ماں کا تقدس اسلام اور جدید تہذیب

ماں کا تقدس اسلام اور جدید تہذیب

 

مصنف : حکیم محمد طارق محمود عبقری

 

صفحات: 246

اسلام نے خاندان کوخاص اہمیت دی ہے اور چونکہ معاشرہ سازی کے سلسلہ میں اسے ایک سنگ بنیاد کی حیثیت حاصل ہے لہذا اسلام نے اس کی حفاظت کے لئے تمام افراد پر ایک دوسرے کے حقوق معین کئے ہیں اور چونکہ والدین کا نقش خاندان اور نسل کی نشو ونما میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے لہذا قرآن کریم نے بڑے واضح الفاظ میں ان کی عظمت کوبیان کیا ہے اور ان کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے۔بنی نوع انسان پر حقوق اللہ کے بعد حقوق العباد میں سے سب سے زیادہ حق اس کے والدین کا ہوتا ہے۔ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس  میں حاضر ہو کر عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ آپ نے فرمایا :تیری ماں کا۔ اس نے دوبارہ اور سہ بارہ پوچھا: آپ نے فرمایا: تیری ماں کا۔ پھر فرمایا تیرے والد کا۔ ماں اللہ کے احسانات میں سے وہ احسان ہے جس کا جتنا بھی شکر بجا لایا جائے کم ہے۔ ’’ماں ‘‘ محض ایک لفظ نہیں  بلکہ محبتوں  کا مجموعہ ہے۔ ’’ماں ‘‘ کا لفظ سنتے ہی ایک ٹھنڈی چھاوں  اور ایک تحفظ کا احساس اجاگر ہوتا ہے ۔ ایک عظمت کی دیوی اور سب کچھ قربان کردینے والی ہستی کا تصور ذہن میں  آتا ہے۔’’ماں ‘‘ کے لفظ میں  مٹھاس ہے۔ انسانی رشتوں  میں  سب سے زیادہ محبت کرنے والی ہستی ماں  کی ہے۔ ماں  خدا کی عطا کردہ نعمتوں  میں  افضل ترین نعمت ہے۔قرآن پاک نے ماں باپ سے حسنِ سلوک کا حکم دیا ہے۔ ماں باپ اگرچہ مشرک بھی ہوں تب بھی ان سے بدسلوکی کرنے سےمنع فرمایا گیا ہے۔ ماں کی عظمت وشان  پرمتعدد آیات قرآنی اور احادیث نبویہ موجود ہیں۔  زیر نظر کتاب ’’ماں کا تقدس اسلام اور جدید تہذیب‘‘ حکیم طارق محمود چُغتائی کی تصنیف ہے ۔اس  کتاب میں انہوں نے  آیات قرآنیہ ، احادیث  نبویہ اور اقوال  صحابہ اور ائمہ  کی  روشنی میں  ماں کی شان وعظمت کوبیان کرنے بعد جدید تہذیب میں جو ماں کے ساتھ  سلوک کیا جاتا ہے اسے بیان کیا ہے ۔

عناوین صفحہ نمبر
حال دل 9
ارشاد باری تعالیٰ 11
ماں کا تقدس اور قرآن کریم 14
ماں کا تقدس اور احادیث نبوی 17
ماں کا تقدس اور اولیاء کرام 34
ماں کی ممتا 36
ایک رات کی عبادت اور خدمت 36
اف کا کفارہ 37
شہرت ماں کے قدموں میں 37
ماں کےحقوق حدسے کہیں زیادہ 38
ماں کی خوشنودی 38
کسی کے ظاہر سے باطنی حالت کا اندازہ نہ کرو 39
ماں کی خدمت 39
قرآن اور علم کے لیے ماں کی دعا 39
انسان ماں کی ایک آہ کا بدلہ بھی نہیں دے سکتا 40
ماں کی خدمت نماز تہجد سے افضل 40
ماں کی دلجوئی 41
حضورؐ کادیدار اور ماں کی خدمت 42
تیری ماں ہی تیرا حج ہے 42
زبان دراز کا انجام 42
نعمتوں کا نمونہ ماں 43
ماں کا فرمانبردار 44
ماں کی خدمت کا انجام 44
خدمت والدین سے حج وعمرہ جہاد کا ثواب 44
ماں کی فرمائش پوری کرنا 45
ماں باپ کو اپنے اہل وعیال پر ترجیح دینے سے بلاٹلتی ہے 45
ماں کی بد دعا 46
حضرت اویس قرنی 47
حاتم طائی 47
ماں کے لیے اپنا نونہال سب سے زیادہ خوبصورت ہوتا ہے 49
ماں باپ کو اپنے پر ترجیح دو 49
ماں کی خدمت صاحب مرتبت استاد 51
غمزدہ والدہ اور حج سے واپسی 51
بیٹے کے حق میں بہتری کی دعا 51
ماں پیاری ماں(دعائیں) 52
شفقت مادری 53
الٰہی یہ بےکس یتیم اب تیرے حوالے ہے 54
یہ شاہ سوار بھی سواری سے اتر ا نہیں 55
دو بھائیوں کی ایک رات 56
ماں محنت اور مادر وطن 57
ماں کی نافرمانی 59
والدہ کی خوشی ہر حال میں عزیز 61
والدہ کی قبر کی پانتی 61
ماں کا تقدس اور اقوال زریں 63
دور کی بات 69
ماں کی خدمت 69
ظاہری حالت 69
گناہ کبیرہ 71
حج کا ثواب 71
پیاری اماں 72
ہر  دلعزیز بننے کا ذریعہ 74
فریاد 75
ماں 76
ماں کا منصب 76
حق ادائی 78
شرف قبولیت 78
اولاد کی بدولت جنت 78
ماں کا حق 79
ماں کی نصیحت 85
مامتا کی بے چینی 86
ماں سے بھی ستر گناہ زیادہ محبت 90
بچے ہمارے عہد کے 91
ایک ماں کا تیر بہدف نسخہ 92
جنت اور دوزخ 94
اطاعت و فرمانبرداری 95
والدین کی اطاعت 95
فکر نہ کرنا 98
فرمان نبویؐ 100
ماں کی دعا 101

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like