قصر علم ٹونک کے کتب خانے اور ان کے نوادر

قصر علم ٹونک کے کتب خانے اور ان کے نوادر

 

مصنف : صاحبزادہ شوکت علی خاں

 

صفحات: 317

 

کتب خانوں کی تاریخ چار ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔کتب خانہ یا دارُالکُتُب یا مکتبہ (Library)، ایک ایسی جگہ یا مقام جہاں اُن لوگوں کو پڑھنے کے لیے کتابیں مہیّا کی جاتی ہیں جو لوگ (مالی یا دوسری وجوہات کی بنا پر) کتابیں خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں۔جدید درالکتب میں کوئی بھی شخص ہر قسم کی معلومات تک کسی بھی شکل و ذریعہ سے بے روک رَسائی حاصل کر سکتا ہے۔ مع معلومات کے، یہ دارالکتب ماہرین یعنی کِتاب داروں کی خدمات بھی مہیا کرتی ہیں جو معلومات کو ڈھونڈنے اور اُن کو منظّم کرنے میں تجربہ کار ہوتے ہیں۔کسی بھی تعلیم یافتہ معاشرے میں لائبریری اور قارئین کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔افرادکی تربیت اور ترقی میں لائبریریاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ان کی موجودگی اور عدم موجودگی کسی بھی آبادی کے تہذیبی رجحانات اور ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں۔دنیا بھر  میں تاریخی کتب خانے موجود   ہیں  جوآج بھی مرجع کی حیثیت رکھتے  ہیں ۔برصغیر  پاک وہند کے میں  بھی تاریخی حیثیت کے  حامل کتب خانے موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’قصر علم ٹونک کے کتب خانے اور ان کےنوادر‘‘ صاحبزادہ شوکت علی خاں  صاحب کی مرتب شدہ  ہے ۔ٹونک، بھارت کے صوبہ راجستھان کا ایک قصبہ ہے جو بناس ندی کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ جے پور سے اس کی مسافت 95 کلومیٹر ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں ٹونک کے مختلف کتب  خانوں موجود  تقریبا 400  اہم کتابوں کا مختصر تعارف ان کی  کتابوں کی کیفیت کو اس کتاب میں پیش کیا ہے۔

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 3
فہرست مضامین 4
فہرست کتب شمولہ مضامین کتاب ہذا 6
اظہاتشکر 18
ایک خواب جوحقیقت بنا 21
آتش کاروال 26
مقدمہ 29
کتب خانہ ٹونک کے بعض مخطوعات 49
ٹونک کے کتب خانے اوران کانوادر
فن تاریخ کےنواور(قسط اول) 82
ٹونک کے تاریخی مخطوطات(قسط دوم) 93
ٹونک کے تاریخی مخطوعات(قسط سوم) 107
ٹونک کے تاریخی مخطوعات (قسم چہارم) 122
ٹونک کے نادرتاریخی مخطوطات
جہانگیر کےدورکاایک نایاب مخطوطہ 149
ٹونک کےدوقدیم کتب خانے 155
اورنیسٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے عربی فارسی ریسرچ ڈارئکیریٹریٹ تک 172
سی پارہ دل 182
ٹونک کے علماءاورمدارس کے کتب خانے(قسط  اول) 192
ٹونک کے علماءاورمدارس کے کتب خانے(قسط دوم) 195
ٹونک کے علماءاورمدارس کے کتب خانے(قسط سوم) 205
کتب خانہ عرفانیہ ٹونک کے نادرمخطوطات(قسط  اول) 216
کتب خانہ عرفانیہ ٹونک کے نادرمخطوطات(قسط دوم) 232
کتب خانہ عرفانیہ ٹونک کے نادرمخطوطات(قسط سوم) 252
فن سیرت اورٹونک (قسط اول) 266
فن سیرت اورٹونک (قسط دوم) 279
کتب خانہ وزیرالدولہ ٹونک کے چند نوادر 297

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like