مسلم کوئز کمپیٹیشن 1000+ سوالات اور ان کے جوابات

مسلم کوئز کمپیٹیشن 1000+ سوالات اور ان کے جوابات

 

مصنف : فیصل اسلم

 

صفحات: 165

 

دنیا معلومات کا سمندر ہے یہاں ہر سیکنڈ میں بہت کچھ نیا اور حیرت انگیز واقعہ سامنے آتا ہے ۔جنرنل نالج میں اضافہ  انسان کو حاضر جواب بنانا دیتا ہے معلومات عامہ یا جنرل نالج سے مراد وہ   تمام معلومات ہوتی ہیں جو انسانی زندگی سے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کریں۔یہ ہرگز ضروری نہیں کہ  تمام معلومات تمام لوگوں کےلیے ہی اہمیت رکھتی ہوں بلکہ عام طور پر ہرشخص کو کسی خاص فیلڈ، ایریاز، کیٹاگریز کےحوالے سے معلومات میں انٹرسٹ ہوتاہے۔ مثال کےطور پر ایک مذہبی شخصیت کو دین ِاسلام سےمتعلق معلومات بھائیں گی۔ایک کھلاڑی کوسپورٹس کی معلومات میں دلچسپی  ہوگی۔ایک طالب علم اپنی تعلیم کے لحاظ سے سائنس،آرٹسٹ یادیگر ٹاپکس پر معلومات پسند کرے گا۔ایک ڈاکٹر انسانی جسم سےمتعلق نت نئی معلومات حاصل کرنے کا شوق رکھے گا۔  جن لوگوں کے پاس معلومات کا خزانہ موجود ہووہ زندگی کے اکثر معاملات میں اپنی ذہانت اور سمجھ بوجھ کو بروئے کار  لاتے ہوئے مختلف فیصلے کرسکتے ہیں اور جس شخص کے ذہن میں معلومات کا خزانہ دفن ہو ،  وہ دوسرے لوگوں کو اپنی شخصیت سے بھی متاثر کرتا ہے اوران کادل جیت کر ان کے قریب ہونے کا موقع بھی حاصل کرلیتا ہے ۔جنرل نالج کے حوالے مارکیٹ میں بیسیوں کتب موجود ہیں لیکن یہ کتب عموماً مستند ، مقابلہ جاتی امتحانات کااحاطہ نہیں کرتیں جس کی بڑی وجہ تحقیق وتخلیق کافقدان ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مسلم کوئز کمپیٹیشن +1000سوالات اور ان کےجوابات‘‘  محترم جناب فیصل اسلم صاحب کی  کاوش ہے  انہوں نے اپنی تحقیقی صلاحیتوں اور بڑی محنت سے اس کتاب کو تیار کیا ہےمختلف جگہوں سے معلومات اکٹھی کرکے انہیں یکجا کردیا ہے  اس کتاب میں موجود تام معلومات قارئین کےلیے انتہائی مفید ہیں۔یہ کتاب پاکستان اوردنیا بھر کی تازہ ترین معلومات کاایک ایسا بیش بہا خزانہ ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
ابتدائیہ 2
تعارف 5
اسلامی سوالات 8
سائنس 44
پاکستان اور تاریخ پاکستان 71
ادب 95
سپورٹس 109
دنیائے عالم 115
آئی کیو سوالات 124
صفاتی نام 150
سب سے پہلے 160
متفرق 165

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like