مولانا عبد الرحیم اشرف حیات و خدمات جلد اول

مولانا عبد الرحیم اشرف حیات و خدمات جلد اول

 

مصنف : ڈاکٹر زاہد اشرف

 

صفحات: 442

 

مولانا  حکیم عبد الرحیم اشرف رحمہ اللہ  کی شخصیت  کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔مولانا موصوف 1922ء میں ضلع امرتسر کے ایک قصبے ویرووال میں پیدا ہوئے ۔1930ء میں سکول کی تعلیم چھوڑ کر  ’’ مدرسہ دار لعلوم شمسیہ عربیہ‘‘ میں  دخلہ لیا اور 1938ء میں سند فراغت حاصل کی۔حکیم عبد الرحیم اشرف رحمہ  اللہ نے  شروع سے لے کر آخر تک تمام مروجہ علوم دینیہ کی  تحصیل مولانا عبد اللہ ویرووالوی رحمہ اللہ  سے کی ۔مدرسے سے فراغت کے بعد اپنے استاد محترم کے حکم نما مشورے سے  اپنی مادر علمی  میں ہی تدریسی خدمات بھی انجام دیتے  رہے۔مولانا   تدریس کےساتھ ساتھ  مضمون نگاری بھی کرتے تھے  قیام پاکستان سے قبل  انکے مضامین مختلف معروف  مجلات(اخبار اہل حدیث  امرتسر، تنظیم اہل حدیث ،روپڑ، سہ روزہ  کوثر ،لاہور )میں شائع ہوتےرہے ۔قیام پاکستان کےبعد لائل پور (فیصل آباد) آئے اور پھر اسی شہر میں عمر گزار دی۔فیصل آباد میں مرحوم نے اشرف لیبارٹریز کے نام سے ایک طبی ادارے کی بنیاد رکھی اور کتب و رسائل طبع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ مملکت خداداد میں دین اسلام کا نفاذ مولانا صاحب کا دیرینہ خواب تھا۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف بھی نہایت سرگرم رہے۔مرحوم  نے جناح کالونی ،فیصل آباد میں  ایک کوٹھی کرایہ پر لے کر اس میں جامعہ تعلیمات اسلامیہ کی  بنیاد رکھی بعد ازاں سرگودھا روڈ پر وسیع وعریض  جگہ لے کر  وہاں خوبصورت عمارت  تعمیر کی ۔مولانا کی ساری زندگی اشاعت  دین کےلیے کوشاں رہے ۔حکیم صاحب نے 28؍جون 1996ء  کووفات پائی۔ اسی روز نماز عصر کےبعد یونیورسٹی گراؤنڈ،فیصل آباد  میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔اللہ تعالیٰ کی  مرقد پراپنی رحمتوں کانزول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتاب’’مولانا عبدالرحیم اشرف حیات وخدمات ‘‘ مولانا مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر زاہد اشرف (مدیر اعلیٰ ماہنامہ المنبر،فیصل آباد)  کی مرتب شدہ ہے مولانا عبدالرحیم پر لکھی یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہےان میں سے پہلے دو  حصے طبع ہوچکے ہیں ۔جلد اول بعض مقتدر سیاسی شخصیات(راجہ ظفر الحق سابق قائد ایوان بالا، میاں طفیل محمدؒ سابق امیر جماعت اسلامی، محمداعجاز الحق سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان، اقبال احمد خان سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان) کے پیغامات  اور سولہ علماء کرام ، سترہ اصحاب تعلیم  بتیس  اہل قلم کی نگارشات  اور  مولانا عبد الرحیم اشرف مرحوم  سے متعلق بارہ منظوم عقیدتوں  پر مشتمل ہے۔جلد دوم ان انٹرویوز مشتمل ہے  جو مرتب  کتاب ہذا نے مختلف قومی وملی اور ملکی وغیر ملکی شخصیات سے اندرون وبیرون ملک کیے۔ان انٹرویوز میں مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف علیہ الرحمہ کی  حیات وخدمات کے بہت سے  زاویوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
جناب راجہ محمد ظفر الحق 21
جناب میاں طفیل محمد رحمہ اللہ 23
جناب محمد اعجازالحق 25
جناب اقبال احمد خان رحمۃ اللہ 26
جناب مولانا جان محمد عباسی رحمہ اللہ 27
نِگارشات علمائے کرام
نہ دبنے والے،نہ جھکنے والے 31
انسانی ہمہ گیریت کاحسین مرقع 41
دل سوزودل نواز 54
ملّی شخصیت 64
کشادہ ذہن وسلیم الطبع 78
مجاہد اسلام 85
گوہر شب چراغ تھا،نہ رہا 94
ختم نبوت کاایک جانباز سپاہی 101
اصاغرنوازوعلم پرور 104
ایک ہمہ اوصاف شخصیت 108
دائم الذکر بزرگ 113
عطیہ خداوندی 117
خداترس،فرض شناس 120
معتبر اورمعزز 123
علم بردارِ وحدت 127
حیاتِ اشرف کےلازوال باب 131
نِگارشات اصحاب تعلیم
نصف صدی کاقصہ ہے…. 135
عالمِ شش جہات 147
استقامت کاکوہِ گراں 158
دانا وبینا انسان 173
ایک کثیر الجہات شخصیت 176
درد مندِ ملتِ اسلامیہ 179
قادیانیت،شکن 183
ایک متحرک دینی شخصیت 185
بلاکےمتحرک 191
مولاناعبدالرحیم اشرف رحمہ اللہ۔ایک بہت پرانی یاد 195
اپنی ذات میں انجمن 198
پیکرِ دعوت وعزیمت 204
چھوٹی قامت کےبڑےانسان 212
شعلہ بیان خطیب 215
جامع مالات 218
علم وعمل میں بےمثال 220
عظیم قلم کاروخطیب 223
نگارشات اہل قلم
تذکرہ ایک نابغہ وعبقری کا 229
فیصل آبادکابانی 250
کامیاب مشنری 254
شب زندہ دار 260
اسلامی زندگی کےپیکرِ جمیل 266
حق گواورجری 275
دینِ حق کے مخلص مبلغ 289
پیکرِ عزم وہمت 299
اتباع رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تابندہ مثال 303
بڑاآدمی 308
مردِ خدا 314
مجاہد ختم نبوت 320
ولی اللہ 325
میرے مربّی ،میرے محسن 335
نفاذِ اسلام کی خواہش مند ایک عہد ساز شخصیت 343
ان کاشماراکابرِجماعت میں ہوتا تھا 349
روشن مینار 353
مستجاب الدعوات 359
عالی ظرف مشیر 363
پیکرِ خلوص ومحبت 367
آسمانِ علم وعمل کادرخشاں ستارہ 372
اشرف بھی،ممتاز بھی 375
مردم شناس 379
پیکرِ علم وحکمت 383
تاریخ سازوتحریک ساز 386
متین ومتدین 388
دینی بصیرت کے حامل 379
شمعِ ملت بیضا 399
دعوت الی اللہ کےپیکر 405
داعی اتحادِ امت 408
سچے اورکھرے انسان 413
مشعلِ راہ 415
منظوم عقیدتین
تیری تھی ہرآن سنت پرنظر 419
مؤرخ آبِ زرسےکارنامےان کےلکھے گا 420
اس کےقلم سےلرزاں باطل کےسارے رنگ 421
تھاقلزم الفت ومحبت حکیم عبدالرحیم اشرف 422
اک ہمہ رنگ نقشِ تابندہ 424
قطعہ 425
بسوزِدل بچشمِ ترمگر لکھنا پڑا آخر 426
حکیم ملت بیضا کہیں توبات بنے 427
تھاطب کاقافلہ سالار 428
گوہرِ نایاب 430
گلشِ اسلام کاشاداں،شگفتہ پھول تھا 431
کرسکانہ زیرکوئی وقت کاجابر اسے 432

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
15.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like