مصنف ابن ابی شیبہ مترجم جلد۔ 01

مصنف ابن ابی شیبہ مترجم جلد۔ 01

 

مصنف : امام ابن ابی شیبہ

 

صفحات: 727

 

خدمت ِ حدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے، تاکہ اس کا شمار کل قیامت کے دن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔ اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا۔ ائمہ محدثین کے دور میں خوب پھلا پھولا۔ مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔ محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا، بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی، اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ زیر تبصرہ کتاب “مصنف ابن ابی شیبہ﷫” امام ابو بکر عبد اللہ بن محمد بن ابو شیبہ العبسی الکوفی﷫ کی مایہ ناز تصنیف کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے، جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کی احادیث مبارکہ کو جمع فرمایا ہے۔ یہ ترجمہ گیارہ جلدوں پر مشتمل مکتبہ رحمانیہ کا مطبوعہ ہے۔ اردو ترجمہ محترم مولانا محمد اویس سرور صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 29
کتاب الطہارات  
بیت الخلاء میں داخل ہونےکی دعا 45
بیت الخلاء سےباہر آنےکی دعا 46
وضو میں بسم اللہ پڑھنے کابیان 48
وضو کےبعد کی دعا 49
کوئی نماز بغیر وضو کےقبول نہیں ہوتی 51
وضو کی پابندی اوراس کی فضیلت کابیان 53
وضو میں اعضاءکو کتنی مرتبہ دھونا چاہیے 56
وضو میں انگلیوں کاخلال کرنا 62
وضو میں داڑھی کاخلال کرنا 64
ان حضرت کابیان جویہ کہتےہیں کہ داڑھی کاخلال کرناضروری نہیں بلکہ اس پر بہنےوالاپانی کافی ہے 66
وضو میں داڑھی دھونے کابیان 68
سرکامسح کتنی مرتبہ کرناچاہیے 71
سرکامسح کیسےکرناچاہیے 72
ان حضرات کابیان جوفرماتےہیں کہ کان سرکاحصہ ہیں 72
ان حضرات کابیان جوکانوں کےظاہری اورباطنی دونوں حصوں کامسح فرماتےتھے 74
پاؤں کامسح کرنےکابیان 75
ان حضرات  کی روایات جوپاؤں کےدھونے کو ضروری سمجھتےہیں 76
جوحضرات اس بات کےقائل ہیں کہ سرکےمسح کےلیے نیاپانی لیناچاہیے 79
ان حضرات کابیان جوسرکامسح کرنےکےلیے نیاپانی لینے کےقائل نہیں 80
اس شخص کےلیے کیاحکم ہےجوسرکامسح کرنابھول گیا لیکن اس کی داڑھی میں تری موجودہ ہے 80
پگڑی پر مسح کےجواز کےقائلین کابیان 81
ان حضرات کابیان جوعمامہ  پر مسح کےقائل نہیں  بلکہ ان کےنزدیک سرکامسح کیاجائے گا 83
عورت اپنے سرکامسح کیسےکرے ؟ 84
ان حضرات کابیان جوکہتے ہیں کہ عورت اپنے دوپٹہ کامسح کرےگی 86
گرم پانی سےوضو کرنےکابیان 86
نبیذ سےوضو کرنےکابیان 88
اچھی طرح وضو کرنےکابیان 88
وضو میں ناک صاف  کرنےکاحکم 90
ایک وضو سےکئی نمازیں پڑھنے کابیان 91
ہرنماز کےلیے الگ وضو کرنےکابیان 94
گدھے اورکتےکےپس خوردہ پانی سےوضو کی کراہت کابیان 94
ان حضرات کابیان جوگدھے کےجوٹھے کو مکروہ نہیں سمجھتے 95
گھوڑے اوراونٹ کےجوٹھے سےوضو کرنےکابیان 96
مرغی کےجوٹھے سےوضو کرنےکابیان 97
ان حضرات کابیان جنہوں نےبلی کےجوٹھے سےوضو کرنےکو جائز قراردیاہے 97
ان حضرات کابیان جوبلی کےپس ماندہ سےوضو کودرست نہیں سمجھے اوران کےخیال میں ایسے برتن کو بھی دھو یاجائے گا 99
عورت کے(طہارت کےبعد ) بچے ہوئے پانی کو استعمال کرنےکاحکم 100
ان حضرات کابیان جوعورت کےپس ماندہ سےوضو کرنےکوناپسندیدہ خیال کرتےہیں 102
حائضہ عورت کےپینے سےپچے ہوئے پانی کاحکم 103
عورت اوسردکےکے ایک برتن سےغسل کرنے  کابیان 104
جن حضرات کےخیال میں مردوعورت کاایک برتن سےغسل کرناناپسندیدہ ہے 107
مسجد میں وضو کرنےکابیان 107
وضو میں تابنے کابرتن استعمال کرنےکاحکم 108
ایک چلو سےکلی کرنےاورناک میں پانی ڈالنے کابیان 110
جس شخص کےدبر سےکیڑا نکلے اس کےوضو کاکیاحکم ہے؟ 111
اس بات کابیان کہ وضو میں ہاتھوں سےپہلے پاؤں دھوئےجاسکتےہیں 112
وضو میں انگوٹھی ہلانےکابیان 112
منہ بھر کرتےآنے سےوضو ٹوٹ جائےگا 113
جن حضرات کےنزدیک قےسےوضو نہیں ٹوٹتا 114
اگروضو یاغسل کرتےوقت آدمی کےجسم کوکوئی حصہ خشک رہ جائےتواس کاکیاحکم ہے؟ 115
مٹیالے اورگدلے پانی سےوضو کابیان 117
تھوڑامعمولی  پانی مجھے تیمم سےزیادہ اچھا معلوم ہوتاہے 118
جوحضرات پچھنے لگوانے کےبعد اس پر غسل واجب ہے 120
جن حضرات کےنزدیک بوسے سےوضو ٹوٹ جاتاہے 122
بچے کابوسہ لینےکابیان 123
عورت کوچھونے کےبعدوضو کاحکم 124
 اونٹ کاگوشت کھا کر وضو کرنے کابیان 124
جب حضرات کےنزدیک اونٹ کاگوشت کھاکر وضو واجب نہیں 125
جس چیز کوآگ نےچھو اہواس کےاستعمال سےوضو نہیں ٹوٹتا 126
جس چیز کو آگ نےبدل دیا ہواس سے وضو کابیان 131
کیابغل کوہاتھ لگانےوالا شخص وضو کرےگا؟ 134
کیا بال کٹوانے والاشخص وضو کرےگا؟ 135
ان حضرات کابیان جن کےنزدیک بال کٹوا کر وضو کرےگا یاصرف بالوں پر پانی بہائے گا 136
پیشاب کےبعد شرمگاہ کوپانی سےنہ دھونے کامسلک 137
جب حضرات کےنزدیک پیشاب کےبعد پانی سےاستنجاء کرنامستحب ہے 138
اس آدمی کابیان جووضو کرتےہوئے اپنے پاؤں پانی  میں ہلائے 139
وضومیں بغل تک دھونے والے حضرات کاذکر 140
گندگی کےاوپر بیٹھ کروضو کرنےکاحکم 141
اس شخص کابیان جوگندی جگہ سےگذرنے کےبعد صاف جگہ سےبھی گذرجائے 142
زمین کاخشک ہوناہی اس کاپاک ہوناہے 143
کیادودھ پی کروضو کیاجائے گا؟ 144
دودھ پی کر وضو اورکلی نہ کرنے کابیان 145
لکڑی اورچمڑے کےبرتن سےوضو کرنےکابیان 146
دودھ سےوضو کابیان 147
پانی میں مکھی یاحفساءگر جائے تو پانی کاکیاحکم ہے ؟ 147
کنویں میں مرغی یاچوہا گرجائے توکیاکیاجائے ؟ 148
جنبی اگر کھانا یاسونا چاہتا ہوتوکیاکرے؟ 148
جن حضرات کےنزدیک غسل جنابت کومؤخر کرنےمیں کوئی حرج نہیں 151
غسل جنابت کابیان 152
جنبی کےلیے کتنانہانا کافی ہے؟ 155
جنبی کےلیے کتنا پانی کافی ہے؟ 156
جوحضرات وضو میں اسراف کوناپسندیدہ خیال فرماتےہیں 158
کلی کرنےاورناک میں پانی ڈالنے کابیان 160
غسل جنابت کےبعد وضو کرنےکابیان 162
آدمی غسل کرنےکےبعد پاؤں دھوئے گا 163
غسل جنابت میں تفرق کاجواز 165
کمرےمیں غسل جنابت کابیان 168
پانی کی کمی کی صورت میں جنبی کیاکرے؟ 168
دوران غسل جنابت برتن میں گرنے والے چھینٹوں کاحکم 168
کیاعورت غسل کرتےہوئے اپنے بال کھولے گی؟ 170
جن حضرات کےنزدیک پانی میں ڈبکی  جنبی کےلئے کافی ہے 173
کیاجنبی سےپہلے کام کاج میں مشغول ہوسکتاہے 174
آدمی غسل جنابت کےبعد اپنی بیوی سےلیٹ کرگرمائش حاصل  کرسکتاہے 175
ایک عورت کو حالت جنابت میں حیض آجائے تووہ کیاکرے؟ 177
اگرکسی آدمی کونیند میں احتلام محسوس کپڑوں پر تری نظرنہ آئے توکیاکرے ؟ 178
عورت کو کیسے غسل کرنےکاکہاجائے گا؟ 180
اگرآدمی بیوی سے ایک مرتبہ جماع کرنے کےبعد دوبارہ کرناچاہے توکیاکرے؟ 182
اگرعورت بھی خواب میں وہ دیکھےجو مرد دیکھتاہے توکیاکرے؟ 183
حالت جنابت میں ہاتھ پانی میں داخل کرنےکاحکم 186
ا س آدمی کابیان جوکپڑوں میں جنابت کاشکار ہوااوراسے تلاش کےباوجود اس کانشان نہ ملے 187
جن حضرات کےنزدیک منی کودھونا ضروری ہے 189
جن حضرات کےنزدیک کوکھرچنا ضروری ہے 190
جن حضرت کےنزدیک شرمگاہوں کےمحض ملنےسے غسل واجب ہوجاتاہے 192
جن حضرات کاکہنا پانی کےبدلے پانی ہے‘‘یعنی منی نکلنے کی صورت میں ہی غسل واجب ہوگا 197
منی ،مذی ،اورودی کابیان 199
اگرکوئی آدمی شرم گاہ کےبجائےعورت کےکسی اورعضو سے مباشرت کرےتواس کاکیاحکم ہے؟ 202
اس عورت کابیان جوحیض سےپاک ہواورطہر کےبعد زرد پانی دیکھے 204
طہرکیاہے؟اوراس کی پہچان کیاہے؟ 205
اگرعورت کےکپڑوں پر حیض کاخون لگ جائے توکیاکرے 207
کسی عورت کےحیض کاخون بد ہواوراسکاخاوند غسل سے پہلے اس سےجماع کرےتو اس کاکیاحکم ہے؟ 209
جوعورت سفرمیں حیض سے پاک ہووہ تیمم کرےاوراس کاخاوند جماع کرسکتاہے 211
ایک آدمی سفرمیں ہواوراس کےکےساتھ بیوی بھی ہو 211
کیاآدمی نیند سےبیدار ہونےکےبعد برتن میں ہاتھ داخل کرسکتاہے؟ 213
جن حضرات کےنزدیک آدمی بیت الخلاء سےنکل کر اپناہاتھ پانی کےبرتن میں داخل کرسکتاہے 215
جن حضرت کےنزدیک دھونے سے پیشتر ہاتھ کوبرتن میں داخل کرنادرست نہیں 216
جن حضرات کاکہنا ہےکہ بالوں کوخوب اچھی طرح دھویا جائے 216
اس جنبی کےاحکام جس کےجسم میں پھوڑےنکلے ہوں 217
جن حضرات کےنزدیک حالت جنابت میں قرآن پڑھنا مکروہ ہے 219
جن حضرات کےنزدیک جنبی کےلیے تلاوت قرآن کی رخصت ہے 220
بغیر وضو کےقرآن مجید کی تلاوت کاحکم 221
اگر ایک آدمی کوصحرا میں حدث لاحق ہوجائے توکیاکرے 224
جوحضرات اس بات کو پسند فرماتےہیں کہ پیشاب کرنےکےبعد پانی استعمال کرےیاتیمم کرے 225
شرم گاہ  کاظاہر ہونا،پسندید ہ ہے 226
حوض کےپانی سےغسل کابیان 228
جن حضرات کےنزدیک حوض سے غسل توکرلیا جائے لیکن یہ کافی نہیں 230
گدھے کےلعاب اورجانور میں داخل کےمنہ کی جھاگ کےاحکام 231
جن حضرات کےنزدیک حمام میں داخل ہونےکی رخصت ہے 232
جوحضرات فرماتےہیں کہ جب حمام میں داخل ہوتو ازرا پہن کرداخل ہو 233
نورہ کوغسل کےوقت جسم پر لگانے کابیان 235
جن حضرا ت کےنزدیک غسل خانہ میں پیشاب کرنا مکروہ ہے 236
کیا(مقدس نام نقش کردہ) انگوٹھی کوبیت الخلاء میں لےجایاجاسکتاہے؟ 237
منقش دراہم کو بیت الخلاء میں ساتھ لےجانا کیساہے؟ 238
بغیر وضو کےمنقش دراہم کوچھونے کاحکم 239
حالت جنابت میں منقش درام کوچھونا کیساہے؟ 240
بیت الخلاء میں دوران جماع اللہ تعالٰی کانام لینا کیساہے؟ 240
بیت الخلاء میں چھینکنے والاالحمد اللہ کہے یانہ کہے؟ 241
بکری یااونٹ کاپیشاب کپڑے پر لگ جائے تو کیاکیا جائے؟ 242

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
19.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like