موسوعہ فقہیہ جلد19

موسوعہ فقہیہ جلد19

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 365

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
خاتم 33
خادم 33
خارج 33
خارجی 33
خاص 33
تعریف 33
متعلقہ الفاظ 34
عام 34
اجمالی حکم 34
اجیرخاص 34
خاص راستہ 35
خاص مال 35
خال 36
خال 36
تعریف 36
متعلقہ الفاظ 36
ماموں 36
ماموں کاوراثت میں استحقاق 36
نابالغہ بچی پر ماموں کی ولایت 37
ماموں کانفقہ 37
مامون کاحضانت 37
مامو ں سےنکاح کی حرمت 38
نابالغ لڑکے کےمال پرماموں کی ولایت 38
خالہ 38
تعریف 38
خالہ سےمتعلق احکام 38
خالہ کی حرمت 38
خالہ کی میراث 39
خالہ کاحق حضانت 39
خالہ کانفقہ 39
خبث 40
تعریف 40
متعلقہ الفاظ 40
رجس 40
ونس 40
اجمالی حکم 40
خبر 42
تعریف 42
متعلقہ الفاظ 42
اثر 42
مبا 43
خبرکی تقسیم 43
خبرکےاحکام 43
نجاست کی خبر 43
قبلہ اوراس کےجسے امور کی خبر 44
رمضان کاچاند دیکھنے کی خبر 44
خبرۃ 46
تعریف 46
متعلقہ الفاظ 47
علم ومعرفت 47
اول:علم 47
دوم:معرفت 47
تجربہ 47
بصریا بصیرت 47
قیافہ 47
حذق 47
فراست 48
خبرۃ کاحکم 48
تزکیہ میں تجربہ 48
تقسیم میں تجربہ 49
اندازہ خرص کرنےوالے کاتجریہ 50
قیافہ ثابت کرنےوالے عیوب کی پہچان میں تجربہ 52
طبیب اورمویشی ڈاکٹر کاتجریہ 53
اہل تجربہ کی تعداد 53
اہل تجربہ کااختلاف 54
ختان 56
تعریف 56
ختنہ کاحکم 56
پہلاقول 56
دوسرا قول 57
تیسرا قول 58
ختنہ میں کاٹا جانےوالاحصہ 58
ختنہ کاوقت 58
ختنہ کی طاقت نہ رکھنے والے کاختنہ 59
جوبغیر ختنہ مرجائے 59
جوبغیر قلفہ کےمختون  ہی پیداہوا 60
ختنہ کرنےوالے پرضمان 60
ختنہ کےآداب 61
خدیعہ 62
تعریف 62
متعلقہ الفاظ 62
عذر 62
غبن 62
خیانت 62
غرور تغریر 62
غش 63
تدلیس 63
توریہ 63
تزویر 63
حیلہ 63
شرعی حکم 63
غیر مسلموں کےحق میں خدیع 64
خدمہ 67
تعریف 67
متعلقہ الفاظ 67
مہۃ 67
عمل 67
خدمت کےمتعلق احکام 68
عورت کامرد کی خدمت کرنااوراس کےبرعکس 68
مسلمان کاکافر کی خدمت کرنا 69
والدہ کااولاد کےخدمت کرنااور اسکے برعکس 70
خادم سےمتعلق احکام 71
بیوی کےلیے خادم رکھنا 71
ایک سےزائد خادم فراہم کرنا 71
خادم کو بدلنا 72
خادم کوگھر سے نکالنا 73
تنگ دست شوہر پرخادم کی فراہمی 73
خادم کےاوصاف 73
ذمیہ خادمہ 74
خادم کانفقہ 74
بیوی کاخادم کی اجرت طلب کرنا 74
خادمہ کانفقہ دینے پرشوہر کاقدرنہ ہونا 75
خادم کی جانب سےصدقہ فطر 76
بیوی کااپنے شوہر کی خدمت کرنااوراس کےبرعکس 76
کافر کامسلمان کی خدمت کرنا 78
خذ ف 79
تعریف 79
متعلقہ الفاظ:حذف،طرح ،قذف ،القاء 80
شرعی حکم 80
خذف سےمتعلق احکام 81
اول:رمی جمار 81
دوم:شکار کےباب میں 84
خراج 84
تعریف 84
خراج کااصطلاحی معنی 85
خراج کےمعنی میں استعمال ہونےوالے الفاظ 85
زمین کاجزیہ 85
زمین کی اجرت 85
مال گزاری 85
متعلقہ الفاظ 86
غنیمت 86
فئ 86
جزیہ 86
خمس 86
عشر 86
اسلام میں خراج 87
خراج کاشرعی حکم 89
خراج کی مشروعیت کےدلائل 90
قرآن کریم 90
سنت نبوی 90
مصلحت 91
امت مسلمہ کےآئندہ نسلوں اوراس کےمختلف ادراوں کےلئے مستقل آمدنی کاذریعہ فراہم کرنا 91
دولت کی تقسیم اوراس کو متعین گروہ میں منحصر نہ کرنا 1
زمین میں کاشت کرنااوربے کارنہ چھوڑنا 91
خراج کی قسمیں 92
خراج وظیفہ اورخراج مقاسمہ 92
خراج وظیفہ 92
خراج مقاسمہ 92
صلحی اورعنوی خراج 93
صلحی خراج 93
خراج عنوی 93
خراجی زمین کی قسمیں 94
خراج کےقابل بننے والی زمین کی شرائط 94
پہلی شرط :زمین میں خراجی ہو 94
دوسری شرط :خراجی زمین نموپذیرہو 95
عشری زمین کاذمی کےقبضہ آنا اوراس پروجوب کی نوعیت 96
بنجر زمین کی آباد کاری 97
خراج کی مقدار 97
حضرت عمر کے رہ خراج میں اضافہ یاکمی 99
مقدار خراج کی تعیین میں قابل لحاظ امور 99
سینچائی کےاخراجات میں کمی اوراضافہ 100
خراجی زمین میں کاشت کی جانے والی کھیتی اورپھلوں کی نوعیت 100
خراجی زمین کےمالکان پرنازل ہونےوالے مصائب وآفات 100
خراج کی وصولی 101
وصولی خراج کاوقت 101
وجوب خراج کاوقت 101
خراج کی پیشگی ادائیگی 102
خراج کی ادائیگی میں تاخیر 103
جس شخص سےخراج وصول کیاجائے گا 103
خراج وصول کرنےکاحق کس کوحاصل ہے 105
عادل ائمہ کوخراج کی ادائیگی 105
ظالم وجابر امام کوخراج اداکرنا 106
باغیوں کوخراج اداکرنا 107
محاربین (ڈاکوؤں )کوخراج دینا 107
وصولی خراج کےطریقے 108
عامل خراج کی تقرری کے شرائط 108
اسلام 108
آزادی 110
امانت 110
کفایت 111
علم وتققہ 111
عامل خراج کےآداب 111
اہل خراج کےساتھ نرمی 111
عدل وانصاف 112
پاکدامنی 112
عمال خراج کےتئیں امام کےذمہ داری 113
عمال خراج پرسرگرم نگرانی 113
عمال خراج کو بہ قدر کفایت تنخواہ دینا 114
دوسرا طریقہ :تقبیل(ضمانت لینا)کانظام 114
تقبیل کاحکم 114
خراج کوساقط کرنے والی چیزیں 116
اول:زمین کازراعت کےقابل نہ رہنا 116
دوم:زمین میں زراعت نہ کرنا 116
سوم:کسی سماوی آفت  کےنتیجے  میں کاشت کاتباہ ہوجانا 118
چہارم : امام کاواجب خراج کو ساقط کردینا 119
پنجم:خراجی زمین پرتعمیر 120
ششم:خراجی زمین کامالک اسلام قبول کرلے یاوہ زمین مسلمان کےپاس منتقل ہوجائے 120
مسلمان پر عشراورخراج کااجتماع 121
خراج کےمصارف 122
خراج کےپانچ حصہ کرنےکاحکم 123
خرس 125
تعریف 125
متعلقہ الفاظ 125
زبان کاگنگ ہونا 125
اخرس(گونگا) سےمتعلق احکام 125
گونگے کاقبول اسلام 125
نماز میں گونگے کی قراءت ارواس کی تکبیر 125
اخرس کی اقتداء کرنا 126
نماز میں خرس کااشارہ 126
اخرس کاذبح کرنااورشکار کرنا 127
اخرس کےتصرفات 127
اخرس کی طلاق 128
اخرس کالعان 128
اخرس کااقرار 129
اخرس کی شہادت 129
اخرس کی قضا اوراس کافتوی 130
اخرس کی یمین 130
جنایت کی وجہ سےگونگا پن 131
اخرس کی زبان پرجنایت 131
خرص 132
تعریف 132
متعلقہ الفاظ 132
شرعی حکم 133
اول:اموال زکاۃ میں خرص 133
خرص کاوقت 133
کن اشیا ءمیں خرص مشروع ہے 134
پھلوں میں خرص سےپہلے اوراس ے بعد تصرف کاحکم 134
خرص کرنےولے کےلئے شرائک 135
خرص کی صفت 135
کیاخارص خرص کےوقت مالک کےلئے کچھ حصہ چھوڑدےگا 135
خرص کےبعد فقراء کاحق 136
زکاۃ  نکالنے  سےقبل خرص شدہ اشیاء ضائع ہوجائیں 137
خرص شدہ اشیاء کےضائع ہوجانے کادعوی 137
دوم:درخت پرپھلوں میں سے شرکاء کےحصہ خرص کےذریعہ علاحدہ کرنا 137
سوم:انداز سےفروخت کرنا 138
خروج 138
تعریف 138
خروج سےمتعلق احکام 138
سبیلین (نجاست نکلنے کےدونوں مقام)وغیرہ سےنکلنے والی چیز 138
قدم یااس کاکچھ حصہ خف سےنکل جائے 139
اذان کےبعد مسجد سےنکلنا 139
خطبہ کےلئے امام  کانکلنا 140
مسجد سےمعتکف کانکلنا 140
استسقاء کےلئے نکلنا 141
گھر سے عورت کانکلنا 141
عورتوں کامسجد کےلیے نکلنا 144
عورت کابغیر محرم کےسفر میں نکلنا 146
مسجدسےنکلنا 146
گھر سے نکلنا 146
بیت الخلاء سےنکلنا 147
معتدہ عورت کاگھر سےنکلنا 147
وہ لوگ جن کےلئے فوج کےساتھ جہاد میں نکلنا جائز نہیں 147
امام کےخلاف خروج 148
قیدی کانکلنا 148
خز 148
تعریف 148
متعلقہ الفاظ 148
قز 148
دیباج 149
خزسےمتعلق احکام 149
بحث کےمقامات 150
خسوف 150
خشوع 150
تعریف 150

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like