محرّمات (حرام اشیاء وامور)

محرّمات (حرام اشیاء وامور)

 

مصنف : محمد بن صالح المنجد

 

صفحات: 145

 

دین اسلام نفس کی پاکیزگی و طہارت پر بہت زور دیتا ہے اور وہ چیز جو نفس انسانی کو داغدار کرے اسلام نے اس سے اجتناب کی تلقین  کی ہے، انسان کو ظاہری و باطنی آلائشوں اور برائیوں سے بچانے کی غرض سے اسلام نے محرمات کو حرام قرار دیاہے ۔محرمات کا ارتکاب چونکہ انتہائی مہلک اور تباہ کن ہے ،اس لیے حرام امورسے احتراز نہایت ضروری ہے۔لیکن شیطان کی ازل سو کوشش ہے کہ وہ انسانوں کو گناہوں میں مبتلا کر کے انہیں ضمیر کا مجرم بنادے اور حرام امور کی بجا آوری پر انہیں دلیر کردے،کیونکہ جب انسان کسی حرام کام کا مرتکب ہوتاہے تو شیطان کا آسان ہدف بن جاتاہے اور گناہوں میں آگے بڑھتا چلا جاتا ہے،نفس کی طہارت ،گناہوں سے بچاؤ اور اخروی فلاح کے لیے محرمات سے آگاہی اور اجتناب بہت ضروری ہے۔اس غرض سے علما نے کئی کتب تصنیف کی ہیں ،اسی سلسلے کی کڑی زیر نظر کتاب ہے ،جس میں 89کے قریب حرام چیزوں کا بیان  ہے ۔محرمات کے موضوع پر یہ اچھی کتاب ہے
 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست 3
تصدیم 8
تقدیم 11
مقدمہ 12
ایک قاعدہ 15
قطعی حرام اشیاء 16
تحریر کی حکمت 21
مومن ومنافق میں فرق 22
ناقابل تردید حقیقت 22
محرمات(حرام اشیاء وامور) 24
شرک کی چند مروجہ شکلیں 25
چند دیگر شرکیہ امور اور  حرام کلمات 40
ایک سنہری قاعدہ 47
سودکھانا 73
رشوت دینا اور لینا 85
حرام کھانا 98
جھوٹی گواہی دینا 104
کپڑا ٹخنوں سے نیچے لٹکانا 114
بالوں کو کالا رنگ(سیاہ خضاب )لگانا 121
پڑوسیوں کو تکلیف دینا 130
نوحہ خوانی 135

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like