آن لائن تجارت تعارف خصائص فقہی احکام

آن لائن تجارت تعارف خصائص فقہی احکام

 

مصنف : ڈاکٹر شاہ فیض الابرار صدیقی

 

صفحات: 203

 

شریعت اسلامیہ میں خرید و فروخت کے اصولوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ جن کا پاس و لحاظ رکھنا ہر مسلمان کے لیے از بس ضروری ہے۔ عہد موجود میں جہاں بہت سے شعبوں میں جدت آئی ہیں وہیں خرید و فروخت کی بھی نت نئی شکلیں وجود میں آ گئی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’آن لائن تجارت : تعارف، خصائص، فقہی احکام‘ وسیع پیمانے پر پھیل جانے والی آن لائن تجارت کے موضوع پر ہے۔ آن لائن خرید و فروخت اب ہر ایک فرد کی زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ آپ کوئی چیز آرڈر کرتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں وہ چیز آپ کے دروازے پر ہوتی ہے۔ آپ بھاری بھرکم سامان اٹھانے اور بہت سا وقت بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ شریعت مطہرہ میں تجارت کے جو احکامات دئیے گئے ہیں وہ انسانوں کے انسانوں کے ساتھ تعامل کو سامنے رکھ کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ آن لائن تجارت ایک مختلف صورت رکھتی ہے۔ ایسے میں جائز و ناجائز ہونے کے اعتبار سے متعدد فقہی سوالات جنم لیتے ہیں۔ اس کتاب میں ایسے بہت سے سوالات و اشکالات کا جواب دیا گیا ہے۔ یہ موضوع بہت وسیع ہے جس کے لیے کئی کتابیں اور مقالہ جات لکھنے کی ضرورت ہے۔ لیکن مصنف نے اس کتاب میں بنیادی اصولوں کی وضاحت کر دی ہے جس بنیاد پہ آن لائن تجارت کی بہت سی شکلوں کی بآسانی تفہیم ہو سکتی ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض مؤلف 17
باب اول تجارت کے اصول و ضوابط 28
اسلام میں تجارت کے اخلاقی اصول و ضوابط 28
تمہید 28
سچائی 30
امانت و دیانت 31
ماں کا عیب نا چھپایا جائے 32
حرام اشیاء کی تجارت بھی حرام ہے 34
خرید و فروخت کے متعلق بنیادی ہدایات 35
فریقین 35
چیز 39
خریدنے سے پہلے بیچنا ممنوع ہے 39
ملکیت سے قبل فروخت کی بعض صورتیں 40
قبضہ سے قبل فروخت نہ کریں 41
قبضہ سے قبل بیع کی ممانعت کا سبب کیا ہے 44
قیمت 47
ایک دام 49
مختلف دام 49
قیمت سے متعلق دینی ہدایات 49
بیع کا تعارف 51
بیع کی اقسام 51
مساومۃ 53
نیلام 53
مرابحۃ 53
تولیۃ 53
وضعیۃ 54
جدید تجارتی معاہدات 55
جدید تجارتی معاہدات کا فقہی حکم 58
فقہی حکم 58
اختلاف کا سبب 59
جمہور فقہاء کے دلائل 59
فقہاء اہل ظاہر کے دلائل 61
وجہ استدلال 63
راجح قول 63
جدید تجارتی معاہدات کے جواز میں حکمت 65
باب دوم آن لائن تجارت ایک تعارف 70
آن لائن تجارت کا پس منظر 70
آن لائن تجارت کا تعارف 71
الیکٹرانک 71
تجارت 72
شرح تعریف 74
آن لائن تجارت کے ارکان 76
آن لائن تجارت کی اقسام 79
معاشی اداروں کے مابین 79
عام صارفین کے ساتھ کاروبار 80
آن لائن تجارت کی شروط 81
عاقدان فریقین 81
اہلیت 81
ولایت یعنی ولی مقرر کرنا 82
رضامندی 82
الفاظ عقد 83
معاہدہ کا علم ہونا 83
قبول کا ایجاب کے ساتھ متصل ہونا 84
محل کی شرط 86
اختلاف کا سبب 88
اختلاف کا نتیجہ 88
دلائل 88
سنت سے استدلال 90
باب سوم آن لائن تجارت کے خصائص نقائص اور مواقع 92
تمہید 92
آن لائن تجارت کے خصائص 92
آن لائن تجارت کے نقائص 96
آن لائن تجارت کے مواقع 98
آن لائن تجارت کی اقسام 100
آن لائن تجارت  بذریعہ گفتگو 101
ٹیلی فون 102
ریڈیو 103
انٹرنیٹ 103
آن لائن تجارت بذریعہ گفتگو 104
ٹیلی فون 105
عصر حاضر میں تکمیل معاہدہ بذریعہ گفتگو کا حکم 107
آن لائن تجارت بذریعہ تحریر 113
آن لائن تجارت بذریعہ تحریر کا مفہوم 114
تحریر کے جدید وسائل 115
ٹیلی گراف 115
ٹیلی ایکس 115
ٹیلی فیکس 115
انٹرنیٹ 116
ورلڈ وائڈ ویب 116
الیکٹرونک میل 116
چیٹ روم 116
آن لائن تجارت بذریعہ تحریری کی صورتیں 118
آن لائن تجارت بذریعہ تحریر کا حکم 121
آن لائن تجارت بذریعہ تحریر کے قواعد و ضوابط 130
مراحل فروخت 135
احتیاطی تدابیر 137
مجلس عقد کی تعریف 138
فریقین کے مابین ہم آہنگی 142
آن لائن تجارت میں خیار عیب 145
معاہدے کی رکاوٹیں 147
باب چہارم آن لائن تجارت معاہدے کی اشکال اور اس پر مرتب ہونے والے اثرات 152
ملکیت کی منتقلی 154
فریقین کے تصرفات کا نافذہونا 155
آن لائن تجارت میں قیمت کی ادائیگی کے طریقے 156
کارڈ 156
کارڈ کی فنی تعریف 157
کارڈ کی اصطلاحی تعریف 158
ڈیبٹ کارڈ 158
کریڈٹ کارڈ 160
قرض 160
وکالت 161
حوالہ 161
وکالت مع کفالت 162
کفالت 163
آن لائن چیک 169
ایزی پیسہ 169
نقد ادائیگی 169
جان بوجھ کر عیب چھپانا 177
سوشل میڈیا اکاؤنٹس 184
بلاگ اور فارمز 184
ابتدائی معلومات کا حصول 186
تجارتی مقابلہ 186
ویب سائٹ کا ایڈریس 187
سوشل میڈیائی تشہیر 187
تشہیر 187
نتائج و خلاصہ 189
تجاویز 195
مصادر و مراجع 196

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like