پیغمبر انقلاب ؐ سیرت پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ

پیغمبر انقلاب ؐ سیرت پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ

 

مصنف : وحید الدین خاں

 

صفحات: 210

 

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ” پیغمبر انقلاب، سیرت پاک کا علمی اور تاریخی مطالعہ “محترم مولانا وحید الدین خاں صاحب کی تصنیف ہے ،جس  میں انہوں نے سیرت نبویﷺ کا علمی وتاریخی مطالعہ پیش فرمایا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
شجرہ رسول 6
دیباچہ 7
حصہ اول آدم سے مسیح تک 14
نبوت محمدی کا ظہور 18
مثالی کردار 23
برتر اخلاقیات 34
اسباق سیرت 42
سنت رسول 72
حصہ دوم پیغمبر انقلاب 78
حالات سے بلند ہو کر 97
پیغمبرانہ طریق کار 100
پیغمبر مکہ میں 114
اہل یثرب کا اسلام 140
ہجرت 143
فتح کے بعد 156
حصہ سوم ختم نبوت 164
آپ کا معجزہ قرآن 169
اصحاب رسول 186
حصہ چہارم اظہار رسالت عہد حاضر میں 198
ہیرؤوں کی نرسری 206

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like