ملت اسلامیہ

ملت اسلامیہ

 

مصنف : سراج منیر

 

صفحات: 240

 

اسلامی تہذیب پانچ بنیادی عقائد پر مبنی ہے جو اجزائے ایمان بھی کہلاتے ہیں۔ یہ وہ بنیادی اور اصولی تعلیم ہے جو ہر زمانے کے نبی اپنے پیرو کاروں کو دیتے رہے ہیں ۔ اسلامی عقائد میں ایک خدا کو ماننا ، اس کے فرشتوں اور رسولوں ، آسمانی کتابوں اور آخرت کی زندگی پر ایمان لانا ضروری ہے ۔ اسلامی زندگی میں جوکام بھی بطور فرائض ( حکم ربی ، ہدایت رسول ﷺ) کیے جاتے ہیں وہ سب اسلامی تہذیب کے عنصر ہیں ۔ لہٰذ ا دین اسلام پر ایمان لانے والے شخص کی فکر اسلامی تعلیمات کے تابع ہوتی ہے اور یہی نظریات اس کی عملی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں ۔نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ نے ملتِ اسلامیہ کی زندگی کے ہر پہلو کے لئے راہنمائی فراہم کی ہے۔ ان میں سے ایک پہلو ثقافتی اور تہذیبی بھی ہے۔ دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں اسلام کی تہذیب و ثقافت بالکل منفرد اور امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ اُصول و ضوابط اور افکار و نظریات ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے اُسوہ حسنہ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو عطا فرمائے ہیں۔ ثقافت کی تمام ترجہات میں اُسوہ حسنہ سے ہمیں ایسی جامع راہنمائی میسر آتی ہے جس سے بیک وقت نظری، فکری اور عملی گوشوں کا احاطہ ہوتا ہے۔ ایسی جامعیت دنیا کی کسی دوسری تہذیب یا ثقافت میں موجود نہیں ہے۔ مغربی مفکرین اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں اپنے تمام تر تعصبات کے باوجود اسلام کی عظیم الشان تہذیب اور ثقافت کی نفی نہیں کر سکے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ملت اسلامیہ تہذیب وتقدیر ‘‘ جناب سراج منیر صاحب کی تصنیف ہے ۔اس کتاب کو انہوں دس ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ان ابواب کے عناوین حسب ذیل ہیں ۔ اسلامیہ اور ادیان سامیہ کا مزاج، تاریخ اسلامی ک مطالعے کا مغربی منہاج، تاریخ اسلام وحدت وکثرت کےاصول ،مطالعۂ تہذیب کے اصول،اسلامی تہذیب بنیادی مباحث، روایت اور ذہن جدید کی کشمکش،روایتی اسلامی تہذیب میں فنون کا تصور،اسلام میں فنون مقدسہ کی جمالیاتی بنیادیں،عہد جدید میں ملت اسلامیہ مسائل اور امکانات، اسلامی تہذیب ایک گفتگو ۔ آخری باب صاحب کتاب جناب سراج منیر اور تحسین فراقی صاحب کی اسلامی تہذیب کے متعلق باہمی گفتگو پر مشتمل ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
حرفےچند 15
تعارف 17
تاریخی پس منظر 23
تعریف 23
مختصرتاریخ 26
مقاصد 30
قرآنی احکامات 34
مسلم ممالک کی عمومی کیفیت 35
موجودہ اقتصادی حالات 35
موجودہ سیاسی حالات 50
موجودہ روحانی حالات 59
موجودہ فوجی صورتحال 61
مسلمانوں کی قوت 67
مسلمانوں کودرپیش روحانی مسائل 79
اقتصادی مسائل 105
تقابلی نظام ہائےمعیشت 105
غربت 111
معاشی نظم وضبط 117
فوجی مسائل 137
مسلمانوں کےفوجی خدشات 137
کچھ تجربات 148
سیاسی مسائل 153
حکومتوں  کی بےاعتباری 153
تصادم 159
وطن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں 165
خارجی مسائل 167
کیاکمزوریاں صرف مسلمانوں ہی کےلیے مخصوص ہیں 171
غیرمسلموں سےتعلقات 173
نقطہ ہائےنظرکاارتکاز 187
مغرب کےساتھ نقطہ ہائےنظرکاارتکاز 187
غیرمسلموں میں موجوداتحادی 192
مسلمانوں کی پریشانیاں 199
مسلمانوں کےلیے باعث تشویش اہم معاملات 200
غیرمسلم حکومتوں کامذہب دشمن رویہ 210
مغرب کی پریشانیاں 215
اسلامی حکومتوں کاقیام 233
اسلامی ریاست 233
اعلان کردہ اسلامی حکومتوں کاتجربہ 238
حقیقت کی پرکھ 245
مسلمانوں کاکردار 247
مسلم اکثریتی ملکوں میں مسلمانوں کاکردار 247
امریکی مسلمانوں کاکردار 252
امریکہ کی کچھ مسلم تنظیمیں 262
یورپی اوردیگراقلیتی مسلمانوں کاکرداراورباعث تشویش امور 274
مسلمانوں کی یکجہتی 281
مسلمانوں کی حالت 299
مسلمانوں کےلیے مثبت واقعات 299
منفی واقعات 301
مستقبل کی جہتیں 305
تغیرپذیردنیااوراس کےمضمرات 306
مشرق وسطی 324
دیگرمسلمانوں کےساتھ مصالحت 329
مسلم نشاۃ ثانیہ 333
تدبراورحکمت عملیاں 339
حکمت عملی کےساتھ منصوبہ بندی 339
فوجی اورفنی منصوبہ بندی 345
حتمی نتائج اورسفارشات 353
روحانی مسائل 356
فوجی مسائل 360
اقتصادی مسائل 364
سیاسی مسائل 367
خلاصہ 378
مزیدمطالعہ کےمتقاضی موضوعات 381
کچھ منصف کےبارےمیں 386

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like