پاکستان میں حدود قوانین

پاکستان میں حدود قوانین

 

مصنف : شہزاد اقبال شام

 

صفحات: 330

 

اسلام نے اپنے اصول حکمرانی  میں عدل وانصاف کو بے  پناہ اہمیت دی ہے۔ یہ ایسا الٰہی نظام حیات ہے جس کامزاج انسانوں کے خود ساختہ رائج الوقت قوانین سے اس لحاظ سے بھی  مختلف ہے کہ یہ تمام انسانی  قوانین سے ممتازاور ہردو ر،ہر زمانے  کےتقاضے پورے کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد اہل  پاکستان کی مسلسل یہ خواہش اورکوشش رہی  ہے کہ اسلامی قوانین کا نفاذ عمل میں آئے۔زیر نظر کتاب ’’پاکستان  میں حدود قوانین‘‘اسلام کے فوجداری قانون ،بنیادی تصورات اور عملی تطبیق کے حوالے سے ایک اہم کتاب ہے ۔جوکہ  شریعہ اکیڈمی  ،اسلام آباد کی طرف سے اس موضوع پر  جولائی2005ء میں  منعقد  کی جانے والی کانفرنس میں  علماء کرام  ،معروف اسکالرزاور قانون دان حضرت کی طرف سے  پیش کیے جانے محاضرات ومقالات پرمشتمل ہے جسے  شہزاد اقبال  شام (اسسٹنٹ پروفیسر شریعہ اکیڈمی، بین الاقوامی  اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد ) نے مرتب کیا ہے اور شریعہ اکیڈمی  نے افادہ عام کےلیے اسے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔اللہ تعالی اس کوشش کو ملک میں اسلامی قوانین کے نفاذ  میں پیش رفت کا ذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
تعارف 5
مقدمہ 7
حصہ اول
تقاریر
ڈاکٹر محمد یوسف فاروقی 11
ڈاکٹر محمود احمد غازی 15
جسٹس ( ریٹائرڈ ) خلیل الرحمان خان 35
سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 41
جسٹس ریٹائرڈ شیخ امجد علی 49
جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن خان 59
حصہ دوم
مقالات 71
ارتکاب زنا آرڈنینس 73
حد زنا آرڈنینس ایک جائزہ 123
قانون حد زنا اور اس کے نفاذ میں عملی مشکلات 163
حد زنا آرڈنینس سے پیدا شدہ مسائل پر کچھ تجاویز 185
حد قذف آرڈنینس 1979 ایک معروضی مطالعہ 261
بلوچستان میں قوانین حدود 1979 کے نفاذ کا جائزہ 387
اسلامی سزائیں اور حد سرقہ آرڈنینس 305
اشاریہ 315

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like