قرآن ایک معجزہ عظیم

قرآن ایک معجزہ عظیم

 

مصنف : ابو محمد مخدوم زادہ

 

صفحات: 433

اسلام کی آمد سے قبل اہل عرب کی ایک اہم خوبی زبان و ادب پر ان کی غیر معمولی قدرت و دسترس اور اس سے خاصی دلچسپی تھی۔ انہیں اپنی اس صفت پر اس قدر فخر تھا کہ وہ ساری دنیا کو بے زبان، صرف خود کو اہل زبان تصور کیا کرتے تھے، وہ ماسوائے عرب کو عجمی کہتے تھے۔یہ دعویٰ گوکہ صحیح نہیں، لیکن بالکل غلط بھی نہیں تھا۔یہ حقیقت ہے کہ اہل عرب کی زبان و بیان اور فصاحت و بلاغت پر قدرت اور غیر عرب کی قدرت میں زمین و آسمان کا تناسب تھا۔ یہ بات صرف اس زمانے کی نہیں، آج بھی عربی زبان دنیا کی عظیم ترین ترقی یافتہ زبانوں سے ایک ہے اور غیر عربی کو عربی سے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے۔جب اسلام آیا تو اہل عرب بلکہ دنیائے انسانیت کو اخلاقی پستیوں اور توہمات کی زنجیروں سے نجات دلانے کا عظیم مقصد لے کر آیا، اس لئے ضروری تھا کہ ان کی راہنمائی ایسے ذرائع سے ہو جو بلند اقدار کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی زبان و ادب کے متعلق مذکورہ نظریے کی تردید کرتا ہو۔چنانچہ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے قرآن مجید نازل فرمایا جو ایک طرف دنیائے ادب کا سب سے عظیم شاہکار ہے تو دوسری طرف دین و دنیا کی فلاح و بہبود اور کامیابی و کامرانی کا علم بردار۔جن کے اندر ذرا بھی احساس کا مادہ، غور وفکر کی قوت اور حق قبول کرنے کی لیاقت تھی، انہوں نے حق قبول کیا، قرآن سے مستفید ہوئے اور جنت کی راہ پائی، لیکن جن کے قلوب و اذہان شخصی تعصب و عناد ذاتی نخوتوں اور ابدی گمراہیوں سے بھرے ہوئے تھے، اور جن کے سروں پر ضلالت و گمراہی ناچ رہی تھی، انہوں نے اسے کلام بشر، پاگل پنے کی بات، اگلوں کی حکایات اور شعر و سحر سے موسوم کیا۔زیر تبصرہ کتاب “قرآن ایک معجزہ عظیم”محترم ابو محمد مخدوم زادہ کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں قرآن مجید کے انہی معجزات پر گفتگو کی ہے اور معترضین کے اعتراضات کا مدلل اور مسکت جواب دیا ہے۔یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک منفرد اور عظیم کاوش ہے ۔اللہ تعالی سے دعا ہےکہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
شیرازہ خیال 13
قرآن حضورﷺ کی نبوت کی حسین ترین دلیل 17
اہل عرب کی حیرت انگیز شعر فہمی کا ایک نمونہ 21
قرآن مجید میں مجادلہ اور چیلنج کی آیات 26
قرآن کا چیلنج 32
چیلنج کے مراحل 34
مشرکین کی بے بسی 36
قرآن کا چیلنج صرف اہل بلاغت کو ہے 37
قرآن کو جنوں کو چیلنج کرنے کا مفہوم 39
قرآن کریم ایک   مسحور کن کلام 39
قرآن کا سحر بیان 47
حضرت لبید بن ربیعہ عامری ﷜ 50
قرآن کریم کی ہیبت وجلال 51
انسانی صفات کی حد اعجاز 54
معرفت اوصاف متکلم 57
متکلم حقیقی 59
قرآن کریم کی اعجاز نمائی 60
شرائع ظلیہ 61
عمل بالقرآن سے انبیاء بنی اسرائیل کی مماثلت 61
علمی معجزے کا امتیاز 62
دوام کتاب دوام تبوت کو مستلزم ہے 63
معارضہ قرآن کا عذاب 63
افتراق امت کے عذاب سے بچنے کا راستہ 64
علوم القرآن 66
کتاب مبین کا خاصہ 67
اصلاحی نصاب 68
مرکز علوم 69
حافظ ابن تیمیہ کی معجزہ قرآن پر بحث 70
معجزہ قرآن کی اجمالی وجوہ 70
امت محمدیہ کے عقلاء 77
معجزہ قرآن کی تفصیلی وجوہ 78
ایک شبہے کا ازالہ 78
معجزات کے بارے میں امام رازی کی تحقیق 84
معجزہ کے لیے پانچ ضروری شرائط 85
معجزہ کی دو قسمیں 87
آنحضرت ﷺ کے معجزات عقلیہ وحسیہ کی عظمت 91
نبی اکرم ﷺ کا سب سے بڑا اور لازوال معجزہ ، قرآن 98
امام قسطلانی  کا بیان 101
قرآن کے معجزہ ہونے کی پہلی وجہ 104
قرآن کے معجزہ ہونے کی دوسری وجہ 113
قرآن کے معجزہ ہونے کی   تیسری وجہ 116
قرآن کے معجزہ ہونے کی چوتھی وجہ 117
ابتداء بعنوان قسم 118
ابتداء بعنوان شرط و صیغہ امراور استفہام 119
قرآن کے معجزہ ہونے کی پانچویں وجہ 120
فصاحت و بلاغت 124
ترکیب کااعجاز 126
الفاظ قلیل معانی کثیر 126
تکرار الفاظ سے معانی کا حسن دوبالا 127
قرآن کے معجزہ ہونے کی چھٹی وجہ 131
اسلوب قرآن کے خصائص 132
پہلی خصوصیت 132
دوسری خصوصیت 132
تیسری خصوصیت 133
چوتھی خصوصیت 133
پانچویں خصوصیت 133
چھٹی خصوصیت 133
ساتویں خصوصیت 133
اما م سیوطی کی بحث 139
اعجاز قرآن کی ساتویں وجہ 141
ناسخ ومنسوح کی بحث 144
1۔سورۃ البقرہ کی آیت 144
اللہ تعالیٰ کی طر ف منسوب کلام 147
1۔قرآ ن حکیم 147
احادیث قدسیہ 148
قرآن کے معجزہ ہونے کی آٹھویں وجہ 149
اعجاز قرآن کی نویں وجہ 150
قرآن کےمعجزہ ہونے کی دسویں وجہ 156
حروف مقطعات کا اعجاز 157
فواتح کے بارے میں سلف کے اقوال 158
اللہ کا سم اعظم یا اسماء حسنیٰ 159
سورتوں کے نام 159
اصوات تنبیہ 160
حروف ابجد کا حساب 162
سورتوں کے حروف 165
اللہ کے پوشیدہ اسرار 167
فواتح کے معنی اہل عرب کےنزدیک معروف تھے 168
قرآن شعری کلام نہیں 175
شاعری کوئی معبوب چیز نہیں 180
قرآن کےمعجزہ ہونے کی گیارہویں وجہ 183
دوم…. کائنات کی پیدائش 184
سوم …. آکسیجن کی کمی 185
چہارم ایٹم کی تقسیم 185
پنجم … زوجیت ہر چیز میں پھیلی ہوئی ہے 186
ششم … جنین کے پردے 187
ہفتم …. ہواؤں کے واسطہ سے حاملہ کرنا 187
ہشتم ….. منوی حیوان 188
نہم …. انسان کے خاموش اعضاء کا اختلاف 188
قرآن کےمعجزہ ہونے کی بارہویں وجہ …. قرآن کی پیشگوئیاں 188
پیش گوئی نمبر1 191
پیش گوئی نمبر2 192
پیش گوئی نمبر3 193
پیش گوئی نمبر4 193
پیش گوئی نمبر5 194
پیش گوئی نمبر6 195
ایک سوال 197
جواب 197
پیش گوئی نمبر7 198
پیش گوئی نمبر8 199
پیش گوئی نمبر9 199
پیش گوئی نمبر10 202
فائدہ 204
علامہ نبھانی کی اپنی شہادت 205
پیش گوئی نمبر11 205
غیبی اخبار کا اجمالی بیان 206
علم قرات 211
علم نحو 211
اصول دین 212
اصول فقہ 212
علم فروع 212
تاریخ و قصص 213
مواعظ 213
تعبیر رؤیا 213
علم میراث 213
علم توقیت 214
معانی بیان و بدیع 214
علم اشارات 214
اصول طب 214
علاج 214
علم ہیئت 215
علم ہندسہ 215
علم جدل 215
جبر و مقابلہ 215
علم نجوم 215
قرآن میں دستکاریوں کا ذکر 215
قرآنی مضامین کا ایک اجمالری خاکہ 217
قرآن میں سائنسی علوم 220
قرآن مجید اور فلکیات 232
فلکیات 238
ارضیات 242
قرآن اور نظام شمسی کا دسواں سیارہ 245
قرآن اور نظریہ اضافیت 253
مادہ پرستوں کی پریشانی 260
قرآنی صداقتیں اور سائنسی تحقیقات 263
’’ارم‘‘ شہر کا وجود 263
انسان جنین کی تحقیق 263
سد سکندری کا وجود 264
ذرہ سے بھی کم تر کا وجود 265
انسان کا وجود پانی سے 265
نیوٹن کا نظریہ ضد 266
کلیسا قرآن کو مان گیا 268

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
25.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like