محمد ﷺ رحمت عظمیٰ

محمد ﷺ رحمت عظمیٰ

 

مصنف : محمد انور حیات محمد

 

صفحات: 216

 

محمدﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربیﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ دین اسلام میں رسول اللہﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرمﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ممد ﷺ رحمت عظمیٰ‘‘ جناب محمد انور حیات صاحب کی ہے جس میں شان رسالت میں گل ہائے عقیدت نچھاور کیے ہیں۔ بعض اہم مضامین کے عربی و انگریزی متن کے ساتھ ساتھ، قرآن مجید و احادیث نبویہ اور دیگر کتب کے حوالے بھی دیے گئے ہیں۔ اس مختصر کتاب میں اسلام اور پیغمبر اسلام کےجامع پیغام کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، مزید اس کتاب میں تین موضوعات: سنت کی اہمیت، مقام مصطفیٰ اور حسن معاشرت کو ایک منفرد ترتیب میں سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان موضوعات کا مطالعہ ہر ایک قاری کے لیے بے حد اہمیت کا حامل ہے، تا کہ نبیﷺ کا رول ماڈل ان کی نظروں کے سامنے رہے۔ اللہ تعالیٰ اس مبارک قلمی کاوش کو انور حیات صاحب کے لیے خیر و فلاح کا باعث بنائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 5
اعتراف حقیقت نعمت واظہار تشکر 13
تقریظ 17
تقریظ 18
تقریظ 20
حصہ اول
حمد ونعت 33
شعرورقۃ بن نوفل 36
بارگاہ رسالت میں دنیا کی پہلی نعت 37
ولادت 38
وضاحت 39
رحمت للعالمین کی زندگی پر ایک نظر 40
نبوت سےپہلے سیرت اجمالی خاکہ 42
تاریخ عالم کابے مثل جواب 45
نبوت وسیرت 51
قافلہ  رنگ وبو 53
ملکہ صحرا کابیان 57
مقدس ترین سیرت 61
رحمت عظمی کی تعلیمات پر ایک نظر 65
بائیکاٹ 67
ابوطالب کی گھاٹی 67
رحمت للعالمینی 68
مستحقین کی اعانت 69
رحمت  عظمی 70
تلاش راہ حق میں مشکلات 71
ورفعنا لک ذکرک 79
مقام مصطفے 82
حضرت محمد ﷺ کامقام واحترام 82
امامت  انبیاء 85
شفاعت کبریٰ 86
قرآن میں آپ ﷺ کامقام 87
اس عظمت کی کون کرے ترجمانی 89
مقابل کوئی نہیں 92
ختم نبوت پر دلائل 93
توتنہادای 96
جذبات کےبجائے عقل سے 99
علامہ اقبال کاخراج تحسین 105
پہلا خطبہ 105
علامہ اقبال کاخراج عقیدت 107
کیامذہب کاامکان ہے ؟ 108
نپولین بوناپارٹ اورگائی ایٹن 110
دیگر غیرمسلم ارکابرین کاخراج تحسین 111
شناخت محمد ﷺ 126
مسلمان کیاکہتےہیں؟ 133
اے تاتازیڈ محمد ﷺ 133
شاندار مثالی 133
بہادر 133
شائستہ 133
پرعزم 133
فصیح الکلام جوامع الکلام 133
مہربان  /دوستانہ 134
سخی 134
مہمان نواز 134
ذہن 134
عادل /منصف 134
رحم دل محسن 134
محبت کرنےوالے 135
پیغمبر رحمت 135
معزز عظیم 135
وحدت /توحید 135
صابر متحمل 135
خاموش طبع 135
چارہ ساز خوش تدبیر 135
کھرے بے لاگ براہ راست 136
فرست کےپیکر حکمت ولے 136
بے مثال 136
دلیرنڈر 136
ولی دوست 136
ایکس 137
سرتسلیم خم کرنےوالے 137
پرجوش بر عزم 137
عجیب حیرت انگیز الف 138
نتیجہ 138
معجزات محمد ﷺ 139
معراج رسول اللہ ﷺ کےمعجزاتی اورسائنسی پہلوؤں پر ایک نظر 141
رسول اللہ ﷺ قرآن اورجنات 143
پیغمبر اسلام ،اسلام اورقرآن 145
آداب غلامی 146
طریق محمد ﷺ (سنت )کی اہمیت 147
بیداری یاموت 149
پہاڑ 179
بادل 180
زلزے 180
سات آسمان 180
فلکیات 180
آبپاشی 181
نباتاتیات ،پھل ،باغات 181
کھجور 181
زیتون 182
انگور 182
انار 182
ناشپاتی 182
دیوار 182
کیکر 182
جھاو 182
ادرک 183
دال 183
پیاز 183
لہسن 183
کھیرا 183
امرود 183
رائی 183
میٹھی تلسی 183
لوبیا 183
تمہ 183
طوبی 183
درخت 184
پتہ 184
بٹیر 184
نباتات /جڑی بوٹیاں 184
شہد 184
مختلف پھل قدرتی پیدوار 184
خوراک 185
زراعت 185
نباتات /جڑی بوٹیاں/سبزیات 186
حیوانات 186
حرف آخر 187
کتابیات 188

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like