مقام و احترام قائد اعظم

مقام و احترام قائد اعظم

 

مصنف : محمد سليم ساقی

 

صفحات: 484

 

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876ء کو پید اہوئے۔ آپ ایک نامور وکیل، سیاست دان اور بانی پاکستان تھے۔۔ آپ 1913ء سے لے کر پاکستان کی آزادی 14 اگست 1947ء تک آل انڈیا مسلم لیگ کے سربراہ رہے۔ آل انڈیا کانگرس اور آل انڈیا مسلم لیگ متحدہ ہندوستان میں اختیارات کے توازن کے لئے کسی صیغے پر متفق نا ہوسکے نتیجتاً تمام جماعتیں اس امر پر متفق ہوگئیں کہ ہندوستان کے دو حصے کئے جائیں جن میں ایک مسلم اکثریتی علاقوں میں پاکستان جبکہ باقی ماندہ علاقوں میں بھارت کا قیام ہو اور آج اس امر کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے لیڈروں اور رہنماؤں کی سیرت کو اپنے بچوں کی زندگی کا حصہ بنائیں اور خدائے برتر رحمن ورحیم نے ہمیں ایک خطۂ زمین جو حسین مناظر اور قدرت کی فیاضیوں سے مالا مال ہے جہاں بلند پہاڑ اور ان کی سفید برف سے ڈھکی ہوئی چوٹیاں تیز وتند دریا‘ زرخیز میدانی علاقے‘ معدنی دولت سے بھر پور ہیں اور کئی جگہوں میں خشک پتھریلے پہاڑ اور وسیع ریگستانی علاقے ہیں آسمانی ماحول چاند ستارے سیارے سب کے سب جگ مگ کرتے ہیں اور سورج کی روشنی فصلوں اور صحت کو فیضیاب کرتی ہے‘ قدیم تہذیبی‘ ثقافت لاثانی ہے اور خطہ زمین ذہانت اور قلبی لگاؤ کا ثبوت ہے کہ یہاں بزرگان دین مشعل اسلام بن کر آئے اور اسلام کا یہ خطہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بڑی کاوشوں ‘ لگاتار جد وجہد‘ سیاسی قوت‘ آل انڈیا مسلم لیگ کی رہنمائی میں حاصل ہوا ۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص قائد اعظم کے حالات زندگی‘ کارناموں اور ان کی خدمات کی عکاسی کرتی ہے۔ اور اس کتاب میں قائد اعظم کے شخصیت پر کیے جانے والے اعتراضات اور الزامات کو بیان کر کے انہیں زائل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور دو قومی نظریے کے حامے اور منکرین کے نظریات اور شخصیات کو بیان کر کے قرآن وحدیث سے دو قومی نظریے کو بیان کرنے کی عظیم کاوش کی گئی ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مقام و احترام قا ئد اعظم ‘‘ محمد سلیم سامی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
حرف آغاز 17
پیغام قائداعظم 21
قائداعظم کی شخصیت 23
سیرت وکردارکی جھلکیاں 36
قائداعظم کی ذات کرداراورکارنامہ کےخلاف ہرزہ سرائی 57
الزامات 58
قائداعظم ایک سیکولرسٹیٹ چاہتےتھے 60
پاکستان ایک سازش کےتحت بناتھا 79
قائداعظم کہ کافراعظم 87
پاکستان بنانےمیں   قائداعظم نےمحض ایک دکیل کاکردار اداکیاتھا 104
اعتراضات 260
قائداعظم نہ عالم دین نہ مذہبی آدمی تھے 260
وہ انگریزی زبان بولتےاورانگریزی لباس پہنتےتھے 268
انہوں نےظفراللہ خاں قادیانی کواپناوزیرخارجہ بنایاتھا 273
ان کی بیٹی نےایک غیرمسلم سےشادی کی تھی 298
قائداعظم کہناناجائزاورگناہ ہے 300
پاکستان کامطالبہ غلط 306
دوقومی نظریہ/نظریہ پاکستان 306
دوقومی نظریہ کہ عقیدہ 307
دوقومی نظریہ کی حامی شخصیات 309
ابوریحان البیرونی 309
علامہ جلال الدین کاشانی 310
سرسیداحمدخاں 310
مجددالف ثانی 312
مولانامحمدعلی جوہر 313
چودھری رحمت علی 313
مولانااشرف علی تھانوی 315
مولنامرتضی احمدخاں سیکش 316
علامہ اقبال 318
اقوام مغرب کی طرح ملت اسلامیہ کی اساس وطن نہیں بلکہ اسلام ہے 319
مسلمانوں کےلیے علیحدہ خطہ زمین کامطالبہ 320
ایک واحداسلامی ریاست کاخاکہ 321
قائداعظم 322
ہندومسلم اتحادکابہترین پیامیر 322
دوقومی نظریہ کےحق میں دلائل ودعوے 322
مطالبہ پاکستان 322
قائداعظم وحدت ہندکےمتمنی اوروطن پرست تھےوہ تقسیم ہندکےخواہاں ہرگزنہ تھےپاکستان محض ہندوکی تنگ نظری کانتیجہ تھامیان ظفیراحمدکےاس دعوے اورکھڑاک کی اصلیت 324
سیدابوالاعلیٰ مودودی 324
کانگریس نوازدوقومی نظریہ کےمنکرعلماءکووارننگ 345
لیگی رہنماعلماءدین ومفتیان شرع متین سب گمراہ ہیں 346
تمام اسلامیان ہندحقیقی طورپرمسلمان نہ تھے؟ 347
تقسیم ہندکی تجاویز 347
قائدین جماعت اسلامی کےغلط بیانات اوران کی تردید 350
سیدعطاءاللہ شاہ بخاری 352
امیرملت سیدجماعت علی شاہ 353
شیخ التفسیرمولانا احمدعلی لاہوری 354
ہندورہما 354
لالہ ہردیال 354
این سی دت 355
وی ڈی ساوکر 355
نرادسی چودھری 355
سرداربھائی پیٹل 356
دوقومی نظریہ کی منکرشخصیات 356
ہندولیڈر 356
مہاتماگاندھی 356
جواہرلعل نہرو 357
کانگریس نوازمسلمان علماءنام نہاد مسلمان عناصر 358
مولاناابوالکلام آزاد 358
متحدہ قومیت سےانکار 358
متحدہ قومیت کےنشہ میں 359
پاکستان اورمسلم لیگ دشمنی 360
مولاناآزادمتحدہ ہندوستان کےاندررہتےہوئے مسلمانوں کےخدشات دورکرناچاہتےڈاکٹرصفدرمحمودمورخ پاکستان کےاس دعوی کی حقیقت 365
مولاناآزادکاخبث باطن 371
قائداعظم کی مولاناآزادکونصیحت 372
مولاناحسین احمدمدنی 372
متحدہ قومیت کےتردیداورمعضب ہندواکثریت سےہیزاری کااظہار 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like