مشکل ترکیبوں کا حل مع قواعد و نکات

مشکل ترکیبوں کا حل مع قواعد و نکات

 

مصنف : حسین احمد ہر رواری

 

صفحات: 337

 

عربی زبان ایک زندہ  وپائندہ زبان ہے۔ اس میں ہرزمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجودہیں ۔عربی زبان وادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی وانسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جوانسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان معاش  ہی کی نہیں بلکہ معاد کی بھی زبان ہے۔ اس زبان کی نشر واشاعت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔ اس کی ترویج واشاعت میں مدارس عربیہ اور عصری جامعات کا اہم رول ہے ۔عرب ہند تعلقات بہت قدیم ہیں اور عربی زبان کی چھاپ یہاں کی زبانوں پر بہت زیادہ ہے۔ہندوستان کا عربی زبان وادب سے ہمیشہ تعلق رہا ہے۔ یہاں عربی میں بڑی اہم کتابیں لکھی گئیں اور مدارس اسلامیہ نے اس کی تعلیم وتعلم کا بطور خاص اہتمام کیا۔ زیر تبصرہ کتاب “مشکل ترکیبوں کا حل مع قواعد ونکات”محترم مولانا حسین احمد ھررواری  صاحب استاذ دار العلوم دیو بند کی تصنیف ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں لغت عرب کی مشکل تراکیب کو حل فرما دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
تراکیب حروف تہجی کے اعتبار سے 15
فعل سے متعلق ضروری باتیں 11
فاعل سے متعلق ضروری باتیں 122
مبتدا او رخبر سے متعلق ضروری باتیں 126
معرفہ نکرہ سے متعلق 140
معرفہ کی دوسری قسم علم ہے 146
معرفہ کی تیسری قسم اشارہ ہے 147
معرفہ کی چوتھی قسم اسم موصول  ہے 151
معرفہ کی پانچویں قسم معر ف بلام 151
معرفہ کی چھٹی قسم مضاف ہے 159
معرفہ کی ساتویں قسم معرفہ بنداء 164
معرب ومبنی کابیان 159
منصرف وغیرہ منصرف کے متعلق 176
تذکیرہ تانیث کابیان 185
اسم متمکن وفعل مضارع کابیان واعراب 191
جمع کابیان 196
حروف مشبہ کابالفعل سے متعلق 201
ان وان کے واضع استعمال 204
ان وان مخففہ من لالمثقلہ سے متعلق 241
لیس سے مشابہت رکھنے والے حروف کابیان 217
لانفی جنسی کابیان 204
حروف ناصبہ 221
حروف جازمہ غیر عاملہ جارہ 227
عددمعدود کابیان 231
توابع کابیان 226
عطف بحرف 246
تاکید 251
بدل 254
عطف کابیان 255
تنوین سے متعلق ضروری باتیں 257
امر وجواب امرسےمتعلق 260
شرط وجزا کابیان 263
منصوبات کابیان 270
مفعول بہ 274
مفعول فیہ 276
مفعول لہ 277
مفعول معہ 278
حال 289
تمیز کابیان 284
مستثنی کابیان 289
افعال ناقصہ سے متعلق 290
افعال مقاربہ کابیان 295
افعال قلوب کابیان 296
افعال مدح وذم کابیان 298
جملہ کے اقسام 300
افعال تعجب کابیان 306
ضروری اصطلاحات 310

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like