پسند کی شادی اسلام اور قانون

پسند کی شادی اسلام اور قانون

 

مصنف : ظفر علی راجا

 

صفحات: 148

 

ولایت ِنکاح کا  مسئلہ یعنی جوان لڑکی  کے نکاح کے لیے ولی کی اجازت او ررضامندی ضروری ہے قرآن وحدیث کی نصوص سے واضح ہے  کہ کسی نوجوان لڑکی  کو یہ اجازت حاصل نہیں ہے کہ  وہ والدین کی اجازت  اور رضامندی کے بغیر گھر سے راہ ِفرار  اختیار کرکے  کسی عدالت میں یا کسی  اور جگہ  جاکر  از خود کسی  سے نکاح رچالے ۔ایسا نکاح باطل ہوگا نکاح کی  صحت کے لیے  ولی کی اجازت ،رضامندی اور موجودگی ضروری ہے  ۔ لیکن  موجودہ دور میں مسلمانوں کے  اسلام سے  عملی  انحراف نے جہاں شریعت  کے  بہت سے مسائل کوغیر اہم بنادیا ہے ،اس مسئلے  سے بھی  اغماض واعراض اختیار کیا جاتاہے  -علاوہ  ازیں ایک فقہی  مکتب فکر  کے  غیر واضح موقف کو بھی  اپنی بے راہ روی  کے جواز کےلیے  بنیاد  بنایا جاتاہے ۔زیر نظر کتاب ’’ پسند کی شادی  اسلام اور قانون‘‘ معروف قانون دان ظفر علی راجا ایڈووکیٹ کی تالیف ہے  جسے انہوں نے  پسندکی  شادی کے حوالے  ایک معروف کیس کے  تناظر میں تحریر کیا  ہے  جس میں  پسند کی شادی کی شرعی اور قانونی  حیثیت  پر بحث کی ہے ۔اور  مصنف نے  کتاب  کے مقدمہ  میں بیان کیا ہے  اس کتاب  کی حد تک ’’پسند  کی شادی‘‘ کا مطلب ایسی شادی ہے  کہ  جس میں فریقین اورخاص  کر لڑکی کے والدین اپنی ناپسندیدگی یا ناراضکی  کے سبب شریک نہ ہوئے ہوں۔کتاب ہذا کے  مصنف ظفر علی راجا صاحب نے  1985ء میں  دنیا بھر کی اعلیٰ عدالتوں میں  اسلامی قانون پر دئیے گئے  فیصلے جمع کرنےکا بیڑا  اٹھایا او رتن تنہا وہ کام کر دکھایا کہ جو بڑے بڑے ادارے بھی  نہیں کر پاتے ۔اب تک ان کایہ کام  بیس ضخیم جلدوں میں  ’’اسلامک جج منٹس‘‘ کے نام سے  شائع ہوکر  بین الاقوامی یونیورسٹی میں  پذیرائی  حاصل کرچکا ہے۔ اس عظیم  الشان کا م پر 1989ء میں انہیں پیرس  میں  بین الاقوامی ایوارڈسے  نواز ا گیا ہے۔یہ کتا ب محدث  لائبریری میں  بھی موجود ہے  موصوف کا  فی عرصہ سے  مجلس التحقیق الاسلامی سے بھی  وابستہ ہیں

 

عناوین صفحہ نمبر
مطلب و معنی 14
جائز نکاح کے بارے میں کچھ نکات 19
عدت کے دوران نکاح 31
شادی کی قانونی عمر 33
نابالغ لڑکی اور پسند کی دوسری شادی 35
کیا لڑکی کا صاحب الرائے ہونا ضروری ہے 38
پسند کی شادی والدین یا ولی کی اجازت 40
شادی کی رجسٹریشن اور اس کے اثرات 53
سول میرج عدالتی شادی یا ایک دھوکہ 56
پسند کا نکاح ثانی 64
متفرق مذاہب اور مختلف عورتوں سے شادی 70
پسند کی شادی مقدمات اور سزائیں 75
حدودی مقدمات کی مختصر تشریح 80
ضمانت کے معاملات 91
بازو دعویٰ اور تکذیب نکاح کے حربے 104
درخواست حبس بے جا 113
ہراساں نہ کرنے کی درخواست 120
منسوخی مقدمات کی درخواست 122
غیر معمولی شادیاں 126
جنس رومان اور اسلامی قانون 130
بنیادی انسانی حقوق جنسی آزادی اور پسند کی شادی 134
شادی کا معاہدہ اور مذہبی تقدس 136
عاقل بالغ اولاد اور اللہ کا حکم 138
پسند کی شادی پر ہائی کورٹ کے اخذ کردہ نتائج 141
پسند کی شادی اور عدالتی صوابدید 144

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like