محمد ﷺ نور سرمدی فخر انسانیت جلد۔1

محمد ﷺ نور سرمدی فخر انسانیت جلد۔1

 

مصنف : محمد فتح اللہ گولن

 

صفحات: 547

 

اللہ رب العزت نے عوام کی رہنمائی کے لیے ہر دور کے مطابق انبیاء﷩کو مبعوث فرمایا اور نبوت کا سلسلہ ہمارے نبیﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ اللہ رب العزت نے آخری نبی کو بہت سے عزت وعظمت اور رفعت سے نوازا اور قیامت تک ان کے ذکر کو رفعت ملتی رہے گی (ان شاء اللہ)۔یہی وجہ ہے کہ آج بہت سے حضرات چاہتے ہیں کہ وہ جس قدر ہوسکے نبیﷺ کی عظمت کے بارے میں لکھیں اور آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کریں تاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ نبیﷺ پوری امت کے لیے نجات دہندہ اور آپ کی تعلیمات لا علاج بیماریوں کا علاج ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’محمد نور سرمدی فخر انسانیت‘‘ میں نبیﷺ کی آمد سے قبل کے دور تاریکی اور جاہلیت کی برائیوں کو بیان کیا گیا ہے اور نبیﷺ کی نبوت کی علامات‘ پہلی کتب میں موجودہ بشارتوں کو بیان کیا گیا ہے اور کتاب کے تین حصے کیے گئے اور پہلے حصے میں تین باب مرتب کیے گئے ہیں۔ پہلے باب میں انبیاء﷩ کی بعثت کے مقاصد کو‘ دوسرے باب میں انبیاء﷩ کے اوصاف اور خصوصیات کو‘ تیسرے باب میں انبیاء ﷩ کے اوصاف اور نبیﷺ کی نظر میں ان کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں چار فصلیں قائم کی ہیں۔پہلی فصل میں نبیﷺ بحیثیت مربی اور سربراہ خانہ کی تفصیل مذکور ہے‘ دوسری فصل میں نبی بحیثیت باپ‘ تیسری فصل میں نبوی تربیت اور اس کے طریقے کار کو‘چوتھی فصل میں نبوی نظام تعلیم کی کچھ مثالیں بیان کی گئی ہیں‘ پانچویں فصل میں نبیﷺ کی تربیت میں تیار شدہ شخصیات کا تذکر ہ ہے ۔تیسرے حصے میں چار فصلیں قائم کی گئی ہیں۔پہلی فصل میں قائد اور پیغام زندگی کا ذکر ہے‘ دوسری میں قائد اور انسانی پہلو کو‘ تیسری میں قائد اور مناسب مقام پر صلاحیتوں کا استعمال کو‘ چوتھی فصل میں نوروحی سے منور فراست کے مالک ‘ پانچویں فصل میں وحدت فکر وعمل کو بہت عمدہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب ’’محمد فتح اللہ گولن‘‘ کی شاہکار تصنیف ہے اور انہوں نے ساٹھ سے زیادہ تصانیف ہیں جن کے پینتیس سے زیادہ زبانوں میں تراجم بھی ہو چکے ہیں اور موجودہ دور کے بہت مقبول عالم بھی ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کچھ مصنف کےبارےمیں 15
مقدمہ ازمصنف 25
تمہید :نبی مرسل اوررحمت للعالمین ﷺ
صبح منتظر 39
دورتاریکی 43
دورجاہلیت میں بت پرستی 43
کلیاں جنہیں مسل دیاجاتاتھا 44
نئی اقدار 47
خدائی بندوبست 48
نورمنتظر 51
عظیم بدلہ 1
علامات نبوت 53
شام کاسفر اوربحیری راہب سےملاقات 53
شام کادوسرا سفر 54
نبی منتظر جس کی بشارت سنائی جاچکی تھی 55
حضرت ابراہیم ﷤ کی دعا اورحضرت عیسی ﷤ کی بشارت 55
تورات کی بشارتیں 56
فاران کےپہاڑیاں 56
وہ نبی حضرت اسماعیل ﷤ کی نسل میں سےہوگا 57
دیگر  اوصاف 59
انجیل کی بشارتین 61
فارقلیط 61
سردار جہاں 63
وہ جس کی آمد کاایک زمانے سےانتظار تھا 65
اہل کتاب ایمان کیوں نہ لائے؟ 67
بغض اورحسد 67
مسابقت کاجذبہ 70
دیگر اسباب 74
ایک نیا پہلو اورایک نئی جہت 75
پہلا حصہ :انبیاء ورسل علیہم  السلام
پہلاباب :بعثت انبیاء کےمقاصد 81
عبادت خداوندی 83
تبلیغ دین 85
اسوہ حسنہ 91
دنیاوآخرت کےدرمیان توازن کی ضمانت 95
اتمام حجت 97
دوسراباب :انبیائے کرام علیہم لسلام کی خصوصیات اورصفات 99
للہیت 99
خلوت اوریادلہی 100
اخلاص 103
موعظہ حسنہ 105
توحید کی دعوت 108
تیسراباب :انبیائے کرام کےاوصاف  اوران کی نبی کریم ﷺ کی نظر میں اہمیت 109
پہلی فصل :سچائی 109
سچے لوگ تعریف کےمستحق 111
سچائی اوررسول اللہ ﷺ 114
رسالت سےپہلے آپ کی امانت داری 114
ہمیشہ سچائی کادرس دینےوالی شخصیت 117
آپﷺ کی گفتگو آپﷺ کی صداقت کی دلیل 126
پہلی قسم :دورنبوی سےمتعلق غیب کی خبریں 130
دوسری قسم:مستقبل سے متعلق پیش گوئیاں 132
مستقبل قریب کےبارےمیں پیش گوئیاں 132
فتنے 133
نصرت خداوندی 134
تم مجھ سےسب سے پہلو ملوگی 134
صلح 135
وہ ایک صدی جیئے گا 136
غزوہ خندق کےموقع پر بیان کردہ پیش گوئیاں 136
امن اورمالی فراوانی کی خوشخبری 138
حضرت عمارؓکی شہاد ت 139
دائرہ اسلام سےنکل جانےوالی جماعت 140
حضرت ام حرام ؓ اوربحری سفر 142
مستقبل بعید سےمتعلق پیش گوئیاں 143
بنو قنطور ا 143
وہن 145
فتنہ اشتراکیت 147
دریائے فرات کاخزانہ 148
عیسائیت کااپنی اصل روح کو اختیا رکرنا 148
زرعی اصلاحات 149
دورحاضر کاعدم  توازن 149
علم کاعام ہونا 150
قرآن کریم سےدوری 151
زمانے کامفہوم 151
سود کا عام ہونا 152
اہل ایمان کےرد پوش ہونے کاوقت 153
طالقان میں تیل کی دریافت 154
اہل کتاب کی پیروی 155
تیسری قسم :مختلف علوم سےمتعلق پیش گوئیاں 156
ہربیماری کاعلاج 156
جذام اوراحتیاطی تدابیر 160
کتےکاجھوٹا 161
کھانا کھانے سےپہلے اروبعد میں ہاتھ دھونا 163
مسواک منہ اوردانتوں کی صفائی 164
کھانے میں میانہ  روی 165
سرمہ 165
کلونجی 166
مکھی 167
ایک اہم طبی انکشا ف 167
شراب میں شفانہیں 168
ختنہ 168

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like