محمد رسول اللہ ﷺ مستشرقین کے خیالات کا تجزیہ

محمد رسول اللہ ﷺ مستشرقین کے خیالات کا تجزیہ

 

مصنف : پروفیسر محمد اکرم

 

صفحات: 466

 

اللہ تعالی کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی  حیات مبارکہ پر بے شمار کتابیں تحریر کی  گئی ہیں ۔ تاریخ انسانی کی کوئی شخصیت ایسی نہیں  جس کی  زندگی پر اتنا وسیع اور تمام جزئیات کے ساتھ ہمہ جہت علمی کام ہوا ہو ،جتنا     نبی ﷺ پر ہوا ہے ۔ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ اب تک دنیا کی مختلف زبانوں میں آپ ؐ   کی سیرت پر مسلم  وغیر مسلم  اہل علم  نے لاکھوں کی تعداد میں تصنیف  وتالیف کا وقیع کام کیا ہے ۔انیسویں اور بیسویں صدی  میں  مغربی اہل علم نے  حضور اکرم ﷺ پر متعدد کتابیں تحریر کیں۔سیکڑوں مغربی اہل دانش   نے حضور  اکرم ﷺکی تحسین وتعریف میں زورِ قلم صرف کیا ہے  ، لیکن  مغربی مصنفین نے ایک  بڑی تعداد نے  آپؐ پر  گوناگوں اعتراضات بھی کیے ہیں۔ہرچند کہ ان کے  اعتراضات  نہایت بودے ،غیر معقول اور بے  وزن ہیں تاہم مسلمان اہل علم  نے ان اعتراضات کامدلل ومسکت جواب تحریر کیا ہے۔اردو زبان میں  اس موضوع پر متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’  محمد رسول  اللہ ﷺ  مستشرقین  کے  خیالات  کا تجزیاتی  مطالعہ ‘‘پروفیسر  محمد اکرم طاہر   کی  تصنیف ہے  جس میں انہوں نے   نبی کریم ﷺ سیرت طیبہ   کے متعلق  شکوک وشبہات کا  مدلل جواب دینے کی  کوشش کی ہے ۔فاضل  مصنف نے اہل مغرب میں سے چند ممتاز اہل قلم  کے سیرت النبی ﷺ کے متعلق افکار ونظریات پر بحث کر کے  ان اعتراضات  کےسطحی پن کا پول کھولا ہے۔کارلائل ،منٹگمری واٹ ،مائکل ایچ ہاٹ اور برناڈلیوس  کے ان افکار کا جواب بھی  لکھا ہے  جن  کے اثرات پورے یورپ  کے اہل علم میں سرایت کیے ہوئے ہیں ۔  فاضل مصنف  نے بطور ایک مسلمان اپنے جذبات عقیدت کو بھی کتاب میں سمودیا ہے ۔ اللہ تعالی ٰ ان اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 7
مقدمہ 11
حضور اکرمﷺ مغربی مفکرین کی نظر میں 19
حصہ اول 23
باب اول آفتاب رسالت محمد رسول اللہ ﷺ 23
حصہ دوم آفتاب رسالت کی ضیاپاشیاں 50
باب دوم پیغمبر انقلاب ؐ بحیثیت مدبر سیاست 50
مراجع و حواشی 96
باب سوم رحمۃ للعالمین کا معاشی اسوہ حسنہ 100
مراجع و حواشی 159
باب چہارم رسول عربی ؐ اور علم نفسیات 163
مراجع و حواشی 215
باب پنجم نبی امی ؐ بحیثیت معلم قانون و انصاف 215
مراجع و حواشی 243
باب ششم محسن انسانیت ؐ اور حفظان صحت کے اصول 247
باب ہفتم سید انسانیت اور حقوق نسواں 269
حصہ سوم
باب ہشتم آفتاب رسالت ؐ مستشرقین کی مغالطہ آفرینیاں 307
باب نہم ہیروز اینڈ ہیروور شپ 335
باب دہم محمدﷺ پرافٹ اینڈ سٹیس مین 355
باب یاذ دہم دی ہنڈرڈ 393
باب دواز دہم دی کرائسس آف اسلام 407
رجال 441
کتب 452
اماکن 458

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like