متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے

متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے

 

مصنف : ابو عبد اللہ آصف محمود

 

صفحات: 177

 

قرآن وحدیث کے فہم اوراس کی تشریح وتوضیح میں اختلاف ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ اختلاف صحابہ تابعین﷭ کے درمیان بھی موجود تھا لیکن اس کے سبب وہ فرقوں اور گروہوں میں تقسیم نہیں ہوئے اس لیے کہ اس ااختلاف کے باوجود سب کامرکز اطاعت او رمعیارِ عقیدت ایک تھا قرآن اور حدیث رسول ﷺ۔ وہ اپنے اختلاف کو کتاب وسنت کی کسوٹی پر پیش کرتے تھے ۔لہذا جس کی بات معیار پر پوری اترتی وہ سچا ہوتا او ر دوسرا اپنی رائے اور موقف کوچھوڑ دیتا جب تک لوگ اس نہج پر کار بند رہے امت محمدیہ فرقہ وگروہ بندی سے محفوظ رہی ۔زیر نظر کتاب ” متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے ” محترم ابو عبد اللہ آصف محمود ﷾کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے صرف ایسی صحیح یا حسن احادیث کا انتخاب کر کے پیش کیا ہے کہ جن احادیث میں امت میں پائے جانے متنازعہ مسائل کا حل موجود ہے ۔نیزکتاب کے آخر میں مشرکین کے اس پروپیگنڈے کا بھی مدلل جواب دیاہے کہ امت محمد یہ میں شرک کا وجود نہیں ۔بازار میں ” متنازعہ مسائل کے خدائی فیصلے ” کے نام سے بھی ایک کتاب ہے جس میں فقہی باب بندی کے ساتھ ترجمےکے ساتھ قرآن مجید کی وہ تمام آیات جمع کردی گئی ہیں جو متنازعہ واختلافی مسائل کا شافی حل پیش کرتی ہیں ۔ اللہ تعالی سے دعا کہ وہ مؤلف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور تمام اہل اسلام کی ہدایت کا ذریعہ بنائے (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 1
عرض مولف 8
علم غیب 12
نور و بشر 38
صحابہ کا عقیدہ انبیاء ؑ بشر تھے 53
کیا رسول اللہ ﷺ کا سایہ تھا؟ 56
کیا نبی کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے 59
حاضر ناظر اللہ کی صفت 63
مختار کل صرف اللہ تعالٰی کی ذات 82
ہدایت دینا صرف اللہ تعالیٰ کے اختیار میں 95
اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے 98
فریاد کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے 100
وسیلہ 103
دعا عبادت ہے اور عبادت کے لائق صرف اللہ کی ذات ہے 107
غیر اللہ کو پکارنا اکبر الکبائر میں سے ہے 109
امت مسلمہ کے شرک کے متعلق احادیث نبویہﷺ 116
شرک کی تردید احادیث مبارکہ میں 121
شرک کا بنیادی سبب غلو 125
مشرک کا کوئی عمل قابل قبول نہیں 130
مشرک کے لیے شفاعت نہیں 133
مشرک کے لیے کسی دوسرے کا عمل 135
مشرکین عرب بھی نیک عمل کرتے تھے 143
مشرکین کا عقیدہ شفا اللہ دیتا ہے 149
چھلے پہننا اور دھاگے باندھنا شرک ہے 153
بتوں کی اصل حقیقت کیا ہے 157
مردے نہیں سنتے 160
فوت شدہ آدمی کا زندہ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں 163
غیر اللہ کی نذر و نیاز حرام 165
عبد النبی اور عبد الرسول وغیرہ نام رکھنا جائز نہیں 168
اللہ تعالیٰ کی مشیت رسول اللہ ﷺ کی مشیت سے مقدم ہے 170

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like