مختصر ہدایۃ المستفید

مختصر ہدایۃ المستفید

 

مصنف : عبد الرحمن بن حسن آل شیخ

 

صفحات: 337

 

توحید کا معنی ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق  باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا  ہواہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ   اَللّٰہُ الصَّمَدُ  لَمْ یَلِدْ ڏ وَلَمْ یُوْلَدْ  وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا اَحَدٌ کہو کہ وہ (ذات پاک ہے جس کا نام) اللہ (ہے) ایک ہے۔معبود برحق جو بےنیاز ہے۔نہ کسی کا باپ ہے۔ اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔(سورۃالاخلاص)علامہ جرجانی ؒ توحید کی تعریف اس طرح بیان کرتے ہیں :توحید تین چیزوں کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت کی پہچان اس کی وحدانیت کا اقرار اور اس سے تمام شریکوں کی نفی کرنا۔ (التعریفات73) توحید کا تقاضا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حقوق صرف اللہ تعالیٰ ہی کیلئے خاص رکھے جائیں۔زیر تبصرہ کتاب”مختصر ہدایۃ المستفید” فتح المجید (عربی) کا اردو ترجمہ ہے جوعلامہ شیخ عبد الرحمن بن حسن آل شیخ﷫ کی تصنیف ہے۔اور فتح المجید مجدد الدعوۃ الاسلامیۃ شیخ الاسلام امام محمد بن عبد الوھاب﷫ کی کتاب التوحید کی شرح ہے۔یہ کتاب توحید کی بنیادی اقسام اور اس کی تفصیلات پر مشتمل ہے،اور اپنے موضوع پر ایک شاندار اور مفید ترین کتاب ہے۔کتاب التوحید اہل علم اور طلباء  کے ہاں ایک معروف کتاب ہے جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔اس کتاب نے شرک وبدعات کے ایوانوں میں ایک زلزلہ برپا کر رکھا ہے،اور شرک کی جڑیں اکھاڑ دی ہیں۔اللہ تعالی مولف کی اس خدمت کو قبول فرمائے،اور تمام مسلمانوں کو عقیدہ توحید اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 6
کتاب التوحید 11
باب: توحید کی فضیلت کا بیان 20
توحید خالص پر عمل پیرا ہو کر انسان بلاحساب و کتاب جنت میں داخل ہو سکتا ہے 30
باب:شرک سے ڈرنا ضروری ہے 36
باب: لا الہ الا اللہ کی شہادت و گواہی کےمیں وضاحت 40
باب: توحید کی تفسیر اور کلمہ لا الہ الا اللہ کی شہادت کے بارے میں تفصیلات 47
باب: دفع مصائب کے لیے چھلا پہننایا گلے میں دھاگے ڈالنا شرک ہی کی قسم ہے 53
باب: دم ،تعویذاور گنڈوں وغیرہ کے بارے میں شرعی احکام 56
باب :جوشخص کسی درخت ، پتھر ، یا قبر وغیرہ سے برکت حاصل کرے … 59
باب : غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرنا ، شریعت اسلامیہ میں اس کا حکم ؟ 64
باب : غیر اللہ کےنام کی نذر ونیاز کے احکام 70
باب : غیر اللہ کی پناہ طلب کرنا کیسا ہے ؟ 72
اللہ کے علاوہ کسی کو بھی مدد کے لیے پکارنا اور اللہ کے سوا کسی اور سے فریاد کرنا کیسا ہے ؟ 74
باب : جو کوئی چیز پیدا نہ کر سکے اور خود پیدا کیا گیا ہو ، نہ اپنی مدد کر سکے اور نہ … 85
باب : فرشے ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ تمہارے رب نے کیا حکم دیا ؟ 93
باب : شفاعت کی دو قسمیں ۔ ایک کا بیان قرآن میں ہے جبکہ دوسری…. 99
رشد و ہدایت کی توفیق اللہ کے پاس ہے وہ جسے چاہے ہدایت دے اور جسے …. 106
باب : کفر وشرک میں مبتلا ہونے کا سبب بزرگوں کے معاملہ میں غلو ہے ۔ 110
باب : قبروں کے پاس بیٹھ کر اللہ کی عبادت کرنا یاقبرستان میں مسجد بنانا 117
باب : بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو کرنے کا نتیجہ …. ان کی عبادت 124
باب : مخالف عقیدہ توحید، اعمال وا قوال کی بیخ کنی رسول اللہ ﷺ نے کیسے کی ؟ 129
باب : باب امت محمدیﷺکے بعض افراد بت پرستی میں مبتلا ہوجائیں گے۔ 134
باب : جادو کا بیان 145
باب : جادو کی اقسام 149
باب :کہانت اور غیب دانی کے بارے میں احکام شریعت کی وضاحت 153
باب : جادو اورجنوں وغیرہ کو نکالنے کے علاج کے متعلق امور 159
باب : شگون اور فال کے بارے میں شریعت کے احکام ومسائل 161
باب : علم نجوم کے بارے میں شرعی احکام 169
باب : بارش کو ستاروں اور مختلف منزلوں کی طرف منسوب کرنا کیسا ہے ؟ 173
باب : اللہ تعالیٰ کی محبت اسلام کی بنیاد ہے ۔ 179
باب : خوف الہٰی کو شریعت اسلامیہ میں اہم ترین مقام حاصل ہے 195
باب : توکل علی اللہ مومنوں کی خاص علامت ہے 208
باب : کیا لوگ اللہ کی چال سے بے خوف ہو گئے ہیں ؟ 216
باب : اللہ پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ تقدیر پر صبر کیا جائے ۔ 221
باب : ریاکاری سے نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں 226
باب : دنیوی اغراض کے پیش نظر کوئی بھی عمل شرک کی تعریف میں آتا ہے 231
باب : حلال وحرام کی پرواہ کئے بغیر علماء اور امراءکی اطاعت شرک ہے 240
باب : اللہ کے دین کے علاوہ کسی ذات یا قانون سے فیصلہ کرنے کروانے والا مشرک ہے 149
باب : اس شخص کے حکم جو اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کا منکر ہے 256
باب : دنیا میں بیشتر لوگ ایسے ہیں جو حق کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں 259
باب : پس جب تم جانتے ہو تو دوسروں کے اللہ کا مقابل نہ ٹھہراؤ 261
باب : باپ دادا کی قسم کی ممانعت اور قسم لینے کے بعد حسن ظن رکھنے کے متعلق 266
باب : ’’جو اللہ چاہے اور اے محمدﷺآپ چاہیں ‘‘ کے الفاظ شرک ہے 269
باب : زمانے کوگالی دینا اللہ تعالیٰ کے ایذارسانی کے مترادف ہے 273
باب : کسی کو ’’قاضی القضاۃ‘‘یعنی چیف جسٹس کہنے کی ممانعت 275
باب :اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کی تعظیم کی جائے 278
باب : قرآن مجید، رسول کریم ﷺ یا کسی ایسی چیز کا مذاق اڑانا ….. کیسا ہے ؟ 281
باب : انسان جب رحمت کا مزہ چھکتا ہے تو کہتا ہے کہ میں اسی کا مستحق ہوں 283
باب : اسماء الحسنیٰ کی وساطت سے اللہ سے دعا کرنا 286
باب : اللہ پرسلام ہو جیسے الفاظ زبان سے نکالنا درست نہیں 293
باب : یوں کبھی دعا نہ مانگو کہ ’’اے اللہ اگر تو چاہے تو مجھے معاف فرما ‘‘ 294
باب : کوئی شخص اپنے غلام کو ’’میرا بندہ ‘‘، میری’’لونڈی‘‘ نہ کہے 295
باب : جو شخص اللہ کا نام لے کر سوا کرے اس کوخالی ہاتھ واپس نہ لوٹا یا جائے 297
باب : مصائب و مشکلات میں صبر و بردباری اختیار کرنے کی تلقین 302
باب : ہوا اور آندھی کو گالی دینے سے سختی سے روکا گیا ہے 305
باب : اللہ تعالیٰ کے متعلق جاہلانہ گمان کرنا 307
باب : تقدیر کا انکار کرنا شریعت اسلامی سے انکار کے مترادف ہے 308
باب : اتارنے اور اتروانے والے اللہ کے نزدیک سخت ترین عذاب 311
باب : بکثرت قسمیں کھانے کی ممانعت 316
باب: اپنے عہد وپیمان توڑنا ہلکا گناہ ہے بنسبت اللہ و رسول کے عہد و پیمان توڑنے کے 318
باب : اس بات کی ممانعت کہ ’’اللہ کی قسم فلاں شخص کو کبھی معاف نہیں کرے گا ‘‘ 321
باب : اللہ تعالیٰ کو کسی کے سامنے شفارشی مت بناؤ 323
باب : رسول اللہ ﷺ نے توحید کے پہلو کو کیونکر ثابت کیا اور … 326
اللہ تعالیٰ کی عظمت و قدرت کی ہمہ گیرون کی وضاحت 329

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like