مقدس رسول بجواب رنگیلا رسول

مقدس رسول بجواب رنگیلا رسول

 

مصنف : ابو الوفا ثناء امرتسری

 

صفحات: 119

 

مفسر قرآن ، فاتح قادیان ،کثیرالتصانیف مولانا ثناء امرتسری ﷫ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔آپ 1868ء امرتسر میں پیدا ہوئے،اورمولانا سیّد نذیر حسین دہلوی ﷫ سے اکتساب کیا۔ ہفت روزہ ’’اخبار اہل حدیث‘‘ کے مدیر اور مؤسس تھے۔ادیانِ باطلہ پر گہری تھی۔عیسائیت ، آریہ سماج ہندووں، قادیانیت اور تقلید کے ردمیں متعدد کتابیں لکھیں۔آپ نے مبارکہ صلی علیہ و سلم پر تین کتابیں تالیف کی تھیں،جن میں سے ایک زیر کتاب(مقدس رسولﷺ بجواب رنگیلا رسول) بھی ہے۔یہ کتاب اس زمانے میں لکھی گئی جب انگریزی حکومت کے جبر واستبداد کا شکار تھے۔انگریزی استعمار کا فتنہ زوروں پر تھا ۔پورے ملک میں مشنریاں سر گرم تھیں۔ہندووں میں ایک نیا فرقہ آریہ سماج وجود میں آچکا تھا۔جس کے بانی پنڈت دیانند شرما اور ان کے ہم نواوں کا قلم اور اسلام کے خلاف ایسا زہر اگل رہا تھا ،جس سے مسلمانوں میں ارتداد کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔”سنیارتھ پرکاش” اور”رنگیلا رسول” جیسی دل آزار کتابیں اسی دور کی یاد گار ہیں۔”رنگیلا رسول ” نامی کتاب خبیث راجپال کی شرارت تھی ،جس میں اس نے نبی کریمﷺ کی ذات بابرکات پر نہایت رکیک ،کمینے اور غیر مہذب اعتراضات کئے تھے۔اس کتاب کے بازار میں آتے ہی مسلمانوں میں انتہائی اشتعال پیدا ہو گیا اور اس کا جواب لکھنے کے مطالبے سامنے آنے لگے۔چنانچہ میدان میں آئے اور (مقدس رسولﷺ)کے نام سے اس کانہایت متین،معقول،محققانہ اور قاطع جواب لکھا۔اور اس جاہل اور احمق کی جہالتوں اور حماقتوں کا نہایت متانت اور سنجیدگی سے جواب دیا۔نیز یہ بات یاد رہے کہ جہاں مولانا ثناء امرتسری نے میدان میں کارہائے نمایاں انجام دئیے، وہیں میدان کار زار میں شہید﷫نے اس خبیث راجپال کو جہنم واصل کرتے ہوئے رسول اللہﷺ سے سچی محبت کا ثبوت فراہم کر دیا۔ تعالی دونوں میدانوں کے شاہسواروں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہمیں بھی نبی کریمﷺ کے ساتھ سچی محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
علمائے کرام کی رائیں 5
اخباروں کی رائیں 18
بدرگاہ 26
دیباچہ
آریوں کی دل آزار تحریروں کی تفصیل 27
آریوں میں طرز 37
تمہید جواب 38
مجمل جواب 43
حضرت خدیجہؓ 47
حضرت عائشہؓ 53
شردھانذکی اخلاقی 60
حضرت زینب 74
بہتان نئے رنگ میں (حضرت ریحانہؓ) 88
حضرت صفیہؓ 92
حضرت ام حبیبہؓ 94
حضرت میمونہؓ 95
حضرت ماریہ 95
رنگیلے مصنف کا نیا رنگ 98
تعدد ازواج 101
مہاشہ کی دانی 105
ہماری دریا دلی 106
دیانذ دیدوں والا
مناجات بدرگاہ مجیب الدعوات 115
شجر 116
نظم متعلقہ شجر 117

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Comments
Loading...