نبی اکرم ﷺ اور خواتین ایک سماجی مطالعہ

نبی اکرم ﷺ اور خواتین ایک سماجی مطالعہ

 

مصنف : ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی

 

صفحات: 238

 

خاتم النبین ﷺ نے نبوت وبعثت کےتمام تقاضوں اور مقاصد کی انہتائی تعمیر اورکامل ترین تکمیل کردی جس کے بعد کسی اضافہ کی گنجائش نہیں ۔ ان میں سماجی اخلاق کی تکمیل واتمام بھی شامل ہے او ر اس کا ذکر حدیث نبوی ”بعثت لاتمم مكارم الاخلاق ” (میں اخلاق کےتمام مکارم کے اتمام کےلیے مبعوث کیا گیا ہوں) میں ملتا ہے۔سماجی اخلاقیات میں دوسرےابواب سےکہیں زیادہ نازک جہانِ نسواں کا باب ہے او ر اس سے بھی نازک تر مردوزن کےباہمی ارتباط اورتعلق کامعاملہ رسولﷺ نےاپنی اصلاحات واحادیث سے اس کو بھی استوار کردیا جاہلیت نے جو خرابیاں پیداکی تھی ان کو دور کیا اوراسلامی اصول واحکام کے تناظر میں اپنے خالص اسوہ سے اس کا معیار قائم فرمادیا۔ زیر نظر کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی﷾ کی تالیف ہے جس میں انہوں نے مکی ومدنی دور میں حیات ومعاملات کی خاطر نبی کریمﷺ کے خواتین کے گھروں میں تشریف لے جانے کے واقعات کو بیان کیا ہے۔ او راسی طر ح معاصر خواتین بھی بہت سے مقاصدِ حسنہ کی بنا پر خدمت نبوی میں حاضری دیا کرتی تھیں او رغزوات میں شامل ہوتی رہیں۔فاضل مصنف نے ان واقعات کا ذکر کرتے ہوئے صحابہ کرام اور خواتین کے معاشرتی تعلقات اور اختلاط مردوزن کے اصولِ نبوی کو بھی بیان کیا ہے ۔ زیارت باہمی کی اس سنت متواترہ نےبہت سی احادیث شریفہ اور اسلامی احکام کو جنم دیا جس نے حدیث وفقہ میں خواتین کے علم ساز رجحان اور فن خیز روایت کی طرح ڈالی ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 1
تقدیم 1
رسول اکرم5 خواتین کے گھر میں 1
مدنی خواتین کے گھروں میں 15
خواتین بیت نبوی میں 31
کاشانہ نبوی میں مدنی خواتین 43
زیارات خواتین اور اشاعت حدیث 61
احکام اسلام کا ارتقاء اور زیارات خواتین 75
غزوات نبوی میں خواتین 91
خواتین کی تزویج نبوی 121
عورتوں کا حق خرید وفروخت اور کسب معاش 139
صحابہ کرام اور خواتین کے معاشرتی تعلقات 157
عورتوں کی شکایات اور ان کا ازالہ 171
اختلاط مرد وزن کے اصول نبوی 189
منتخب کتابیات 207

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like