مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس

مارکسی فلسفہ اور جدید سائنس

 

مصنف : ایلن ووڈز

 

صفحات: 450

 

مارکزم کے مخالفین کی جانب سے اس کی تردید میں یہ دلیل بھی پیش کی گئی ہے کہ یہ غیر سائنسی تصور ہے جو سائنس سے مطابقت نہیں رکھتا۔زیر نظر کتاب میں اس کا جواب دیا گیا ہے اور سائنس کے تقریباً تمام شعبوں کے حوالے سے  مارکس ازم اور سائنسی سوشلزم کے نظریات کو درست ثابت کیا گیا ہے ۔یہ کتاب سائنس کے ساتھ سرمایہ داری کے دانشوروں کی زیادتی اور حملوں کا بھرپور سائنسی جواب فراہم کرتی ہے ۔اس میں تخلیق کائنات سے لے کر سماجی ارتقاء تک کے تمام عوامل اور محرکات کا مارکسی نقطہ نظر سے جائزہ لیا گیا ہے ۔یہ بھی ثابت کیا گیا ہے کہ موجودہ سرمایہ دارانہ نظام کیوں اور کیسے ذرائع پیداوار ،عمرانیات،سائنس اور انسانی ارتقاء کےراستے میں رکاوٹ بن چکا ہے اور کس انداز میں لاکھوں برس کی محنت ،کوشش اور تجربات سے  گزر کر اس منزل اور معیار تک پہنچنے والی انسانیت کو بدترین بربریت اور انتہائی خوفناک درندگی کی طرف دھکیل رہا ہے ۔مصنفین کا کہنا ہے کہ اس بحران سے نکلنے اور روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کے لیے سوشلسٹ انقلاب ناگزیر ہو گیا ہے ۔
 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 13
مصنف کا پیش لفظ 19
یورپ پر بھوت منڈلا رہا ہے 19
حصہ اول
دلیل اور عدم دلیل 25
تعارف 25
شعور کی ست قدمی 26
دلیل کی بے دلیلی میں تبدیلی 31
معاشرے  کا بحران اور سائنس 34
فلسفہ اور مذہب 41
کیاہمیں فلسفے کی ضرورت ہے 41
مذہب کا کردار 44
محنت کی تقسیم 50
مادیت اور خیال پرستی 56
جدلیاتی مادیت 63
جدلیات کیا ہے؟ 63
ہر چیز رواں رواں ہے 68
مقدار اور معیار 68
مینڈیلیف کا دوری جدول 73
عبوری مراحل 78
پیچیدہ ساخت والے اجسام 87
انقلاب کا سالماتی عمل 91
مثبت اور منفی 97
نفی کی نفی 107
سرمایے کی جدلیات 112
رسمی منطق اور جدلیات 119
قیاس منطقی کیا ہے 125
کیا منطق سوچتا سکھاتی ہے؟ 129
منطق اور زیریں جوہری دنیا 139
جدید منطق 143
نوٹس حصہ اول 147
حصہ دوم
زمان،مکان اور حرکت 148
طبعیات میں انقلاب 149
لہریں یا ذرات 150
مادے کی گمشدگی؟ 155
لا تیقن اور خیال پرستی 161
اصول لا تیقن 161
معروضیت بمقابلہ موضوعیت پسندی 167
سبیت اور اتفاق 172
میکانزم 176
انیسوی صدی 180
کیا پیش گوئی ممکن ہے؟ 185
نظریہ اضافیت 203
وقت کیاہے؟ 203
وقت اور فلسفہ 208
اضافیت 215
اشیاء کے باہمی رشتے 225
وقت کی پیمائش 230
مسئلہ حل نہیں ہوا 234
نظریہ اضافیت اور روزن سیارے 252
وقت کا تیر 257
حرکیات اور دوسرا قانون 257
انتشار سے نظم وضبط کا ظہور 262
بگ بینگ 269
علم کائنات 269
اس نظریے نے کیسے فروغ پایا 273
تاریک مادہ 280
پلازمہ کائنات 297
نیوٹرون ستارے 304
کیا غرابتوں کا وجود ہے؟ 314
خلا میں خیالات 327
نظام شمسی کی ابتداء 332
نوٹس حصہ دوم 337
حصہ سوم
زندگی ،ذہن اور مادہ 339
ارضیات کی جدلیات 339
زندگی کا آغاز کیسے ہوا؟ 357
بنی نوع انسان کی انقلابی آمد 391
ذہن کی تخلیق 431
مارکسزم اور ڈارونزم 469
خود غرض مورثہ 491
حصہ چہارم
انتشار سے نظم وضبط کا ظہور 533
نظریہ انتشار 563
نظم علم 575
بیگانگی اورانسانیت کا مستقبل 599
سرمایہ داری ایک تاریک بندکوچے میں 599
تضادات بدستور موجودہیں 602
بیگانگی 608
مستقبل کی واپسی 628
سوچنے والے اور کام کرنے والے 635
انسانیت اور کائنات 639
نوٹس حصہ چہارم 645

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like