مشکوۃ المصابیح جلد دوم

مشکوۃ المصابیح جلد دوم

 

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

 

صفحات: 660

 

اللہ تعالی کی رسی یعنی  قرآن کریم  کے ساتھ انسان کا  تعلق اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب  تک  قرآن کریم کی  تشریح وتفسیر رسول اللہ ﷺ کی سنت ،حدیث یعنی  آپ کے طریقہ سے نہ ہو  اور آپ ﷺ کےطریقہ کےساتھ وابستہ ہونا اس وقت تک ناممکن ہے  جب تک اس علم پر عمل  نہ کیا جائے ۔کتبِ حدیث کے مجموعات میں  سے   ایک مجموعۂ حدیث ’’مشکاۃ المصابیح‘‘  کے نام سے معروف    ہے ۔مشکاۃ المصابیح احادیث نبویہ ﷺ کا انمول ذخیرہ ہے جسے  امام بغوی  نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر علامہ  خطیب تبریزی ﷫نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی اور اس کو تین فصول میں تقسیم کیا ۔اس  کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم کیے گئے  اور  جید علماء کرام  نے اس پر تحقیق وتخریج کا کام بھی کیا  ہے ۔ یہ  مجموعہ جہاں دینی مدارس کے نصاب میں شامل ہے  تووہیں یہ عام پرھے لکھے افراد کےلیے  بھی  روشنی کامینارہ  ہے۔ اصولی طور پر اگر اس کی اہمیت کودیکھا جائے تواحادیث کا یہ  ایسا ذخیرہ ہے  کہ جوہر  ایک  مسلمان گھرانے کی ضرورت ہے  کیونکہ اس میں دین ِاسلام کےتقریبا ہر قسم کے مسائل درج ہیں کہ جن کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا ہر مسلمان کادینی فریضہ ہے ۔زیرتبصرہ   مشکوٰۃ المصابیح کا نسخہ   سیدمحمد  عبداللہ   غزنوی کے   فرزند جلیل   سید محمد عبدالاول غزنوی کا ترجمہ وفوائد   پانچ مجلدات پر مشتمل ہےاور اس میں احادیث کی تخریج  کےساتھ ساتھ شیخ ناصرالدین البانی کی  طرف سے حکم الحدیث کے عنوان  سے صحت وضعف کا حکم  لگا کر حدیث کی اہمیت کو واضح کیاگیاہے ۔محترم  حافظ عبد لخبیر اویسی اور  پروفیسر ابو انس محمدسرور گوہر نے  اس میں  تسہیل ترجمہ وحواشی کا  کام  انتہائی خوش اسلوبی سے کیا  ہے ۔جس  کی وجہ سے  قاری کےلیے     سید عبد الاول غزنویکے ترجمہ وفوائد سے  استفادہ کرنا آسان ہوگیا ہے ۔ اللہ  تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نواز ے ۔جلد اول  کے  شروع میں  ائمہ  محدثین  کے  حالات واحوال پر  مشتمل  طویل  مقدمہ اور  جلد پنجم کے  آخر میں’’ الاکمال فی اسماء الرجال ‘‘کا ترجمہ بھی شامل  اشاعت  ہے  جو کہ طالبانِ حدیث کے لیے  انتہائی مفید ہے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
جنازہ کا بیان 5
عیادت مریض اور ثواب مرض کا بیان 5
موت کی خواہش کرنے اور اس کو یاد کرنے کا بیان 31
قریب المرگ شخص کو تلقین کرنے کا بیان 39
میت کو غسل اور کفن دینے کا بیان 52
میت کو دفن کرنے کا بیان 74
میت پر رونے کا بیان 84
قبروں کی زیارت کا بیان 102
کتاب زکوۃ کے بیان میں 107
صدقہ فطر کا بیان 130
صدقہ کی فضیلت کا بیان 164
باب بہترین صدقہ کا بیان 179
کتاب روزے کے بیان میں 191
چاند کو دیکھنے کے بیان میں 197
روزہ کے پاک کرنے کے بیان میں 208
قضا روزہ کے بیان میں 219
لیلۃ القدر کے بیان میں 238
اعتکاف کا بیان 244
قرآن کریم کی فضیلت کے بیان میں 249
متعلقات پہلے باب کے بیان میں 281
کتاب دعاؤں کے بیان میں 300
اللہ تعالیٰ کے ناموں کے بیان میں 324
استغفار و توبہ کے بیان میں 341
باب متعلق سابق بیان میں 358
صبح و شام اور سونے کے وقت کی دعائیں 366
مختلف اوقات کی دعائیں 389
جامع دعاؤں کے بیان میں 411
افعال حج کے بیان میں 424
حجۃ الوداع کے قصہ کے بیان میں 442
قربانی کے جانور کا بیان 478
سر منڈانے کا بیان 484
طواف و داع کا بیان 489
خریدو فروخت کے مسائل 529
سود کا بیان 547
باب بیع سلم اور گروی کے بیان میں 576
شرکت اور وکالت کا بیان 595
مساقات اور مزارعت کا بیان 610
عطیات کا بیان 626
لقطہ کا بیان 636
فرائض کا بیان 640
وصیتوں کا بیان 652

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like