مسلمان بچے حصہ دوم

مسلمان بچے حصہ دوم

 

مصنف : عمر فاروق

 

صفحات: 362

 

اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔تربیت اولاد  پر عربی اردو زبان میں جید اہل علم کی متعددکتب موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ مسلمان بچے   کتاب وسنت کی روشن ہدایات حصہ دوم  ‘‘  محترم جناب شیخ عمرفاروق  صاحب  کے  ہفت رزہ ’’ الاعتصام ‘‘بچوں کی تعلیم وتربیت   کے متعلق  خاص طور لکھے گئے  مضامین اور  اسی طرح  ’’ اذان سحر ڈائجسٹ‘‘ میں درس قرآن اور درس حدیث  کے  طور پر لکھے مضامین  کا مجموعہ ہے ۔یہ کتا ب بچوں کی تعلیم وتربیت اور آداب زندگی  کے مختلف کرداروں کو بحسن خوبی   نبھانے  کےلیے بڑی اہم ہے ۔اس کتاب کا  حصہ اول پہلے کتاب وسنت سائٹ  پر موجود ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 11
ہماراخالق 15
اللہ تعالیٰ کی صفات 22
اللہ تعالیٰ کن لوگوں کوپسند کرتاہے 29
گفتگوکےآداب 52
چلنے پھرنےکےآداب 61
سونےجاگنےکےآداب 66
لباس کےآداب 75
طہارت ونفاست کےآداب 84
ملاقات کےوقت سلام کرنےکےآداب 91
صحت کےآداب 98
والدین کےساتھ حسن سلوک 108
اللہ تعالیٰ کےانعامات 112
پانچ وقت کی نماز قائم کرو 116
ہمسایوں کےساتھ حسن سلوک 120
آداب تلاوت قرآن 123
تم میں سےبہترین شخص کون ہے ؟ 127
نمازوقت مقررپراداکیجیے 130
ایمان اوراماننداری 135
روزےاورپرہیزگاری کاذریعہ 139
میں نےبھی روزہ رکھاہے 139
امانت اورعہدوپیمان کی حفاظت 143
پاکیزہ اخلاق 147
مومنو!انصاف کیساہوا؟ 151
نمازمیں خشوع وخضوع (عاجزی)کیسے؟ 157
علم کاحاصل کرنافرض ہے 161
علم کی تلاش میں 164
نمازنبویﷺ 169
اللہ کےراستے میں جہاد 175
عدل وانصاف 180
آگ میں پھولوں کابستر 183
بہادرنوجوان 187
عادل حکمران 190
امانتداری 193
دعا 196
روزہ اورتہذیب نفس 199
بہترین وکیل 202
میانہ روی 205
سدابہارنیک اعمال 210
ہمدردی 213
پاکیزگی اورصفائی 217
پاکیزہ اورحلال رزق 220
علم کی برکت 223
اصل زندگی کی فکر 227
اورایمان کی روشنی نے کامیاب کردیا 231
لوگوں کےلیے آسانیاں پیداکرو 235
پرہیزگار گورنر 238
اللہ تعالیٰ کےہاں پسندیدہ شخص کون ہے؟ 242
نیکی وزنی ہوتی ہے 245
پسندیدہ چیز صدقہ کرنا 248
ظلم اورناانصافی سےبچو! 251
دیانت داری 257
عاجزی اورخاکساری 260
کتاب دوستاں 263
آزادی کی قدر 263
علم ،اخلاق،مساوات 263

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like