پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات ( مقالہ پی ایچ ڈی )

پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات ( مقالہ پی ایچ ڈی )

 

مصنف : عظمیٰ بیگم

صفحات: 483

 

عورت جو قبل از اسلام مرتبۂ انسانیت سے گرادی گئی تھی ۔ محسنِ انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ۔اسلام نے عورت کو ہر لحاظ سے مقام  ومرتبہ دیا اور اسلامی نقظۂ نگاہ سے عورت سوسائٹی میں وہی  ومقام رکھتی ہے  جو ایک مرد کو حاصل ہے۔اسلام نے عورت کو اس کے حقوق سے آشناء کیا،اسے علم کی دولت سے مالا مال کیا اور تہذیب وشائستگی وسلیقہ مندی کی بدولت نہ صرف مقتدر طبقہ بلکہ پورے معاشرے میں اسے خاصا اثر ورسوخ حاصل ہوگیا ۔ زیر نظر  مقالہ ’’پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات ‘‘  محترمہ عظمی ٰ بیگم  صاحب کا تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   نیشنل یونیورسٹی  میں  آف ماڈرن لینگوئجز،اسلام آباد میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ مقالہ نگار نےاس مقالے  کو سات ابواب میں تقسیم کر کے  اس میں  خواتین کی علمی ،مذہبی ،معاشرتی ،جہادی  اور اخلاقی خدمات کو اصل مصادر  سے استفادہ کرکے    عام فہم انداز میں  پیش کیا ہے  اور پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات  کے ہر پہلو کاتجزیہ کیا ہے۔آخری باب میں  اطاعت رسول کریم میں خواتین کی دینی خدمات کو بھی تفصیلاً بیا ن کیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فہرست ابواب 0
مقالے کا دائرہ کار 0
Abstract 0
مقالے کا مقصد 0
طریق تحقیق 0
اظہار تشکر 1
باب اول علمی خدمات 1
علم قرآن میں خواتین کی خدمات 3
علم حدیث میں خواتین کی خدمات 18
علم فقہ میں خواتین کی خدمات 56
علم اسرار الدین میں خواتین کی خدمات 70
عبادات میں خواتین کی خدمات 77
حوالہ جات 91
باب دوم مذہبی خدمات 105
دعوت و تبلیغ میں خواتین کی خدمات 107
نکاح میں خواتین کی خدمات 119
افعال حج میں خواتین کی خدمات 128
بدعات کے استحصال میں خواتین کی خدمات 133
حوالہ جات 144
معاشرتی خدمات 152
شوہر کے مال و اسباب کی حفاظت اور رضاجوئی میں خواتین کی دینی خدمات 153
شوہر کی محبت و خدمت میں خواتین کی دینی خدمات 168
محبت اولاد میں بہن بھائی سے محبت میں خواتین کی دینی خدمات 179
صدقہ خیرات میں خواتین کی دینی خدمات 195
صلہ رحمی میں خواتین کی دینی خدمات 199
حوالہ جات 203
باب چہارم جہادی خدمات 209
جہاد بالسیف میں خواتین کی دینی خدمات 211
جہاد بالجسم میں  خواتین کی دینی خدمات 230
جہاد بالنفس میں  خواتین کی دینی خدمات 244
حوالہ جات 266
باب پنجم اخلاقی خدمات 272
ایثار و فیاضی میں  خواتین کی دینی خدمات 272
مخالف سے انتقام نہ لینے میں  خواتین کی دینی خدمات 282
صبر وثبات میں  خواتین کی دینی خدمات 290
زہد و تقشف میں  خواتین کی دینی خدمات 330
حوالہ جات 343
باب ششم اطاعت رسول کریم ﷺ 350
حمایت و خدمت رسول کریم ﷺ میں  خواتین کی دینی خدمات 351
پابندی احکام رسول کریم ﷺ میں  خواتین کی دینی خدمات 363
محبت رسول کریم ﷺ میں  خواتین کی دینی خدمات 379
حوالہ جات 415
باب ہفتم نتائج بحث 423
خلاصہ 423
سفارشات و تجاویز 428
خلاصہ بحث 431
کتابیات 442

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
22.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like