مجرم کون؟

مجرم کون؟

 

مصنف : امان اللہ عاصم

 

صفحات: 114

 

نماز میں تکبیرِ تحریمہ کے وقت رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھاکر کندھوں یا کانوں کی لو تک قبلہ رخ ہتھیلیاں کر کے ہاتھ اٹھانے کو رفع الیدین کہتے ہیں ۔ رفع الیدین نبی اکرم ﷺ کی دائمی سنت مبارکہ ہے۔آپ ﷺ کے صحابہ کرام ﷢ بھی ہمیشہ اس سنت پر پر عمل پیرارہے ۔رفع الیدین کا وجود او راس پر نبی اکرم ﷺ کا دائمی عمل اور صحابہ کرام ﷢ کا رفع الیدین کرنا صحیح ومتواتر احادیث اور آثار صحیحہ سے ثابت ہے ۔اور رفع الیدین کا تارک دراصل تارک سنت ہے ۔زیر نظر کتاب ”مجرم کون….؟ مولانا امان اللہ عاصم﷾ کی تصنیف ہے۔مصنف نے اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی محبوب ترین اور دائمی سنت مبارکہ ”رفع الیدین” سےمنع کرنے والوں کے دلائل کا مسکت او رٹھوس جواب دیاہے ۔مؤلف نے رفع الیدین کوصحیح احادیث او رآثار صحیحہ سے دائمی سنت ثابت کر کے یہ واضح کردیا ہے کہ جن لوگوں کورفع الیدین کرنے کی وجہ سے برا سمجھا جاتاہے اوران پر طرح طرح کےبیہودہ الفاظ بولے جاتے ہیں ۔دراصل یہ لوگ مجرم اورگنہگار نہیں ہیں اصل میں مجرم اور گنہگار تو وہ لوگ ہیں جو نبی اکرم ﷺ کی اس محبوب سنت کی اہمیت سے بے خبر ہو کر اس کوچھوڑ بیٹھے ہیں او رجتنے لوگ اس سنت کے تارک ہوں گے ان سب کے برابر کا گناہ ان علماء کے کھاتے میں بھی جمع ہوتا رہے گا جن کے کہنے پر لوگ اس سنت سےدور ہوئے ۔اللہ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے سنت نبوی کے احیاء کا زریعہ بنائے ۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حرفے چند 14
حرف عقیدت 17
مقدمۃ المولف 21
تکبیر تحریمہ کا رفع الیدین..؟ 29
یہ ہٹ دھرمی کیوں؟ 33
رفع الیدین کے بغیر نماز کی حیثیت؟ 35
مجرم کون؟ 37
عنوانات کا انتخاب 40
اہل حدیث کی خوش قسمتی 41
رفع الیدین خدا کی نظر میں 43
تعجب ہے 50
ترک رفع الیدین 51
نبی اکرمﷺ کی نظر میں حکما 51
رفع الیدین نبی اکرمﷺ کی نظر میں فعلا 59
سند اور متن دونوں ضعیف 65
ناقص و ناتمام نماز 82
رفع الیدین خلفائے راشدین ؓ کی نظر میں 83
رفع الیدین کبار صحابہ ؓ کی نظر میں 90
ابراہیم نخعی کی ابن مسعود ؓسے ملاقات 91
سنتا جا شرماتا جا 93
میرے حنفی بھائیو ! اب کیا کرو گے؟ 94
خلاصہ کلام 95
اعتراضات کے جوابات 96
چند سوالات کے جوابات 100
اہل الحدیث کا موقف 110

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like