قافلہ حدیث

قافلہ حدیث

 

مصنف : محمد اسحاق بھٹی

 

صفحات: 650

 

یہ کتاب ان اصحاب علم وقلم کا تذکرہ ہے کہ جن کے شب وروز قال اللہ وقال الرسول کی صدائیں بلند کرتے ہوئے گزرے ہیں ۔ان میں سے اکثر لوگ حیات فانی سے حیات جاودانی کا مرحلہ طے کر چکے ہیں ۔ترتیب عنوانات کی رو سے ظاہری طور پر یہ روادا چھبیس اصحاب فضل کی نشاندہی کرتی ہے ،لیکن اس کے باطن میں جھانکنے کی کوشش کریں تو معلوم ہوا کہ اس میں اہل علم کی ایک دنیا آباد ہے۔یعنی ان چھبیس کے اسلاف،اساتذہ،تلامذہ،متاثرین،فیض یافتگان،ہم مکتب،ہم جماعت،دوست احباب اور مستفیدین کی متعدد قطاریں ہیں جو تاحد نگاہ دکھائی دیتی ہیں۔بہ الفاظ دیگر ایک شخص کے حالات میں کئی اشخاص کے حالات کی تہیں کھلتی گئی ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ پیوستہ یہ سلسلہ دور  تک چلا گیا ہے ۔یہ کتاب اہل حدیث اصحاب علم کی تک وتازنوع بنوع کو اجاگر کرتی اور بتاتی ہے کہ ان میں سے کس کس بزرگ نے کیا کیا معرکہ آرائیاں کیں ا ور ان کے فکر وعمل کے حدود نے کس انداز سے کہاں تک وسعت اختیار کی۔تصنیف وتالیف میں یہ حضرات کہاں تک پہنچے،تحقیق وکاوش کی کن کن وادیوں میں قدم زن ہوئے ،درس وتدریس میں کہاں تک رسائی حاصل کی اور وعظ وتبلیغ کے میدانوں میں انہوں نے کیا اثرات چھوڑے۔یہ کتاب معروف مورخ مولانا اسحق بھٹی صاحب کے رشمات قلم کا نتیجہ ہے ،جن کا نام ہی معیار کتاب کی ضمانت ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
مرحومیں بہ ترتیب تاریخ وفات
عرض ناشر 5
حرفے چند 7
مولانا سیدامیرعلی ملیح آبادی  (1919) 13
مولانامحمد سلیمان روڑی والے  (21۔نومبر1949) 34
مولانا نور حسین گھرجاکھی  (18۔دسمبر1951) 53
مولانا ابراہیم میرسیالکوٹی  (12۔جنوری1956) 78
حافظ محمدحسین روپڑی  (2۔اکتوبر1959) 124
سیدابوبکر غزنوی (24۔اپریل 1976) 136
مولانا محمدیعقوب ملہوی  (13۔نومبر1981) 169
مولانا نذیراحمدکاشمیری(5۔دسمبر1985) 189
مولانا شمس الحق سلفی(3۔جولائی1986) 216
حافظ عبداللہ بڈھیمالوی(7۔مئی1987) 227
مولانا محمدحنیف ندوی(12۔جولائی1987) 272
پروفیسرعبدالقیوم(8۔ستمبر1989) 380
حکیم عبدالمجید(31۔جنوری1990) 404
حافظ محمدشاکر(یکم اگست1990) 424
مولانا محمدعبداللہ سلیم(21۔ستمبر1993) 434
حافظ محمدلکھوی(16۔فروری1995) 444
مولانا محی الدین لکھوی(27۔فروری1998) 449
حافظ عبدالقادر روپڑی(6۔دسمبر1999) 486
حافظ عبدالرحمان کمیر پوری(9۔مارچ2000) 511
موجودین بہ ترتیب تاریخ ولادت
مولانا عبدالعظیم انصاری(ولادت1916) 516
مولانا محمدیوسف(ولادت1919) 526
مولانا محمدصادق خلیل(ولادت مارچ1925) 569
مولانا محمدیونس اثری(ولادت مئی1927) 583
ڈاکٹر محمد لقمان سلفی(ولادت 1941) 591
ڈاکٹر وصی اللہ(ولادت 1948) 617
محمد عزیر شمس(ولادت 1957) 634

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like