نفائس البیان فی رسم القرآن

نفائس البیان فی رسم القرآن

 

مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

 

صفحات: 187

 

اللہ تعالیٰ نے جہاں رسول اللہﷺ کے ذریعے سے تجوید و قراء ات کے بہترین تلامذہ صحابہ کرام کی صورت میں پیدا فرمائے وہیں پر حضرات صحابہ رسم قرآن کے بھی ماہر کے طور پر سامنے آئے۔ صحابہ کرام نے قرآن کے رسم میں جن امور کو ملحوظ رکھا وہ قابل داد اور حیرت انگیز ہیں۔ رسم قرآنی پر علما و ائمہ نے بہت سی کتب تحریر فرمائیں جن میں علامہ دانی، علامہ شاطبی اور علامہ الخراز وغیرہم کے نام شامل ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر بہت قلیل کام ہوا ہے۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے شیخ القرا قاری ادریس العاصم نے پیش نظر کتاب ترتیب دی ہے۔ کتاب کا پہلا حصہ تاریخ رسم سے متعلق ہے، دوسرے حصے میں مصاحف عثمانیہ کی تصاویر اور دیگر مختلف ادوار کے مصاحف اور آنحضرتﷺ کے دو نامہ مبارکہ کی تصاویر ہیں جو اس لیے شامل کتاب کی گئی ہیں تاکہ مختلف ادوار میں طرز تحریر سے آگاہی حاصل ہو۔ تیسرے حصے میں رسم قرآن کے اصول بتائے گئے ہیں، چوتھے حصے میں ان اصولوں کے مطابق پورے قرآن کے غیر قیاسی کلمات قرآنی کو بیان کیا گیا ہے۔ پانچواں اور آخری حصہ علم الضبط پر مشتمل ہے
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مولف 3
قرآن کی تعریف 6
قرآن کی جمع وتالیف 6
عہد نبوی ﷺ میں جمع قرآن 7
عہد صدیقی ؓمیں جمع قرآن 8
جمع عثمانی ؓ 14
مصاحف عثمانیہ کی تاریخ 14
آیات وسور قرآن 17
قرآن کا رسم الخط 20
تاریخ کتابت 23
ظہوراسلام کے وقت عربوں میں کون سا خط رائج تھا 29
رسم الخط توقیفی ہے 40
رسم الخط غیر توقیفی ہے 47
اعتراضات کے جواب 51
نبوی ﷺ کے بعد کا رسم 59
مختلف رسوم کے تصویری نمونے 61
فن رسم کی مبادیات 70
بیان ہمزہ 75
ہمزہ کلمہ کے آخر میں 80
حروف زائدہ 102
ھاء سکتہ 104
ایک قاعدہ کلیہ 120
اثبات وحذف کا بیان 123
اختلاف قواریر اول وثانی 151
قرآن میں حذف الف 155
وہ سات کلمات جو اس قاعدے سے مستثنیٰ ہیں 159
واؤ کا حذف واثبات 164
بائی اور واوی کلمات 167
دو لاموں میں سے ایک کا حذف 168
علم الضبط 169
اصطلاحات الضبط 171

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like