نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض وبائی امراض کے احکام و مسائل

نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض وبائی امراض کے احکام و مسائل

 

مصنف : حافظ ریاض احمد ثاقب

 

صفحات: 62

 

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل کا شکار رہی ۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ،ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم تھا ۔حتی ٰکہ  جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ۔یہ ایک آزمائش بھی تھی  اور عذاب کی صورت بھی۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے تھے۔ بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں مساجد نماز کے لیے بند کر دی گئی  عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق تھی ۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء رہیں ۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آئیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ۔ اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر رسالہ بعنوان’’ نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض (وبائی امراض کے  احکام ومسائل)کورونا‘‘  محترم جناب  ڈاکٹرحافظ ریاض احمد اثری﷾(مدرس مرکز ابن القاسم ،ملتان ) کی کاوش ہے ۔ موصوف نے  ان  حالات  میں دریافت کیے جانے  والے مسائل وسوالات   کو یکجا کر کے   قرآن وسنت  کی روشنی میں انکے شرعی احکام بیان کردیے ہیں ۔باقاعدہ پہلے سوال پیش کر کے  پھر قرآن وسنت  کی روشنی میں  اس کا جواب قلم بند کیا ہے۔الغرض اس   مختصر رسالہ میں  ہر عام وخاص کے لیے   موجودہ حالات کے مطابق بہترین  ومفید رہنمائی پیش کی گئی ہے۔یہ  کتاب اپنے موضوع میِں ا نتہائی وقیع اور مفید معلومات پر مشتمل ہے۔صاحب تحریر کی   مجلہ’’الاعتصام ‘‘  لاہور  ،’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ اور دیگر جماعتی مجلات ورسائل میں  علمی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔اللہ تعالیٰ   ان کے علم وعمل میں خیر وبرکت کریں اور ان  کی  تدریسی  وتحریری مساعی کو قبول فرمائے ۔آمین 

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 4
حرفے چند 7
مقدمہ 9
’’کرونا وائرس‘‘کیا ہے؟ 13
کیا’’کرونا وائرس‘‘متعدی مرض ہے؟ 15
احتیاطی تدابیر اورتوکل 16
وبائی مرض کےپھیلاؤکےدوران مصافحہ کاحکم 18
لاک ڈاؤن کی شرعی حیثیت 21
’’کروناوائرس‘‘والی میت کاجنازہ اورتکفین وتدفین 23
ان حالات میں نماز باجماعت اورجمعہ کاحکم 28
ماسک پہن کرنمازپڑھنے کاحکم 33
لاوڈسپیکر کےذریعہ گھروں میں نماز باجماعت اورصفوں کےدرمیان فاصلے کاحکم 36
’’کرونا وائرس‘‘کی وجہ سےرات کےوقت اذانوں کاحکم 39
ان حالات میں قنوت نازلہ کاحکم 44
وبائی امراض سے بچاؤکاروحانی علاج 45
دعائے آدم علیہ السلام ،ایوب علیہ السلام،یونس علیہ السلام،ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام 56۔55
دعائے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم 56
موذی بیماری سے بچنے کی دعا 57
ناگہانی آفت سے بچنے کی دعا 58
بیمارکی عیادت کےوقت کی دعا 58
مصیبت زدہ کی دعا 59
بری بیماریوں سے بچنے کی دعا 59

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
17 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like