پاکباز خواتین کے عملی کارنامے

پاکباز خواتین کے عملی کارنامے

 

مصنف : ازہری احمد محمود

 

صفحات: 145

 

اسلام کی قدیم تایخ ہمارے سامنے مسلمان عورت کابہترین اور اصلی نمونہ پیش کرتی ہے اور آج جب کہ زمانہ بدل رہا ہے مغربی تہذیب و تمدن او رطرزِ معاشرت ہمارے گھروں میں سرایت کررہا ہے دور حاضر میں مغربی تہذیب وثقافت سے متاثر مسلمان خواتین او رلڑکیاں اسلام کی ممتاز اور برگزید خواتین کوچھوڑ کر راہِ راست سے ہٹی ہوئی خواتین کواپنے لیے آئیڈل سمجھ رہی ہیں اسلام کے ہردور میں اگرچہ عورتوں نےمختلف حیثیتوں سے امتیاز حاصل کیا ہے لیکن ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ ان تمام حیثیات کی جامع ہیں اور ہمار ی عورتوں کے لیے انہی کے دینی ،اخلاقی معاشرتی اور علمی کارنامے اسوۂ حسنہ بن سکتے ہیں اور موجودہ دور کےتمام معاشرتی او رتمدنی خطرات سے ان کو محفوظ رکھ سکتےہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’پاکباز خواتین کے عملی کارنامے‘‘ شیخ ازہری احمد محمود کی عربی تصنیف ’’نساء لھن مواقف‘‘ کا اردو ترجمہ ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں ازواج مطہرات صحابیات، اوردیگر نیک خواتین میں سے چند خواتین کی زندگی کے کچھ نمونہ جات پیش کیے ہیں جنہوں نے اعلیٰ شرافت کو اپنایا اور نیک نسل کے لیے سچا نمونہ تھیں اور بلند مقاصد کو حاصل کرنے والی تھیں۔ یہ ایسی عظیم عابدات، صالحات، زاہدات اور عزت و شرف والی خواتین تھیں کہ ہماری خواتین ان نیک خواتین کے راستے کی اقتداء کر کے اوران کی عادات کو اختیار کرکے ان جیسا عزت وشرف حاصل کرسکتی ہیں۔

 

 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like