پروفیسر طاہر القادری ایک علمی و تحقیقی جائزہ جلد۔1

پروفیسر طاہر القادری ایک علمی و تحقیقی جائزہ جلد۔1

 

مصنف : مفتی غلام سرور قادری

 

صفحات: 192

 

اہل پاکستان کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ان کی شخصیت اہل علم کے ہاں ہمیشہ سے متنازعہ رہی ہے۔ان کے معتقدین انہیں مفکر اسلام،نابغہ عصر، قائد انقلاب اور شیخ الاسلام ایسے پر فخر القاب سے یاد کرتے ہیں۔جبکہ ان کے ناقدین انہیں احسان فراموش، شہرت کا بھوکا اور حب جاہ و منصب کا حریص قرار دیتے ہیں۔موصوف کے ناقدین میں محض مسلکی مخالفین ہی شامل نہیں ہیں، بلکہ ان کے ہم مکتب فکر بریلوی علما بھی ،جن کی طرف قادری صاحب اپنا انتساب کرتے ہیں،موصوف کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے اہل سنت میں شمار کرنے پر تیار نہیں ہیں۔شہرت و ناموری کی خاطر قادری صاحب کرسمس کا کیک کاٹنے اور دشمنان صحابہ روافض کی مجالس کو رونق بخشنے سے بھی ذرا نہیں شرماتے ۔اور اب تو نوبت بایں جا رسید کہ انہوں نے اعداے ملت یہود ونصاریٰ کے حق میں بھی فتاویٰ صادر کرنے شروع کر دیئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ” پروفیسر طاہر القادری ،ایک علمی وتحقیقی جائزہ “بریلوی مکتب فکر کے معروف عالم دین مفتی غلام سرور قادری مشیر وفاقی شرعی عدالت پاکستان ومہتمم جامعہ غوثیہ مین   مارکیٹ لاہور کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قادری صاحب کے نقاب سنیت کو الٹ کر ان کے باطنی رفض وتشیع کوآشکار کردیا ہے۔اور ان کی علمی وتحقیقی شخصیت کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔جس سے ان کااصل چہرہ بے نقاب ہوکر سامنے آگیا ہے۔ امیدہے کہ اس کتاب کےمطالعہ سے قارئین کو جناب ”شیخ الاسلام ” کو پہنچاننے میں آسانی رہے گی،اور وہ اپنے ایمان کی حفاظت فرما سکیں گے۔(تقابل مسالک،بریلوی)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 6
طاہر القادری علماء دیوبند کی نظر میں 7
طاہر القادری علماء اہلحدیث کی نظر میں 11
پیش لفظ 18
مرزا قادیانی والی چال 22
پروفیسر طاہر القادری کا فقہاء امت اور اہل سنت کو اپنا فریق قرار دینا اور ان کے فیصلوں کو سند تسلیم کرنے سے کھلا انکار 22
تمہید 27
توضیح الکتاب 27
تفسیر بالراء کی ممانعت 28
مفسر کا علم 30
مفسر کون ہو سکتا ہے 32
عربی زبان پر عبور نہ رکھنے والوں کو قرآن کی تفسیر کرنے اور درس قرآن دینے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے 33
حکومت کی ذمہ داری 34
تفسیر قرآن کے لیے کس قدر علم ضروری ہے 34
طاہر القادری مجتہد و مفسر تو بنتے ہیں مگر عربی صحیح پڑھنا نہیں آتی 36
سلسلہ تحریفات قرآن کریم            39
جناب طاہر القادری کا کفریہ قول 121
لفظ شئیًٍ کی مضحکہ خیز تحقیق 128
طاہر القادری عربی لغت سے بے خبر 128
ادارہ منہاج القرآن جہالت کا منہاج ہے 133
سلسلہ تحریفات حدیث مصفطیٰ ﷺ 133
حدیث رسول اللہﷺ کے ساتھ مذاق 163
ابو حزیفہ یا حزیفہ 166
حضور ﷺ و حضرت عائشہؓ پر بہتان اور علم حدیث سے جہالت 167
توجہ (تقویٰ کا غلط معنی) 170
سلسلہ تحریفات اقوال بزرگان دین اور ان کے غلط معنی کرنا 173
کلام امام ابی یعلیٰ میں تحریف 174
کلام سیدنا علی مرتضیٰ میںؓ میں تحریف 176
کلام امام اعظم ابو حنیفہ میں تحریف 179
اام راغب کے کلام میں تحریف 181
حضرت حسانؓ کے کلام میں تحریف 182
امام ابو صیریؒ کے کلام کے غلط معنی 184
حضرت امام بایزیدی بسطامی کے کلام میں تحریف انبیاء سابقین کی نبوت کے بارے میں فلسفہ 187
حرف آخر 191
حکومت سے اپیل 192

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like