معلم لغۃ القرآن

معلم لغۃ القرآن

 

مصنف : سید اعجاز حیدر

 

صفحات: 291

 

اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’معلم لغۃ القرآن‘‘ محترم جناب سید اعجاز حیدر صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہو ں قران مجید کوسمجھنے اور عربی زبان سیکھنے کے لیے آسان انداز میں 49 اسباق پیش کیے ہیں ۔ اور آخر میں مکمل نماز( تکبیر تحریمہ ، ثناء، تعوذ، تسمیہ، سورۃ فاتحہ، سورۃ اخلاص، رکوع، قومہ وسجدہ، کی تسبیحات، درودشریف، دعا ، سلام ، دعائے قنوت) اور سورہ بقرہ کی ابتدائی25 آیات کی لغوی صرفی ونحوی تحلیل پیش کی ہے ۔یہ کتاب قرآن کی زبان سیکھنے اور سکھانے کےلیے ایک جامع رہنما کتاب ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ 7
تعارف 13
کلمہ او راس کی اقسام 17
اسم 22
اسم بلحاظ حالت 23
اسم بلحاظ وسعت 26
معرف باللام 29
اسم ضمیر 30
اسم موصول 34
اسم اشارہ 35
اسم بلحاظ جنس 36
اسم بلحاظ عدد 38
حرف کابیان 41
اسم بلحاظ حالت 47
مرکب 52
جملہ اسمیہ 54
مرکب توصیفی 59
مرکب اضافی 62
فعل 68
فعل ماضی معروف 73
فعل مضارع معروف 75
ثلاثی مجرد کے ابواب 77
فعل مجہول 83
فعل ماضی کی مختلف اقسام 86
جملہ فعلیہ 90
اسماء مشتقہ 99
فعل امر 106
فعل نہی 110
تغیرات مضارع 113
نواصب المضارع 119
ہفت اقسام 124
فعل مضاعف 125
مہموز افعال 130
معتل افعال 134
فعل مثال 135
فعل اجوف 139
فعل ناقص اور فعل لفیف 146
مہموز العین ونافص یائی (مخلوط 154
اجوف مہموز اللام (مخلوط) 158
منصوبات 161
توابع 172
ثلاثی مزید فیہ 174
ابواب فعل ثلاثی مزید فیہ 178
باب افعال 179
باب تفعیل 184
باب مفاعلہ 187
با ب افتعال 190
باب انفعال 193
باب استفعال 195
باب تفاعل 199
باب تفعل 202
نماز 205
نماز کی صرفی ونحوی تحلیل ۔تکبیر تحریمہ ثناہ تعوذ تسمیہ سورۃ فاتحہ سورۃ اخلاص 205
رکوع وقومہ سجدہ کی تسبیحات تشہد دوردشریف دعااسلام دعاءقنوت 206
سورۃ بقرہ کی ابتدئی (25)آیات کی لغوی صرفی ارو نحوی تحلیل 227
جداول تصریف الافعال (فعل ماضی معروف،ماضی مجہول ،مضارع معروف ،مجہول ،امر معروف 258
مشقوں  کاترجمعہ 271

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like