کتاب الکبائر ( محمد بن عبد الوہاب )

کتاب الکبائر ( محمد بن عبد الوہاب )

 

مصنف : محمد بن عبد الوہاب تمیمی

 

صفحات: 227

 

اللہ اور اس کے رسول اکرم ﷺ کی نافرمانی کاہر کام گناہ کہلاتا ہے ۔ اہل علم نے کتاب وسنت کی روشنی میں گناہ کی دو قسمیں بیان کی ہیں ۔ صغیرہ گناہ یعنی چھوٹے گناہ اور کبیرہ گناہ یعنی بڑے گناہ۔ اہل علم نے کبیرہ گناہوں کی فہرست میں ان گناہوں کوشمار کیا ہے جن کےبارے میں قرآن وحدیث میں واضح طور پر جہنم کی سزا بتائی گئی ہے یا جن کے بارے میں رسول اکرمﷺ نے شدید غصہ کا اظہار فرمایا ہے ۔اور صغیرہ گناہ وہ ہیں جن سے اللہ اوراس کے رسول نےمنع توفرمایا ہے ، لیکن ان کی سزا بیان نہیں فرمائی یا ان کے بارے میں شدید الفاظ استعمال نہیں فرمائے یا اظہارِ ناراضگی نہیں فرمایا۔کبیرہ اور صغیرہ گناہوں کی وجہ سے آدمی پر سب سے بڑی ہلاکت اور مصیبت تو یقیناً آخرت میں ہی آئے گی جہاں اسے چاروناچار جہنم کاعذاب بھگتنا پڑے گا لیکن اس دینا میں بھی گناہ انسان کے لیے کسی راحت یاسکون کا باعث نہیں بنتے بلکہ انسان پر آنے والے تمام مصائب وآلام،بیماریاں اور پریشانیاں تکلیفیں اور مصیبتیں درحقیقت ہمارے گناہوں کی وجہ سے ہی آتی ہیں ۔کبیرہ گناہ کا موضوع ہمیشہ علماء امت کی توجہ کامرکز رہا ہے چنانچہ اس پر مستقل کتابیں بھی لکھی گئی ہیں اور شروح حدیث وکتبِ اخلاق میں یہ بحث ضمناً بھی آئی ہے ۔مستقل تصانیف میں امام ذہبی ، شیخ احمد بن ہیثمی ،ابن النحاس، محمد بن عبدالوہاب، اور شیخ احمد بن حجر آل بوطامی ﷭ کی کتابیں قابل ذکر ہیں ۔ زير تبصره کتاب’’کتاب الکبائر‘‘ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب ﷫ کی کتاب ’’ کتاب الکبائر‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں شیخ موصوف نے 124 ابواب کی صورت میں گناہ کبیرہ کو قرآنی آیات اور احادیث نبویہ ﷺ سے مزین کیا ہے ۔شیخ کی یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود اپنے موضوع میں بہترین کتاب ہے ۔ اس اہم کتاب کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفر﷫(مترجم ومصف کتب کثیرہ ) نے کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کو ان کی محنتوں کابہترین صلہ عطا فرمائے ، کتاب کو شرف قبولیت سے نوازے اور اسے پڑھنے والوں کے لیے نفع بخش بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 3
تذکرہ شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہابؒ 7
کتاب الکبائر 33
سب سے بڑا گناہ 35
دل کے کبیرہ گناہ 36
تکبر 37
خود پسندی 40
ریاکاری و شہرت طلبی 42
سرور و مستی 45
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامیدی اور اسکی تدبیر سے بے خوفی 46
اللہ تعالیٰ سے بد گمانی 47
برائی اور فساد کا ارادہ 49
دشمنی اور کینہ پروری 50
بے حیائی 51
دشمنان خدا سے دوستی 52
دل کی سختی 54
دل کی کمزوری 56
ابواب  کبائر اللسان 59
زبان کے شر سے اجتناب 61
باتونی کا انجام 66
گفتگو میں تکلف 67
شدید جھگڑا 69
زبان درازی 70
بد کلامی 71
وروغ گوئی 73
وعدہ خلافی 75
بد گمانی 77
جھوٹ اور مذاق 78
چاپلوسی 80
مدح سرائی 81
جھوٹ سے برکت کا خاتمہ 82
جھوٹا خواب بیان کرنا 82
دل کی بیماری اور موت 83
گناہ پر خوشی کا اظہار 86
گناہ کی تمنا اور حرص 88
شکی مزاج ہونا 91
ناراضگی 93
قلق اور بے چینی 94
جہالت 96
پوشیدہ بے حیائی 101
مال و عزت کا لالچ 101
بزدلی 102
بخل 103
بخل کا انجام 104
نیک لوگوں سے بغض 105
حسد 106
مسلمانوں سے بد گمانی 107
اللہ و رسول ﷺ پر جھوٹ افتراء کرنے کا انجام 108
بغیر عم کے اللہ تعالیٰ کے متعلق کوئی بات کہنا 109
جھوٹی قسم 111
پاک دامن عورتوں پر بہتان تراشی 112
دورخی 114
چغل خوری 115
بہتان تراشی 116
لعن ملامت کرنا 117
راز افشا کرنا 119
مسلمان کو لعن طعن کرنا 120
احترام میت 121
کسی کو کافر ، فاسق، یا دشمن خدا کہنا 121
ماں باپ کو گالی دینے کا انجام 122
جاہلانہ  پکار کی ممانعت 123
حدود اللہ میں سفارش 123
باطل کی مدد کرنا 125
جس نے حقیقت کا مشاہدہ کیا وہ اچھی بات کرے یا خاموش رہے 127
دور فتنہ و فساد میں زبان کا  کردار 128
ہلاکت و تباہی 129
فخر 130
حسب و نسب میں طعنہ زنی 132
غیر قوم کی طرف نسبت 133
خاندان سے بریت کا اظہار 134
جس نے غیر کی چیز پر دعوی کیا 135
میدان علم میں فخریہ دعوی 136
ناشکری 137
اہل اللہ سے مذاق اور طعنہ زنی 139
ہنسی مذاق 140
مسلمان کو گھبراہٹ میں مبتلا کرنا 142
پرائے مال سے پیٹ بھرنا 142
گناہ کا بیان کرنا 143
زنا کا الزام لگانا 144
فاسق کی تعظیم 144
امانت کی قسم کھانا ممنوع ہے 145
اسلام سے اظہار بریت کا انجام 146
غیبت 147
اندھے کو راستہ بھلا دینے کا انجام 152
اہل ایمان میں بے حیائی کا اشاعت 153
رشوت 154
افسران بالا کو تحائف دینا خیانت ہے 155
سفارش کی بناء پر تحفہ قبول کرنا 156
خیانت 157
حکمران کی اطاعت 158
جماعت المسلمین سے علیحدگی 160
کچھ فتنوں کے بارے میں 162
ناحق قتل 167
دشمن فوج میں اضافے کا باعث بننا 169
والدین کی نافرمانی 170
قطع رحمی 172
پڑوسی کو تکلیف دینا 174
اہل فضل سے نرم رویہ اختیار کرنا 176
خاوند کو ناراض کرنے کا بیان 178
نیک لوگوں کو تکلیف دینا 179
امانت میں خیانت 181
حکمرانی ایک امانت ہے 182
حکمرانی کا مطالبہ 184
رعایا کو دھوکہ دینے کا انجام 185
رعایا پر شفقت کرنا 186
رعایا کی ضرورت سے پہلو تہی 187
حکمران کا  بے جا رعب و دبدبہ 188
رعایا پر ظلم و زیادتی حکومت کے لیے خطرہ 189
ایسے شخص کو ذمہ دار بنانا جو انصاف نہ کرسکے 191
خریدوفروخت  اور ناپ تول میں دیانت داری 192
ہر شخص اپنے ماتحت کا ذمہ دار ہے 194
غلام سے نرم برتاو 195
حیوانات سے حسن سلوک 196
غلام کا بھاگ نکلنا 197
مزدور پر ظلم و زیادتی 198
عورت کا طلاق طلب کرنا 199
دیوث کے متعلق حکم 200
بیوی پر ظلم 202
ہتھیار سے اشارہ کرنا 203
عصبیت 205
بدعتی کی تعظیم 206
کتاب المظالم 207
یتیم پر ظلم 209
زمین کا غصب 210
اجسام پر ظلم 211
اموال میں ظلم 212
مظلوم کی رسوائی 213
اخوت اسلامی اور مسلمانوں کے حقوق 214

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like