر جھگڑے کافیصلہ کس نےکیا؟ 192
سب سے پہلے پردہ کےمتعلق کب آیت نازل ہوئی ؟ 193
سب سے پہلے نبی کریم ﷺ سفرسےواپسی پر کس سےملاقات فرماتے ؟ 194
سب سے پہلے کن لوگوں نے اپنے اسلام کااظہار کیا؟ 195
سب سے پہلے وحی کی ابتداءکن چیزوں سےہوئی ؟ 196
سب سے پہلےسورۃ العلق کےبعد کن آیات کانزول ہوا؟ 201
سب سے پہلے نجاشی ﷫ کی کون سی صفات معلوم ہوئیں؟ 202
  سب سے پہلے انصا راوراہل بحرین کےبعد کس نے اسلام قبول کیا؟ 205
سب سے پہلے اسلام میں میٹھا کھانا کس نے کھلایا؟ 207
سب سے پہلے اس امت سےکس چیز کو اٹھایاجائے گا؟ 208
سب سے پہلے کون ساملک فتح ہوگا؟ 210
سب سے پہلے اس امت سےکس چیزسی ختم ہوگی؟ 211
سب سے پہلے اسلامی لشکر کےامیرکون ہیں؟ 217
سب سے پہلے اسلام میں تلوار کوکس نےنیام کیا؟ 221
سب سے پہلے مسجد کس نےتعمیر کی ؟ 222
سب سے پہلے جہنمی لباس کس کو پہنایاجائےگا؟ 228
سب سے پہلے سیدنا عبداللہ بن زبیر ﷜ کےپیٹ میں کونسی چیز داخل ہوئی؟ 229
سب سے پہلے تختہ دارپر لٹکنے سےپہلے دورکعتیں کس نےادا کیں؟ 232

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like