موت کے آہنی پنجے

موت کے آہنی پنجے

 

مصنف : شیخ نیاز احمد مدنی طیب پوری

 

صفحات: 130

 

یہ دنیاوی زندگی ایک سفر ہے جوعالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے ۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا۔انسان کوسونپی گئی ذمہ داری اورانسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔موت کے وقت ایمان پر ثابت قدمی ہی ایک مومن بندے کی کامیابی ہے ۔ لیکن اس وقت موحد ومومن بندہ کے خلاف انسان کا ازلی دشمن شیطان اسے راہ راست سے ہٹانے اسلام سے برگشتہ اور عقیدہ توحید سے اس کے دامن کوخالی کرنے کےلیے حملہ آور ہوتاہے اور مختلف فریبانہ انداز میں دھوکے دیتاہے ۔ ایسےموقع پر صرف وہ انسان اسکے وار سےبچتے ہیں جن پر اللہ کریم کے خاص رحمت ہو ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ موت کے آہنی پنجے‘‘ شیخ نیاز احمد مدنی طیب پوری (استاذ جامعہ محمدیہ منصورہ ملیگاؤں) کی تصنیف ہے۔ جس میں قیامت کبریٰ اور قیامت صغریٰ کو بیان کرتے موت اور قبر کے حالات واقعاتسے باخبر کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو لوگوں کےلیے نفع بخش بنائے اور تما م اہل اسلام کوخاتمہ بالایمان نصیب فرمائے ۔آمین۔

عناوین صفحہ نمبر
اپنی بات 5
فصل اول
قیامت صغرٰی 7
برزخ 8
موت 8
موت کاآنایقینی ہے 12
موت کاایک وقت مقررہے 14
موت کب آئےگی؟ 15
موت کووقت فرشتوں کاآنا 17
جانکنی کی پریشانی 23
موت کی تمناناجائز 25
اگردین خطرےمیں ہوتو 26
شہادت کی تمناجائز 27
مقدس شہرمیں مرنےکی 27
شہیدکوتکلیف نہ ہوگی 27
جانکنی کےوقت دنیاکی طرف 27
سوءخاتمہ کےاسباب 30
عقیدےکافساد 30
گناہوں پراصرار 31
استقامت سےاعراض 33
ایمان کی کمزوری 33
حسن خاتمہ نشانیاں 36
کیاانبیاءکی وفات ہوتی ہے 46
انبیاءکواختیاردیاجاتاہے 48
روحوں کاآسمان کی طرف جانا 49
اللہ کہاں ہے؟ 52
فصل ثانی
قبراوراس کی ہولناکیاں 53
قبرکی تاریکی 54
قبردبائےگی 54
قبرکاامتحان 55
کیاکافراپنی قبرمیں آزمایا 57
کیاغیرمکلف سےسوال ہوگا؟ 58
قبرکاعذاب اوراس کی نعمتیں 59
رسول معذبین کی آوازسنتےہیں 64
قبرکےعذاب وثواب کی کیفیت 65
کیامسلمان کوبھی قبرعذاب ہوگیا؟ 69
عذاب قبرکی قسمیں 70
عذاب قبرکےاسباب 70
پیشاب سےنہ بچنااورچغلی کرنا 71
مال غنیمت میں خیانت کرنا 72
جھوٹ بولنا 73
قرض کی وجہ سےروح کاقبرمیں 76
میت پررونےسےعذاب ہوگا 77
عذاب قبرسےنجات دینےوالی 79
عذاب قبراورفتنہ قبرسےپناہ مانگنا 81
وہ لوگ جوعذاب اوراس کی آزمائش 83
فصل ثالث
موت ایک اعظیم ایک ناصح 86
موت کےبارےمیں غوروفکرکرنا 86
واعظین کی نصیحتوں کےنمونے 87
موت کےسلسلہ میں چنداشعار 92
اصلاح نفس میں یادموت کا 100
مرےہوئےآدمی مین عبرت ہے 103
فصل رابع
روح 107
روح اورنفس 107
روح کااطلاق مختلف معانی پر 108
کیاروح کی کوئی معلوم کیفیت ہے 112
روح بدن سےمستقل ایک 113
روح بدن میں کہاں رہتی ہے. 116
روح مخلوق ہے 116
روح غیرمخلوق ہےشبہات اور 118
نفس کی قسمیں 121
کیانفس کی موت ہوتی ہے؟ 122
برزخ میں عذاب کس کوہوگا؟ 123
روحوں کےٹھکانے 124
روح اوربدن کےتعلقات 125
خاتمہ 126
مآخذومدارک 127

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like