پاکستان میں دینی تعلیم (منظر، پس منظر و پیش منظر)

پاکستان میں دینی تعلیم (منظر، پس منظر و پیش منظر)

 

مصنف : خالد رحمٰن

 

صفحات: 367

 

کسی بھی سوسائٹی کو خاص طرز زندگی پر قائم رکھنے میں ایمانیات کے علاوہ جن قوتوں کا بڑا دخل ہوتا ہے وہ اخلاق،تعلیم اور قانون کی قوتیں ہیں۔اگر یہ تینوں ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور ان کی جڑیں ایمانیات میں پیوست ہیں تو پھر سوسائٹی میں بحیثیت مجموعی یک رنگی پائی جائے گی،اور جس طریقے کو اس سوسائٹی نے قبول کیا ہے وہ پوری زندگی میں بھلائی کو جاری وساری کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔بیرونی سامراج کے سیاسی غلبے کا ایک بڑا ہی تباہ کن نتیجہ یہ ہوا ہے کہ یہ تینوں قوتیں ایک دوسرے سے جدا ہو گئیں اور ان کا ایمانیات سے تعلق منقطع ہو گیا۔نتیجتا ان میں سے ہر ایک ،ملت کےافراد کو مختلف سمتوں میں لے جا رہی ہیں۔ہمارا قانون اور ہماری تعلیم ان اقدار پر مبنی نہیں ہے جو ہمارے ایمان اور ہمارے تصور اخلاق کی بنیاد ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” پاکستان میں دینی تعلیم،منظر،پس منظر وپیش منظر ” محترم خالد رحمن صاحب اے ۔ڈی۔ میکن کی مرتب کردہ ہے،جو درحقیقت ان مقالات ومضامین پر مشتمل ہے جو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے تحت دینی مدارس کی تعلیم کے حوالے سے خصوصی پالیسی سیمینار سیریز میں پیش کئے گئے۔ ان مضامین ومقالات میں متنوع اور متعدد اہم خیالات سامنے آئے جو ایک کتابی شکل میں آپ کے سامنے موجود ہیں۔ان سیمینارز میں چونکہ تمام مسالک اور زندگی کے تقریبا تمام اہم شعبوں اور طبقات کی نمائندگی ہوئی ہے ،اس لئے اس دستاویز سے ایک جامع اور اجتماعی سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک شاندار تصنیف ہے جس کا ہر اہل علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 3
تعارف 6
قومی تناظر: دینی تعلیم ۔ قومی پالیسی اوور حکومت کا کردار 9
مدرسہ کا کردار: تصور تعلیم ۔ نصاب اور طریق تدریس 50
دینی تعلیم اور تحقیق و صحافت: روایت، عصری تناظر اور معیار 153
اصلاح احوال کی بحث(1) 242
اصلاح احوال کی بحث(2) 266
پیش منظر: خلاصہ بحث اور تجاویز 317
ضمیمہ جات 335
مقالہ نگار اور باحثین
دینی مدارس: پالیسی سیمینار سیریز
اشاریہ 343

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like