مردے سنتے نہیں حنفی علماء کا نقظہ نظر

مردے سنتے نہیں حنفی علماء کا نقظہ نظر

 

مصنف : سید ابو البرکات خیر الدین نعمانی آلوسی

 

صفحات: 158

 

ہندوستان میں  اشاعت اسلام کا ایک اہم ترین ذریعہ صوفیاء کرام تھے۔صوفیاء کرا م کی زندگی کا ایک بڑا المیہ یہ رہا ہے کہ ان کی زندگی میں اولیاء کرام کی قبروں کے تصرفات کا بڑا دخل رہا ہے۔ابو علی سندھی (تیسری صدی ) سے لےکر آج تک مختلف مکاتب فکر کے صوفیاء اپنی مشکل کشائی، کشف وکرامات کو اپنئ مشائخ طریقت کی قبروں سے وابستہ رکھتے ہیں۔جس کا نتیجہ یہ ہے کہ برصغیر میں مساجد سے زیادہ مقابر، مشاہد اور خانقاہیں آباد رہیں۔ایک طرف مجبوروں، بے کسوں اور بے نواؤں کی ایک کثیر تعداد فاقہ کشی، برہنگی، اور معاشی بد حالی کا شکار رہی تو دوسری طرف قبروں پر چادریں چڑھتی رہیں، عرس ہوتے رہے اور عرق گلاب سے قبریں دھوئی جاتی رہیں۔مردے نہ تو سنتے ہیں اور نہ ہی کسی کی حاجت روائی کر سکتے ہیں۔لیکن بعض نام نہاد علماء نے اس مسئلے کو لوگوں کے درمیان الجھا کر رکھ دیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” مردے سنتے نہیں،حنفی علماء کا نقطہ نظر “روح المعانی کے مفسر علامہ سید شہاب الدین محمود آلوسی﷫ کے صاحبزادے سید ابو البرکات خیر الدین نعمانی آلوسی﷫ کی تصنیف ہے۔اس کی تقدیم وتحقیق  علامہ ناصر الدین البانی ﷫نے کی ہے، جبکہ اردو ترجمہ محترم محمد صالح محمد یونس السلفی نے کیا ہے۔اس کتاب میں مصنف نے حنفی علماء کرام کے اقوال کی روشنی میں یہ ثابت کیا ہے کہ ان کے نزدیک بھی مردے نہیں سنتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب سے پہلے 5
تصدیر 10
کچھ مصنف کے بارے میں 14
مقدمہ علامہ البانی 18
مردوں کے عدم سماع کی تحقیق 37
سماعت کے قائلین کے پہلا جواب 38
سماعت کے قائلین کا دوسرا جواب 39
منکرین سماعت کے دلائل 40
مخالفین کے دلائل 59
مقدمہ مولف 66
(فصل اول)
ائمہ احناف کے اقوال 69
علامہ حصکفی کا قول 69
علامہ طحطاوی کا قول 70
ابن الہمام کاقول 76
علامہ عینی کا قول 82
ابن نجیم کا قول 83
علامہ ابن ملک کا قول 83
ضمیمہ تدفین کے بعد تلقین 84
حنفیہ کے  اقوال 84
شوافع کے اقوال 85
امام مالک کا قول 86
حنابلہ کے اقوال 87
(دوسری فصل)
مردوں کے نہ سننے کے مسئلے میں
امام نووی کا قول 87
ازری کاقول 88
شیخ محمد سفارینی حنبلی کاقول 89
حافظ ابن رجب کا قول 89
قاضی ابو یعلی حنبلی کا قول 90
علامہ ابن حجر کا قول 94
ابن جریر اور کرامیہ کے اقوال 96
ابن حزم اورابن ہبیرہ کے اقوال 96
شیخ عبدالروف مناوی کا قول 97
علامہ شرف الدین طیبی کا قول 98
(تیسری فصل)
انبیاء کی برزخی زندگی 103
شیخ علی سویدی کاقول 104
علامہ عبدالروف مناوی کاقول 105
صاحب مواہب لدنیہ کا قول 107
قبر میں روح و بدن کو نعمت و عذاب 109
بدن کے ساتھ روح کے تعلقات 119
تتمہ
علامہ آمدی کا قول 120
ابو الہذیل اور بشر بن معمر کے اقوال 120
صالحی اور ابن جریر کے اقوال 121
قبروں کی زیارت 125
علامہ شربنلایی کا قول 125
سورہ یسین کی تلاوت 129
علامہ طحطاوی کاقول 129
علامہ غزالی کا قول 130
باجی اور قاضی عیاض کے اقوال 137
خاتمہ
روح کا مسکن 140
حافظ ابن قیم کی رائے 140
صحابہ کرام کے اقوال 141
تابعین کے اقوال 144
مسائل
روحوں کی زیارت و ملاقات 147
موت  روح کو آتی ہے یا بدن کو 149
روح  کی حقیقت کیا ہے 151

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like