موسوعہ فقہیہ جلد25

موسوعہ فقہیہ جلد25

 

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

 

صفحات: 403

 

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔

عناوین صفحہ نمبر
سعایہ 33
تعریف 33
سعایہ سےمتعلق احکام 33
حاکم تک خبر رسانی 33
صدقات کی وصولی کےلئے کام کرنا 33
آزادی کےلئے کام کرنا 33
سعر 36
تعریف 36
متعلقہ الفاظ: ثمن ،قیمت 36
نرخ کےاحکام 37
آخری نرخ پر بیع کرنا 37
باہرسے آنے والے تاجروں کونرخ بتانے کےبعداس میں اضافہ 38
نرخ بتانا 38
غصب کردہ شئی  کےنرخ کاکم ہوجانا 38
بیوی کےنفقہ برنرخ کی گرانی کااثر 38
چوری کردہ مال کےنرخ کاکم ہوجانا 38
سامان پر لکھے ہوئے نرخ پر فروخت کرنا 39
سعی 39
تعریف 39
متعلقہ الفاظ: طواف ،سعی ،کاثبوت 40
شرعی حکم 40
سعی کاطریقہ 41
سعی کارکن 42
سعی کی شرائط 43
سعی کااصل وقت 44
قارن کےلئے سعی کی تکرار 44
طواف زیارت سےسعی کےموخر ہوجانے کاحکم 45
سعی کےواجبات 45
سعی کی سنن ومستحبات 46
سعی کےمباحات 48
سعی کےمکروہات 48
سفتجہ 50
تعریف 50
سفتجہ قرض ہے یاحوالہ 50
اجمالی حکم 51
سفر 53
متعلقہ الفاظ: حضر،اقامہ 53
شرعی حکم 54
سفراہلیت کےعوارض میں سے ہے 55
سفرکی شرائط 55
احکام جوسفرمیں بدل جاتےہیں 61
اول: وہ احکام جومسافر کی سہولت کےلئے ہوتےہیں 61
دوم: و ہ احکام جن کامقصد تخفیف نہیں ہے 63
جمعہ کےدن سفر کرنا 65
مدیون کاسفر کرنا 66
سفرکےآداب 66
سفل 70
تعریف 70
سفل سے متعلق احکام 70
سفہ 73
تعریف 73
متعلقہ الفاظ: حجر،عتہ ،رشد 74
سفہ سےمتعلق احکام 74
اول: سفہ کےحالات 74
کیااس پر حجر کےاحکام کےمرتب ہونے کےلئے شرط ہے کہ کوئی قاضی کاحکم لگائے 77
اس کےحجر پر قاضی کاگواہ بنانا یااس کااعلان کرنا 78
ایک قاضی کاحکم حجر دوسرے قاضی کےحکم سےختم ہوجائے گا 80
سفیہ سے حجر کاختم ہونا 80
سفیہ کےحجر کو ن ختم کرے گا 80
رشد یاسفہ کادعوی کرنااوراس پر بینہ قائم کرنا 81
سفیہ کےمال پر دلایت 82
حقوق  اللہ سےمتعلق  احکام میں سفہ کااثر 83
زکاۃ  میں سفہ کااثر 83
صدقہ فطر نفل صدقہ 83
قسم اوراس کےکفارہ پر سفہ کااثر 84
نذر بر سفہ کااثر 84
حج اورعمرہ پر سفہ کااثر 85
حقوق العباد سےمتعلق احکام میں سفہ کااثر 86
اول: نکاح میں اس کااثر 86
طلاق ،خلع ،ظہار اورایلاء پر سفہ کااثر 88
حق حضانت کےساقط کرنےپر سفہ کااثر 89
سفہ کی وجہ سےحجر کئےگئے شخص کانفقہ 89
خرید وفروخت پر سفہ کااثر 89
ہبہ پر سفہ کااثر 89
اول: سفیہ کادوسرے کو ہبہ دینا 89
دوم،: اس کوہبہ دینا 90
وقف پر سفہ کااثر 90
وکالت پر سفہ کااثر 90
اول: سفیہ کاوکیل ہونا 90
دوم: اس ادوسرے کووکیل بنانا 90
شہادت پر سفہ کااثر 90
وصیت پر سفہ کااثر 91
سفیہ کےلئے وصیت کرنااوراس کاوصیت کو قبول کرنا 91
قرض  پر سفہ کااثر 92
ددیعت رکھنے پر سفہ کاثر 92
دوسرے کامال غصب کرنےاوراس کی ضائع کرنےپر سفہ کااثر 92
کفالہ وضمان پر سفہ  کااثر 93
حوالہ پر سفیہ کااثر 94
اعارہ پر سفہ کااثر 94
رہن رکھنے اوررہن لینے پر سفہ کااثر 94
صلح پر سفہ کااثر 95
اجارہ ارمساقات بر سفہ کااثر 95
لقطہ اورلقیط پر سفہ کااثر 95
مضاربت پر اس کااثر 95
اقرار پر سفہ کااثر 95
اول: مال دین یاکسی دوسری چیز کااقرار کرنا 95
دوم: ودیعت کے ہلاک ہوجانے کااقرار کرنا 96
سوم: نکاح کااقرار کرنا 96
چہارم: نسب کااقرار اوراس کی نفی کرنا 97
پنجم : قصاص یاکسی حدکااقرار کرنا 97
جنایت یااس کے لئے ثابت شدہ قصاص کےمعاف کرنےپر سفہ کاثر 97
سفور 98
سفیر 98
سفینہ 98
تعریف 98
سفینہ سےمتعلق احکام 98
کشتی میں قبلہ رخ ہونا 98
کشتی میں قبلہ رخ ہونا 99
کشتی میں نماز  میں کھڑا ہونا 100
کشتیوں میں اشارہ سےنفل نماز پڑھنا 100
کشتی میں عقد کرنا 101
کشتی میں خیار مجلس کاختم ہونا 101
دوکشتیوں کاٹکراجانا 102
سامان ضائع کرکےکشتی کوبچانا 102
کشتی کوڈوبنے سےنہ بچانا 102
سفیہ 103
سقط 104
تعریف 104
سقط سےمتعلق احکام 104
ناتمام بچے کو غسل دینے اوراس کی  نماز جنازہ پڑھنے کاحکم 104
طہارت اورعدت پر اثر انداز ہونےوالے سقط سےمتعلق احکام 104
جب سقط کاگرنا اس کی ماں پر ظلم وزیادتی کانتیجہ ہو 104
سقط کی میراث 105
سقوط 105
تعریف 105
اللہ اوربندوں کےوہ حقوق جوسقوط کو قبول کرتےہیں 105
فاقد الطہورین سےنمازکاساقط ہونا 106
پٹی کاگرنا 106
حائضہ اورنفاس والی عورت سےنماز کاساقط ہونا 106
مجنون اوربےہوش آدمی کےذمہ سےنماز کاساقط ہونا 107
کھانا کھلا کرنماز کو ساقط کرنا 107
نماز جماعت اورجمعہ کاساقط  ہونا 107
چھوٹی ہوئی نمازوں کی ترتیب کاساقط ہونا 108
روزہ کاساقط ہونا 108
فرض کفایہ کاساقط ہونا 109
اضطرار کےوقت حرمت کاساقط ہونا 109
حقوق العباد 109
مہر کاساقط ہونا 109
بیوی کےنفقہ کاساقط ہونا 110
رشتہ دار کانفقہ ساقط ہونا 110
حق حضانت کاساقط ہونا 110
خراج کاساقط ہونا 110
حدود کاساقط ہونا 110
جزیہ کاساقط ہونا 112
سکاء 113
تعریف 113
اجمالی حکم 113
سکر 114
تعریف 114
متعلقہ  الفاظ: جنون، عتہ  ،اغمار ، خدر اورترقید 114
شرعی حکم 114
نشہ  کاضابطہ 116
خمریادیگر نشہ آورچیزیں پینے بر جد کاواجب ہونا 116
اول:خمر 116
دوم: خمر کےعلاوہ ودیگر نشیلی چیزیں 117
بھنگ افیون اورحشیشں کےاستعمال کاحکم 118
خمر کو دیگر چیزوں کےساتھ ملانا 118
نشہ اورشراب نوشی کی سزا کی مقدار 119
نشہ آور چیز کارمضان میں دن کےوقت پینا 121
حدخمر کےوجوب کےشرائط 121
شراب کی بوکار پایاجانا 125
شراب کی قے کرنا 126
حدکوثابت کرنا 126
اقرار 127
حدقائم کرنےکی شرائط 127
حدخمر میں کوڑے مارنے کی کیفیت 128
واجب ہونے کےبعد حدکاساقط ہونا 128
سکران 128
سکہ 129
تعریف 129
اجمالی حکم 129
سکنی 129
تعریف 131
حق سکنی کی کیفیت 131
سکنی میں بندے اورخدا کاحق 131
سکنی سےمتعلق احکام 132
اول: رہائش دوسرے کےذمہ ایک حق کےطور پر 132
بیوی کی رہائش 132
دو بیویوں کو ایک رہائش گاہ میں ایک ساتھ رکھنا یایک مکان میں اس طرح رکھنا کہ ایک کےلئے اس میں الگ گھر ہو 132
بیوی اروشوہر کےرشتہ داروں کو یکجا ایک ہی رہائش گاہ میں رکھنا 133
بیوی کےگھروالوں سےرہائش کاخالی ہونا 134
بیوی کی رہائش گاہ میں اس کےوالدین یامحرم رشتہ داروں کااس سےملاقات کرنا 134
بیو ی کےلئے شرعی رہائش گاہ 135
رہائش کی جگہ کاانتخاب 135
دلجوئی کرنےوالی عورت کی رہائش 136
طلاق رجعی کی عدت گذارنےوالی عورت کی رہائش 136
طلاق بائن کی عدت گذارنے والی عورت کی رہائش 137
شوہر کی وفات پر عدت گذارنے والی کاسکنی 138
فسخ نکاح کی عدت گذارنے والی کاسکنی 140
عدت والی عورت کےساتھ رہائش 141
پرورش کرنےوالی عورت کاسکنی 141
قریبی رشتہ دارکاسکنی 142
سکنی بعض تصرفات پر مبنی ہونے کےاعتبار سے 142
رہائش کی وصیت 142
رہائش گاہ کو ہبہ کرنا 144
ہبہ کئے ہوئے گھر پر قبضہ 145
رہائش کےلئے عین شئی کو وقف کرنا 146
مرتہن کاعین مرہونہ میں رہائش اختیار کرنا 146
رہائش کو غصب کرنا 147
غصب کےقائلین کےنزدیک غصب کب متحقق ہوتاہے 147
کسی غیر منفعت والے دعوی کےبدلہ سکنی پر مصالحت 148
سکنی کےسلسلہ میں صلح 149
مسلمانوں کے ساتھ ذمیوں کی رہائش 149
قرض خواہوں کےحق کے مفلس آدمی کی رہائش گاہ بیچنا 150
فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے رہائش گاہ کو بیچنے کاحکم 151
جائے رہائش کی حرمت 151
دوسرے کی رہائش گاہ میں اس کی اجازت کےبغیر داخل ہونے کاحکم 153
سکوت 155
تعریف 155
متعلقہ الفاظ: صمت ،انصات 155
سکوت کاحکم 156
شر عی حکم 156
مقتدی کی خاموشی 156
خطبہ سننے کےلئے خاموش رہنا 158
امام کی خاموشیوں کےوقفے 159
منکربات دیکھ کرخاموش رہنا 159
گواہی دینےسےخاموش رہنا 160
معاملات اورعقود میں خاموشی کاحکم 160
فضولی کےتصرف کےوقت مالک کی خاموشی 161
ولی کااپنے زیرولایت شخص کی بیع وشراء پر خاموش رہنا 162
حق شفعہ والے کاخاموش رہنا 162
امانت اورادھار چیز میں خاموشی 163
سکوت پر مصالحت 163
نکاح کےلئے اجازت لیتے وقت عورت کاخاموش رہنا 164
عورت کےوضع حمل کےوقت شوہر کی خاموشی 165
دوسرے مسائل میں فقہاء نےسکوت کے حکم سےبحث کی ہے 165
دعوون میں خاموش رہنا 167
سکوت علماء اصول کےنزدیک 168

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like