موسوعہ فقہیہ جلد13

موسوعہ فقہیہ جلد13

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 355

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تعلیم وتعلم 33
تعریف 33
متعلقہ الفاظ :تلقیف ،تدریب ،تادیب 33
شرعی حکم 33
تعلم 34
تعلیم 35
تعلیم وتعلم کی فضیلت 36
معلم اورمتعلم کےآداب 37
آداب معلم 37
آداب معلم 38
کمسن بچوں کی تعلیم 40
عورتوں کی تعلیم 41
تعلیم کےلئے مارنا 42
تعلیم کی غرض سےمارنےکاتاوان 43
قرآن اورشرعی علم کی تعلیم کےلئے اجرت پررکھنا 43
ہنر،صنعت اوردیگر غیر شرعی علوم کی تعلیم کےلئے اجرت پررکھنا 45
حرام علوم کی تعلیم 46
شکاری جانوروں کی تعلیم 46
تعمد 47
دیکھے عمد 47
تعمم 47
تعمیر 47
تعمیم 47۔50
تعریف 47
تعمیم چند امور میں ہوتی ہے ان میں بعض یہ ہیں ۔وضواب ،غسل  ۔تیمم ۔دعا 47۔49
زکاۃ کےتمام آٹھوں  مصارف میں اس کوصرف کرنا 50
دعوتوں میں عمومی بلاوا 50
تعوذ 50
تعویذ 51
تعریف 51
متعلقہ الفاظ :زقیہ تمیمہ ،ودعۃ تولہ (تفل ،نفث ،نفخ )نشرہ ،رحیمہ 51
تعویذ کاشرعی حکم 53
پہلی قسم 53
جس کامعنی ناقابل فہم ہو 53
تعویذ اگر اللہ کےکلام پریااسماء حسنی پر مشتمل ہو 55
دوسری قسم 55
تیسری قسم 57
جواللہ تعالی کےعلاوہ کسی ارونام سےہو 57
تعویذ استعمال کرنےکی غرض 57
اول۔شفاءچاہنا 57
الف ۔قرآن کےذریعہ شفاءطلب کرنا 57
ب۔ مناسب دعاؤں کاماثور اذکار کےذریعہ شفاء حاصل کرنا 59
دوم ۔شوہر کواپنی طرف  مائل کرا 60
سوم ۔نظر کےضرر کودور کرنا 60
الف۔ نظر لگنا 60
ب۔ نظرسےحفاظت 61
الف ۔جس کی نظر لگنے کاامکان ہوا سکی جانب سےبعض دعاؤں اوراذکار کاپڑھنا 61
نظرکو جھاڑنا 62
نظر لگنے سےشفاء طلب کرنا 62
جس شخص کی نظر لگ جانا مشہور ہو اس پر کیا واجب ہے 2
چہارم ۔ مصیبت کو دفع کرنا 63
آدمی کےبدن پر تعویذوں کالٹکانا 63
جانوروں کےبدن پر تعویذ کالٹکانا 64
جنبی اورحائضہ کاتعویذ پہننا 64
کافرکو مسلمان کو یامسلمان کاکسی کافر کوجھاڑ پھونک نرا 65
کافرکامسلمان کو جھاڑنا 65
مسلمان کاکسی کافرکوجھاڑنا پھونک کرنا 65
تعویذ اورجھاڑپھونک کرنے پراجرت لینا 65
تعویض 66
تعریف 66
متعلقہ الفاظ :تشمین ،تقویم آرش ضمان 66
تعویض کاحکم 67
ضررکاتاوان 68
’’عین ‘‘کوضائع کرنے کاتاوان 68
منفعت ضائع کرنے کاتاوان 68
وقف 69
یتیم کامال 69
حصول آمدنی کےلئے تیارکردہ مکان 69
عقود میں تعدی یاکوتاہی کےسبب تاوان 70
عقود امانات میں تاوان 70
بیع میں موجود عیب کاتاوان 70
اجارہ میں تاوان 70
ترغیب دینے اورغلانے کےسبب تاوان 70
اکراہ کےسبب تاوان 70
خود تلف کرنےیاتلف کاسبب بننے کاتاوان 71
جانوروں کےضائع کردہ سامان کاتاوان 71
تلف شدہ چیزوں لازم ہونےکی شرطیں 71
کس چیز کےذریعہ تاوان کی ادائیگی ہوگی 71
معنوی نقصانات کاتاوان 71
تعیب 72
تعین 72
تعیین 72
تعریف 72
متعلقہ الفاظ :بہام تخییر ،تخصیص 72
شرعی حکم 73
اول:اصولین کےنزدیک تعیین 73
دوم:فقہاء کےنزدیک تعیین 73
نماز میں 73
روزہ میں 74
بیع میں 74
دبیع اورثمن کی تعیین 75
خیار تعیین 75
مسلم فیہ میں تعیین 76
وکیل بنانے میں تعیین 77
اجارہ میں تعیین 77
طلاق میں تعیین 77
دعوی میں تعیین 77
تغیریب 78
تعریف 78
تغریب سےمتعلق احکام 78
اول:حدزنا میں شہر بدر کرنا 78
زناکی حدمیں کون جلاوطن کیاجائے گا 79
دوم :ڈاکہ زنی میں جلاوطن کرنا 80
سوم :بطور تعزیز جلاوطن کرنا 81
تغریر 81
تغسیل المیت 81
تعریف 81
شرعی حکم 81
میت کو غسل دینےوالا کیسا ہوناچاہیے اوراس کی کیانہیں کرناچاہیے 82
میت کوغسل دینےمیں نیت 83
میت کوکپڑا اتارنا اورغسل کےوقت اس کےرکھنے کاطریقہ 84
دھونے کی تعداد اوراس کاطریقہ 84
غسل دینے کوپانی کی نوعیت 86
غسل سےپہلے اوراس کےبعد میت کےساتھ کیاکیاجائے 86
کن حالات میں میت کوتیمم کرایاجائے گا 87
کن لوگوں کےلئے میت کو غسل دیناجائز ہے 88
میت کوغسل دینےکازیادہ حقدار 88
عورت کااپن  شوہر کو غسل دینا 89
مردکااپنی بیوی کو غسل دینا 90
مسلمان کاکافر کواورکافر کامسلمان کوغسل دینا 91
کافرکامسلمان کاغسل دینا 92
مردوں اورعورتوں کاچھوٹے بچوں کوغسل دیا اوربچوں کامردوں اورعورتوں کوغسل دینا 92
بچے کامیت کوغسل دینا 93
احرام والےکوغیر محرم کو غسل دینا اورغیر محرم کاحرام والے کوغسل دینا اورمحرم کو غسل دینے کاطریقہ 93
کس میت کوغسل دیاجائے گا اورکس کوغسل نہیں دیا جائے گا 94
شہید کو غسل دینا 94
پیٹ اورطاعون کی بیماری میں مرنے والے  دب کر مرنے والے  اوران جیسےدوسرے مرنےوالوں کوغسل دینے کاحکم 95
جس کامسلمان یاغیرمسلم ہونامعلوم نہ ہوا سکو غسل دینے کاحکم 95
مسلمان مردوں کوغسل دیناجب کہ وہ کافرمردوں میں مل جائیں 95
باغیوں اورڈاکوؤں کوغسل دینا 95
ایسے بچے کوغسل دیناجوزندہ پیداہونے کےبعد مرجائے 96
میت کےجسم کےجزکوغسل دینا 96
میت کےغسل دینے پراجرت لینا 97
بغیر غسل کےمیت کودفن کرنا 97
میت کوغسل دینےپرکیا اثر مرتب ہوگا 97
تغلیظ 98
تعریف 98
نجاسات غلیظہ 98
عورت غلیظہ 99
دیت مغلظہ 99
کن دعاوی میں قسم میں سختی برقی جائے گی 100
قسم کو سخت بنانے کاطریقہ 100
قسم کو سخت بنانےکاطریقہ 100
لعان مین سختی 102
تغیر 102
تغییر 103
تعریف 103
متعلقہ الفاظ تبدیل 103
شرعی حکم 103
طہارت کےباب میں پاین کےاوصاف کی تبدیلی 103
نماز کےاندرنیت کی تبدیلی 105
عبادات مین انسان کی اس حالت کی تبدیلی جس کی بنا پردہ شرعی حکم مکلف ہوتاہے 105
قبلہ کےبارے  میں اجتہاد کابدل جانا 106
سال کےدوران زکاۃ کےنصاب میں تبدیلی 107
نکاح کےباب میں آزاد ہونے یادین کےاعتبار سےشوہر یابیوی کی تبدیلی 107
غصب کردہ چیزمیں تبدیلی 109
جنایت کرنے والے اورجس پر جنایت کی گئی ہے اس کی حالت کی تبدیلی 109
تفاؤل 109
تعریف 109
متعلقہ الفاظ تبرک 109
تفاؤل کاشرعی حکم 110
مباح فال 111
تفرق 112
تعریف 112
متعلقہ الفاظ تجزؤ 112
تفرق کاشرعی حکم 112
اثرانداز ہونے والی علاحدگی اوراس کاحکم 112
بیع منعقد ہوجانے کےبعد متعاقدین اایک دوسرے سےجدا ہونا 113
علاحدگی پر مجبور کرنا 113
ربوی سامان کی خرید وفروخت میں قبضہ سےپہلے علاحدگی 114
بیع سلم میں راس المال پر قبضہ سےقبل علاحدگی 114
بیع عرایا میں قبضہ کرنےسے قبل  علاحدگی 114
مشروط کےختم ہونے سے قبل تیراندازی میں مقابلہ کرنےوالوں کی علاحدگی 114
عقد کاالگ الگ ہونا 115
خطبہ کےدرمیان حاضرین کامنتشرہوجانا 115
نماز کےوقت  ننگے لوگوں کاالگ الگ ہونا 115
مجمع کےمنتشر ہونے کےبعد وہاں کسی مقتول کاپایا جانا 115
تفریط 116
تعریف 116
متعلقہ الفاظ افراط 116
اجمالی حکم 116
عبادات میں تفریط 116
امانتوں کےعقود میں تفریط 117
وکالت میں تفریط 118
مزدور کی کوتاہی 118
نفقہ میں تفریظ 118
وصی کی تفریط 119
دوسرے کامال بچانے میں کوتاہی 119
دوسرے کی زندگی بچانے میں کوتاہی 119
تفریق 120
تعریف 120
شرعی حکم 120
موقع اورمحل کےاعتبار سےتفریق کےحکام مختلف ہوں گے 120
صدقہ واجب ہونےکےخوف سےمخلوط مال کوالگ الگ کرنا 120
تمتع مین الگ الگ ایام میں روزہ رکھنا 120
جج کی جزا کےروزوں کی تفر یق 121
طواف کےاشواط میں تفریق 121
ماں اوراس کےبچے کےدرمیان تفریق 121
بائع یامشتری یابیع میں تعداد کےوقت عقد بیع میں تفریق 122
جس عقد میں ایسی چیزیں داخل ہوں جن میں بعض کی بیع جائز  اوربعض کی بیع ناجائز ہواس عقدکی تفریق 123
حنیفہ کامذہب 123
مالکیہ کامذہب 124
شافعیہ کامذہب 124
حنابلہ کامذہب 125
کفارات میں روزوں کی تفریق 126
قضاءرمضان میں تتابع 127
تفسیر 127
تعریف 127
متعلقہ الفاظ تاویل بیان 127
تفسیرقرآن کاحکم 128
تفسیر قرآن کی اقسام 129
تفسیرکےطریقے 129
لغت اورزبان کی بنیاد پر قرآن کی تفسیر 130
مفسر قرآن کی شرائط وآداب 130
بےوضو شخص کاتفسیر کی کتابوں کوچھونا اوراٹھانا 133
کتب تفسیر کےچرانے والےکاہاتھ کاٹتا 133
مبہم اقرار کرنےوالے کااپنے اقرار کی تفسیر کرنا 134
تفسیق 135
تعریف 135
متعلقہ الفاظ تعدیل تکفیر 135
اجمالی حکم 135
محدودنی القذف کو فاسق کہا 135
کبیرہ گناہوں کےمرتک کو فاسق کہنا 136
اہل بدعت کوفاسق کہنا 136
ایسےشخص کوفاسق کہنا جوفاسق  نہیں ہے 137
بحث کےمقامات 137
تفضیل 138
تعریف 138
متعلقہ الفاظ تسویہ 138
اجمالی 138
تفلیج 140
تعریف 140
متعلقہ الفاظ:تفریق وشر 140
اجمالی حکم 141
تفلیس 142
تفویض 142
تعریف 142
متعلقہ الفاظ :توکیل تملیک تخییر 143
تفویض سےمتعلق احکام 143
اول:نکاح میں تفویض 143
تفویض کی حقیقت اوراس کاحکم 143
تفویض کی اقسام 144
نکاح میں تفویض کی دوقسمیں ہیں 144
نکاح تفویض کےواجبات 144
دوم :طلاق میں تفویض 145
طلاق میں تفویض کاحکم 145
طلاق میں تفویض کی حقیقت اوراس کاطریقہ 146
طلاق میں تفویض کےالفاظ 147
زوجہ کی مدت تفویض 147
الفاظ تفویض کےذریعہ واقع ہونے والی طلاق کی تعداد اوران کی نوعیت 149
سوم :وزارت میں تفویض 149
وزارت کی قسمیں 149
وزارت تفویض کی تعریف 150
اس کی مشروعیت 150
وزارت تفویض کی شرائط 150
وزیر تفویض کےاختیارات 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like