نبی کریم ﷺ کے لیل و نہار

نبی کریم ﷺ کے لیل و نہار

 

مصنف : امام حسین بن مسعود البغوی

 

صفحات: 562

 

رہبرانسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔سیرت نبویﷺ کا سب سے اعلیٰ اور مستند شاہکار قرآن مجید کی آیات بینات ہیں۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد صحابہ کرام بھی سیرت نبویﷺ کے عکاس اورترجمان ہیں ۔آپ ﷺ کی اتباع نے ان کی زندگیوں اورسیرتوں کو تبدیل کردیا تھا جس کے باعث انہیں راشدون، صادقوں، فائزون اور مفلحون جیسے القاب عطاکیے گئے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔مشہور تابعی عروہ بن زبیر بن عوام ﷫ اولین سیرت نگار ہیں کہ جن کی ’’مغازی رسولﷺ‘‘ کا متن آج بھی ہمارے پاس محفوظ اورموجود ہے ۔سیرت نگار ی کے ضمن میں ایک باب تراجم کابھی ہے ۔ مختلف زبانوں میں سیرت کے بہت سےتراجم اردو زبان میں ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں عربی زبان کی کتب سیرت کے اردو تراجم باقی زبانوں پر مقدار او رمعیار ہر دو اعتبار سے فوقیت رکھتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نبی کریم ﷺ کے لیل ونہار‘‘امام حسین بن مسعود بغوی ﷫ کی سیرت کے موضوع پر عربی کتاب ’’ الانوار فی شمائل نبی المختار‘‘ کاترجمہ ہے ۔اس کتاب میں وقائع سیرت او رسوانح کی بجائے آپ ﷺ کی عملی سیرت اور آداب وشمائل کے مختلف پہلوؤں کو بارہ ابواب میں تقسیم کیاگیا ہے ۔ان بارہ ابواب کے مطالعے سے سیرت نبویﷺ کا ایک ایسا نقشہ سامنے آتا ہے جس میں ایک عملی دلآویزی اور جمال آفریں کشش محسوس ہوتی ہے ۔اس کتاب سیرت کا سب سےبڑا وصف واقعات کی صحت اور استناد ہے ۔مترجم کتاب محترم جناب حافظ زبیر علی زئی ﷫ نے ترجمہ کے ساتھ حوالوں کی تخریج کا اہتمام کر کے کتاب کی علمی اہمیت میں اضافہ کیا ہے ۔ترجمے کا اسلوب دل نشیں اور شگفتہ ہے

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 13
باب ۔1
معجزات اورخصوصیات مصطفی ٰ ﷺ
گذشتہ نسل انسانی میں سےپیغمبر ﷺ کاچناؤ 15
مخصوص معجزات نبویہ 17
ابتدائے وحی اور کفیت نزول 22
مشرکین کودعنوت اسلام اوربے مثال صبر 29
علامات نبوت 34
معراد مصطفی ﷺ 48
روز قیامت اور خصوصیات پیغمبر ﷺ 67
پیشین گوئیوں کاظہور 82
مزید علامات ومعجزات 101
مقدس اسمائے گرامی 133
باب ۔2
جسمانی واخلاقی اوصاف مصطفی ﷺ
اوصاف مصطفی ﷺ 135
موئے ب(بال )مبارک 139
مہر نبوت 141
خوشبو دار جسم اطہر 143
اخلاق مصطفی ﷺ 145
بے مثال تحمل ودرگزر 154
ناپسندید ہ چیزوں سے اعراض 169
 نرم خوئی وکرم نوازی اورقبول عذر 170
رحمت شفقت مصطفی ٰﷺ 177
رسول اللہ ﷺ کےآنسو 185
رب کی خاطر غضب پیغمبر 193
رسول اللہ ﷺ کی مسکراہٹیں 201
پیغمبر ﷺ کی چھینک 216
پیکر حیاارو سکونت وکلام 217
چند عجمی کلمات 219
شعروں کی سماعت 221
جرا ت وشجاعت مصطفی ٰﷺ 225
سخاوت مصطفی ٰﷺ 227
تواضح اورعجز ہ انکسار 234
دنیا سے بے نیازی اور زہد مصطفی ٰﷺ 252
خوف خشیت مصطفی ٰﷺ 260
چند متفرق صفات پیغمبر ﷺ 263
پیغمبر ﷺ کی حسین چال 275
بیٹھے اور تکیہ لگانے کی ادائیں 276
رسول اللہ ہاشمی ﷺ کی نیند 280
باب ۔3
پیغمبر اطہر ﷺ کی طہارت
رسو ل مکرم ﷺ کاوضو اورغسل 282
وضو وغسل سے پہلے 286
قضائے حاجت کابیان 289
مسواک اوردائیں طرف سے محبت 290
باب ۔4
پیارے رسول اللہ ﷺ کی پیاری نماز
نماز رسول ہاشمی ﷺ 292
نماز کے بعد 306
امام الانبیاء ﷺ کےنوافل وتہجد 309
قیام اللیل میں قراءت وتعوذ 321
قیام اللیل میں میانہ روی اورذکر الہی 324
دن کےنوافل 326
سجدہ اورسجدہ تلاوت 331
امام کائنات ﷺ کی نماز سفر او ر نماز خوف 335
نماز جمعہ او خطبہ جمعہ 338
نماز عیدین 340
نماز خسوف (سورج اورچاند گرہن کی نماز) 343
نما ز استسقاء اروباران رحمت کانزول 344
تیمار داری اوردعائے مصطفی ٰﷺ 346
میت کےلیےدعااور نماز جنازہ 350
با ب ۔5
ہادی کائنات ﷺ کاروزہ حج  
نبی معظم ﷺ کاروزہ وافطار 353
اعتکاف مبارک 363
حج نبوی ﷺ 364
باب ۔6
پیکر حسن وجمال ﷺ کالباس
پیغمبر عربی ﷺ کالباس مبارک 379
ادنی لباس 388
نیا کپڑا اوردعائے پیغمبر ﷺ 391
ٹوپی اورعمامہ مبارک 392
سرڈھانپنے کی ادا 394
پیکر حسن کی انگوٹھی 396
موزے اورنعلین مبارک 400
تکیہ وبستر اورکمبل 405
چادر اروچٹائی 411
منبر ،کرسی اورچار پائی 413
شامیا نےکابیان 416
باب ۔7
محسن انسانیت ﷺکی جہادی زندگی
نیزہ وچھری اروعصائے پیغمبر ﷺ 420
تیرہ کمان اورنیز وتلوار 426
خود زرہ ڈھال کابیان 429
پیارے نبی ﷺ کا پیارا پرچم 431
جنگ کےدوران میں مخصوص کوڈ 433
پیغمبر ﷺ کاگھوڑا اورزین 434
خچر اورگدھے کابیان 437
اونٹنی کابیان 440
باب ۔8
رہبر انسانیت ﷺ کاکھانا پینا
کھانے کامہذب طریقہ 443
پیغمبر ﷺ کےپسندید ہ کھانے اورسالن 447
کھجور اورپھل 458
پاکیزہ مشروبات 461
پسندیدہ مشروب 465
میٹھے نبی ﷺاورمیٹھا پانی 468
پیالہ اور تھالی 470
طعام سے فراغت اور میزبان کےلیے دعا 474
ولیمہ اورضیافت مصطفی ٰﷺ 478
با ب ۔9
پاک دامن پیغمبر ﷺ کی ازدواجی زندگی
نکاح ومحبت اوروظیفہ زوجیت 481
معطر پیغمبر ﷺ کاعطر خوشبو 485
بالوں میں کنگھی اورتیل 487
کنگھی آئنیہ اور (کریدنے والی )چھٹری 489
سریگین آنکھوں میں سرمہ 491
حجامت اورتراش خراش 492
سفر کےلیے روانگی اور واپسی 496
نیک فال کابیان 503
باب ۔10
ادعیہ ماثورہ
پیارے رسول کی پیاری دعائیں 508

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
16.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like