پیغام حرم

پیغام حرم

 

مصنف : محمد سلطان المعصومی

 

صفحات: 98

 

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ امت ِاسلامیہ کے جسم کوجن امراض او رمشکلات نے کمزور کیا ہے ان میں بدعات وخرافات اور رسومات  قبیحہ کے علاوہ اوہام پرستی ، کنبہ پروری ، ، پیر پرستی قبر پرستی جیسے امراض کی طرح شخصیت پرستی اور تقلید جامدبھی مرض لا علاج بن گیا ہے  وحدیث   نے اتفاق واتحاد کی جس شدت سے تاکید کی ہے اس گروہی عصبیت نے کرام اور بزرگوں کے کوبلا دلیل  واجب العمل قرار دے کر امت میں  انتشار اور افتراق پیدا کردیا ہے۔اس  اذیت ناک بیماری نے  پوری دنیا میں تباہ کاریاں مچائیں اور اس کے اثرات دور دور تک پہنچے ۔یہاں تک کہ رشد وہدایت کا مرکز کعبۃ اللہ  بھی ان جراثیم سے پاک نہ رہ سکا ۔ کے  صفحات  پر یہ بات موجود ہے کہ ایک ایسا وقت بھی آیا کہ  وحدت ِانسانیت کے اس بین الاقوامی اور دائمی اسٹیج پر بھی  اس  شخصیت پرستی اور گروہ بندی نےبیک وقت چار مصلے نبوادیئے۔ ( إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ) ۔ارباب ِتقلید جوتاویل بھی چاہیں کریں مگر ان کے پاس ایک بھی ایسی دلیل نہیں جس سے وہ اس تقلید مطلق کاجواز ثابت کر سکیں اور انسانیت کو اس سے مطمئن کر سکیں۔ کی اصلی اور حقیقی اتباع کتاب وسنت ہے اور شرک ، بدعات وخرافات اور تقلید روح کے منافی عناصر ہیں ۔ اور کی اس   حقیقی روشنی کوبرقرار رکھنے کےلیے  ہر دور میں تعالیٰ نے ایسے  بندے  پیدا کیے  جنہوں نے  اسلام اور شریعت ِاسلامیہ کےخلاف پیدا ہونے والے فتنوں کو واشگاف کیا او ران تمام  الزامات وشبہات کا مسکت جواب دیا جو بیمار دل ودماع کے حامل افراد نے پیدا کردیئے تھے ۔ زیر کتاب ’’ پیغامِ حرم‘‘ علامہ ابو عبد الرحمن محمد سلطان المعصومی  المکی  مدرس حرام  کےرسالہ ’’ہدیۃ السلطان الی مسلمی الیابان‘‘ کا ترجمہ  ہے   جو دراصل  چابان کے چند نومسلم نوجوانوں کے کی حقیقت اور تقلید  کے  متعلق  سوالات کے  جواب میں شیخ سلطان  المعصومی نے تحریر کیا ۔ اس میں  شیخ  موصوف نے  وحدیث  صالحین ، ائمہ اربعہ اور دیگر علمائے امت ﷭ کے اقوال وفرمودات اور تاریخی شواہد کی روشنی میں  تقلید جامدکی  حقیقت کو خوب واضح کیا ہے ۔کتاب کے کے فرائض   مولانا عزیز عبید اللہ  ناصر بنارسی صاحب  نے انجام دئیے ۔ تعالیٰ  مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اوراسے امتِ مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ( آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
ترتیب 5
حرف آغاز 7
نامہ جاپان 15
ایمان و کی حقیقت 21
معین کی تقلید 24
کی اساس 26
تقلید نام نہاد کی کارستانی 28
کی 31
قبر میں کیا سوال ہو گا 32
تقلید کو لازم کرنے کا راز 34
تقلید کے سلسلے میں کی 35
کرام کا طریقہ کار 45
مومن کا شعار 48
مقام تعجب 50
ایک اہم تنبیہ 59
دیدہ عبرت بکشا 67
جادہ 72
فرعونی طریقہ 74
تنبیہ 76
نبی کریم ﷺ نے معین مسلک کی پیروی لازم نہیں کی ہے 77
ان کے پھیلنے کے اسباب 86

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like
Leave A Reply