قدس کو یہودی شہر بنانے کی کوشش نصوص ، وثائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں

قدس کو یہودی شہر بنانے کی کوشش نصوص ، وثائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر انور محمود زناتی

 

صفحات: 162

 

بیت المقدس مسلمانوں کا قبلۂ اول ہے ہجرت کےبعد 16 سے 17 ماہ تک مسلمان بیت المقدس (مسجد اقصٰی) کی جانب رخ کرکے ہی نماز ادا کرتے تھے پھر تحویل قبلہ کا حکم آنے کے بعد مسلمانوں کا قبلہ خانہ کعبہ ہوگیا۔ مسجد اقصٰی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔مقامی مسلمان اسے المسجد الاقصیٰ یا حرم قدسی شریف کہتے ہیں۔ یہ مشرقی یروشلم میں واقع ہے جس پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔ یہ یروشلم کی سب سے بڑی مسجد ہے جس میں 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہے جبکہ مسجد کے صحن میں بھی ہزاروں افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔نبی کریم ﷺسفر معراج کے دوران مسجد حرام سے یہاں پہنچے تھے اور بیت المقدس میں تمام انبیاء کی نماز کی امامت کرنے کے بعد براق کے ذریعے سات آسمانوں کے سفر پر روانہ ہوئے۔قرآن مجید کی سورہ الاسراء میں اللہ تعالیٰ نے اس مسجد کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے: ’’پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کورات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصی لے گئی جس کے آس پاس ہم نے برکت دے رکھی ہے اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائيں یقینا اللہ تعالیٰ ہی خوب سننے والا اوردیکھنے والا ہے‘‘ (سورہ الاسراء )۔ احادیث کے مطابق دنیا میں صرف تین مسجدوں کی جانب سفر کرنا باعث برکت ہے جن میں مسجد حرام، مسجد اقصٰی اور مسجد نبوی شامل ہیں۔سیدنا عمر فاروق کے دور میں مسلمانوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تو سیدنا عمر نے شہر سے روانگی کے وقت صخرہ اور براق باندھنے کی جگہ کے قریب مسجد تعمیر کرنے کا حکم دیا جہاں انہوں نے اپنے ہمراہیوں سمیت نماز ادا کی تھی۔ یہی مسجد بعد میں مسجد اقصٰی کہلائی کیونکہ قرآن مجید کی سورہ بنی اسرائیل کے آغاز میں اس مقام کو مسجد اقصٰی کہا گیا ہے۔ اس دور میں بہت سے صحابہ نے تبلیغِ اسلام اور اشاعتِ دین کی خاطر بیت المقدس میں اقامت اختیار کی۔ خلیفہ عبد الملک بن مروان نے مسجد اقصٰی کی تعمیر شروع کرائی اور خلیفہ ولید بن عبد الملک نے اس کی تعمیر مکمل کی اور اس کی تزئین و آرائش کی۔ عباسی خلیفہ ابو جعفر منصور نے بھی اس مسجد کی مرمت کرائی۔ پہلی صلیبی جنگ کے بعد جب عیسائیوں کا بیت المقدس پر قبضہ ہو گیا تو انہوں نے مسجد اقصٰی میں بہت رد و بدل کیا۔ انہوں نے مسجد میں رہنے کے لیے کئی کمرے بنا لیے اور اس کا نام معبد سلیمان رکھا، نیز متعدد دیگر عمارتوں کا اضافہ کیا جو بطور جائے ضرورت اور اناج کی کوٹھیوں کے استعمال ہوتی تھیں۔ انہوں نے مسجد کے اندر اور مسجد کے ساتھ ساتھ گرجا بھی بنا لیا۔ سلطان صلاح الدین ایوبی نے 1187ء میں فتح بیت المقدس کے بعد مسجد اقصٰی کو عیسائیوں کے تمام نشانات سے پاک کیا اور محراب اور مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا۔صلاح الدین نے قبلہ اول کی آزادی کے لئے تقریبا 16 جنگیں لڑیں ۔اسلام اور ملتِ اسلامیہ کے خلاف یہودیوں کی دشمنی تاریخ کا ایک مستقل باب ہے ۔یہودِ مدینہ نے عہد رسالت مآب میں جو شورشیں اور سازشیں کیں ان سے تاریخِ اسلام کا ہر طالب علم آگاہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں سے یہود نے مسلمانوں کےخلاف بالخصوص اور دیگر انسانیت کے خلاف بالعموم معادانہ رویہ اپنا رکھا ہے ۔بیسویں صدی کےحادثات وسانحات میں سب سے بڑا سانحہ مسئلہ فلسطین ہے ۔ یہود ونصاریٰ نےیہ مسئلہ پیدا کر کے گویا اسلام کےدل میں خنجر گھونپ رکھا ہے ۔1948ء میں اسرائیل کے قیام کےبعد یورپ سے آئے ہو غاصب یہودیوں نے ہزاروں سال سے فلسطین میں آباد فلسطینیوں کو ان کی زمینوں اور جائدادوں سے بے دخل کر کے انہیں کمیپوں میں نہایت ابتر حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبور کردیا ہے۔21 اگست 1969ء کو ایک آسٹریلوی یہودی ڈینس مائیکل روحان نے قبلۂ اول کو آگ لگادی جس سے مسجد اقصیٰ تین گھنٹے تک آگ کی لپیٹ میں رہی اور جنوب مشرقی جانب عین قبلہ کی طرف کا بڑا حصہ گر پڑا۔ محراب میں موجود منبر بھی نذر آتش ہوگیا جسے صلاح الدین ایوبی نے فتح بیت المقدس کے بعد نصب کیا تھا۔ ۔ دراصل یہودی اس مسجد کو ہیکل سلیمانی کی جگہ تعمیر کردہ عبادت گاہ سمجھتے ہیں اور اسے گراکر دوبارہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتے ہیں حالانکہ وہ کبھی بھی بذریعہ دلیل اس کو ثابت نہیں کرسکے کہ ہیکل سلیمانی یہیں تعمیر تھا ۔گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ کے دوران اسرائیلی یہودیوں کی جارحانہ کاروائیوں اور جنگوں میں ہزاروں لاکھوں فلسطینی مسلمان شہید ، زخمی یا بے گھر ہوچکے ہیں اورلاکھوں افراد مقبوضہ فلسطین کے اندر یا آس پاس کےملکوں میں کیمپوں کے اندر قابلِ رحمت حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں۔اوراقوام متحدہ اوراس کے کرتا دھرتا امریکہ اور پورپ کےممالک یہودیوں کے سرپرست اور پشتیبان بنے ہوئے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’قدس کویہودی شہر بنانےکی کو شش ‘‘ ڈاکٹر انور محمد زناتی کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب اسرائیل کے ارض فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم کے سلسلے میں ایک معتبر، مفصل، حقیقت پر مبنی اوراسرائیل سازش کودوپہر کی دھوپ کی طرح واضح کرنے دینے والی دستاویزی تالیف ہے ۔ جس میں سرکاری وثائق ، تصویروں اور نقشوں کے ذریعے اسرائیل کی تاریخی دہشت گردی کو واضح کیاگیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عالمِ اسلام کی غیرت کو بیدار کرنے کاذریعہ بنائے اور بیت المقدس جلد اس کےحقداروں کے ہاتھ آجائے ۔ (آمین)

عناوین صفحہ نمبر
گوشواروں کی فہرست 9
تصویروں کی فہرست 11
پیش لفظ 13
مقدمہ 15
پہلی فصل :نصوص اورتاریخ 21
اول:عمومی پس منظر 21
دوم:اعدد وشمار 25
سوم: مختلف طریقہ کار 28
فلسطینی تحریک آزادی کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کابیان 44
شہرقدس میں اسرائیلی زیادیتوں سےمتعلق ماہانہ رپورٹ کاخلاصہ 55
2008ءکےپہلے تین مہینوں کےدرمیان نوآباد یاتی سرگرمیاں 59
حالیہ (2008ء)نوآبادیاتی سرگرمیوں سےمتعلق تحریک السلام الآن کےبیانات 61
دوسری فصل :شہرقدس کویہودی رنگ میں رنگنے کےمختلف ذرائع ووسائل 71
اول: عرب گاؤں اورعرب واسلامی تہذیب کےآثار کو منانا 71
مسجداقصیٰ پر اسرائیلی زیادتیاں 73
عرب قدس میں آثار قدیمہ کی کھدائیاں 79
1967ءکےبعد شہرقدس میں اسرائیلی کھدائیاں 83
کھدائیوں وزیادیتوں کاتسلسل 93
مختلف مقامات کو اسرائیلی نام دینے کاادارہ 98
الحوض المقدس (یعنی عرب بستیوں کو مٹانے اورانہیں ہڑپنے )کامنصوبہ 103
گھروں کو منہدم کرنےکی پالیسی 104
دوم:قومی تہذیب وشناخت کو مٹانے اورتعلیم کو یہودی رنگ دینےکی کوشش 108
شہر قدس میں تعلیم کویہودی رنگ دینےکی کوشش 108
نسلی تفریق کی دیوار 115
خاتمہ 127
ضمیمہ جات 129
ضمیمہ نمبر (1)یہودیوں کےقومی وطن کانقشہ جوصہیونی وفدنےپیرس میں 1991ءمیں منعقد ہونے موتمر الصلح میں پیش کیاتھا 129
ضمیمہ نمبر (2)21/8/1969ءمیں مسجد اقصی میں لگنے والی آگ 130
ضمیمہ نمبر (3)فلسطین میں مسجداقصی کوہدف بناکرکی جانےوالی کھدائیاں 132
ضمیمہ نمبر (4)ہرتزل کاخط سلطان عبدالحمید کےنام 135
مراجع ومآخذ 136
1882ءسے1944ءکےدرمیان فلسطین کی طرف یہودیوں کی ہجرت کےمختلف مراحل 26
1945ءتک فلسطین کےمختلف علاقوں میں زمین کی ملکیت کاتناسب 27
1948ءمیں فلسطینیوں کےہاتھ سےنکل جانےوالی زمین کارقبہ 27
مشرقی قدس کوضم کرنےکےبعد وہاں کی آبادی اورجون 1967ءکی جنگ کےبعد گھر یارچھوڑنےوالوں کی تعداد 31
قدس میں ضم کئے گئے علاقوں میں اسرائیلی نوآبادیات 37
جبل ابوغنم (ہارحوما)میں قائم کردہ نوآبادیاتی علاقہ سبغات شموئیل کااسٹر کچرل منصوبہ 48
قدس کے شہریوں کی شہریت کےلعدم کرنےسےمتعلق اعداد شمار 51
شہریت کالعدم کرنےکاسباب اسرائیلی وزرارت داخلہ کےمطابق 53
نوآبادکاری حقائق اوراعدداد شمار(2007ءکےاخیرتک ) 58
اسرائیلی ٹنڈرس جواناپولیس کانفرنس سےلیکر جولائی 2008ءتک نکالے گئے 62
قدس کےدروازوں کےتاریخی نام اوان کی جگہ پر کھے گئے عبرانی نام 99
قدس اوراس کےقرب وجوار کی تاریخی جگہوں کےو ہ عربی نام جوجون 1967ءکےبعد یہودی ناموں سےتبدیل کردئیے گئے 101
وہ عرب بستیاں جن کےنام 1948ءکےبعد یہودی ناموں سےتبدیل کردئیے گے 102
2004ءاور2005ءمیں مشرقی قدس میں رہائشی مکانات کاانہدام 107
مشرقی قدس میں رہائشی مکانات ودیگر تعمیرات کاانہدام 1999ءتا2003ء) 107
مغربی کنارہ میں رہائشی مکانات ودیگر تعمیرات کاانہدام (1999ء2003ء) 108
اسرائیلی منہج تعلیم نافذ کیےجانے کی مدت کےدوران قدس کےپرائیوٹ اسکولوں میں طلباء اورمختلف شعبہ جات کی تعداد 112
فلسطینی علاقے جہنیں دیورا علیحدگی کی تعمیر کےپہلے مرحلہ میں اس دیوار گرین لائن کےدرمیان الگ تھلک کر دیا گیا 117
دیوار علیحدگی کی تعمیر میں 30/4/2006ءتک کی پیش رفت 118
دیوار علیحدگی سےمتاثر فلسطینی معاشرہ 119
دیوار علیحدگی کاشہریوں کی نقل وحرکت پر اثر 125
شہرقدس 22
فلسطینی پناہ گزینوں کی ہجرت کےراستے 36
قدیم شہر میں کھدائیاں اورسرنگیں 56
نیلہ باب المغاربہ 57
قدیم شہر 68
2060ءتک قدس کو یہودی شہربنانےکی کوشش 69
وہ نقشے اوردستاویزات جومسجد اقصی کو یہودی بنانےکی صہونی منصوبوں کو واضح کرتےہیں 75
وہ نقشے اوردستاویزات جومسجد اقصی کو یہودی بنانےکی صہونی منصوبوں کی واضح کرتےہیں 77
مسجد اقصی اوراس کےارد گرد کھدائیاں 78
وہ کھدائیاں جواسرائیل نےمسجد اقصی کےجنوب مشرقی جانب کی ہیں 84
قبۃ الصخرۃ 87
وہ کھدائیاں جواسرائیلیوں نےمسجد اقصی کےجنوبی اورمغربی جانب کی ہیں 88
سرنگ کاوہ حصہ جوحرم شری کےمغربی دیوارسے متصل ہے 89
ہیکل کامجمسہ جس کی اسرائیل تشہیر کرتاہےاورجسے حرم شریف کی جگہ پر نصب کرناچاہتاہے حالانکہ اس سلسلہ میں اس کےپاس کوئی پختہ ثبوت نہیں ہے 89
قبرستان مامن اللہ 91
المغاربۃ بستی انیسویں صدی عیسوی کےاوخرمیں 95
المغاربۃ بستی انیسویں صدی عیسوی کےاواخر میں 95
پل تعمیر کرنےکےمنصوبہ کافضائل منظرپل اورباب المغاربہ کےدرمیان تعلق 96
حی الشرف کو ساحتہ البراق سےجوڑنےکےلیے عمودی سرنگ کھودنےکامنصوبہ 97
اسرائیل کےایک راستہ پر اسائن بورڈ جس میں عربی خط کو مٹا دیاگیاہے 99
عرب ناموں کو صہیونی ناموں سےتبدیل کرنا 100
وادی مالک کی غیرقانونی عمارتوں کاانہدام 104
14/2/2005ءکواسرائیلی عدالت سےجاری ہونے والاوہ حکم جس میں علاقہ سلوان کی بستیوں وائل اورجمانہ جلاجل کےمکانات کومنہدم کرنےکاحکم دیاگیا 105
رجامحمد کےگھر کوان کےبیٹے ہاشم سےبیچنے کےمعاہدہ کو فوٹو کاپی یہ گھرحی البستان (سلوان )میں گذشتہ صدی کےآغاز میں تعمیر کیاگیاتھا 106
اپارتھائیڈوال کےحدود 120
نقشہ رام اللہ 124

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.1 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like